Wednesday, June 10, 2020

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کا فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات،قراقرم یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی امور پر تبادلہ خیال

 گلگت(پ ر) فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے قراقرم یونیورسٹی بلینڈڈ ایجوکیشن کی کامیابی کے لئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کا اظہارقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل احسان محمود خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کی۔ فورس کمانڈرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی نے اہم تعلیمی اور تحقیقی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائس چانسلر نے فورس کمانڈر ایف
سی این کو مین کیمپس اور سب کیمپسزمیں طلبا، اساتذہ، عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے، طلباء کے تعلیمی سال کوضائع ہونے سے بچانے اورقراقرم یونیورسٹی کو کسی مالی بحران سے بچانے کی اپنی تین ترجیحات سے آگاہ بھی کیا۔ وائس چانسلر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلینڈڈ لرننگ کی مختلف خصوصیات جو آن لائن اجزاء، ڈیٹا بیس لرننگ اور سہولت کارمراکز پر مشتمل ہیں۔ اس ماڈل کے تحت مین کیمپس، ہنزہ کیمپس، غذر کیمپس، چلاس کیمپس اور کے آئی یو کوآرڈینیشن آفس اسکردو میں ایک ایک مرکز قائم کی گئیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ ہر مرکز، سب حب کے تحت، 8-10علاقائی سہولتی مراکز ہوں گے، جہاں طلبا کو مطالعہ کا مواد فراہم کیا جائے گا، جو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔  لہذا تمام طلباء کو بروقت درس و تدریسی مواد کی فراہمی کا احاطہ کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے قراقرم یونیورسٹی کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، جس کی انہوں نے بہت تعریف کی۔  فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے قراقرم یونیورسٹی کی ٹیم کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور قراقرم یونیورسٹی کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اور کہاکہ وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کے آئی یو کے طلبا کو لازمی طور پر ان سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ فورس کمانڈر کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے ہیڈ ڈاکٹرآفتاب احمد خان بھی تھے۔جنہوں نے فورس کماندر کو قراقرم یونیورسٹی آئی ٹیم کی طرف سے تیار کردہ ایل ایم ایس کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

No comments: