Sunday, May 17, 2020

تعطیلات میں مزید اضافے کی صورت میں یونیورسٹی ای لرننگ، بلینڈڈ لرننگ اور آن لائن نظام تعلیم کا آغاز کریگی،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ....... یونیورسٹی جولائی کے وسط میں نہیں کھولی گئی تو طلباء کا سمسٹر ضائع ہوجائے گا، جس سے طلباء سمیت یونیورسٹی کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی

اسلام آباد(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ تعطیلات میں مزید توسیع کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر یونیورسٹیوں کو جولائی کے وسط میں نہیں کھولا گیا تو طلباء کا سمسٹر ضائع ہوجائے گا، جس سے طلباء سمیت یونیورسٹی کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ یونیورسٹی کے پاس ای لرننگ، بلینڈڈ لرننگ اور آن لائن تعلیم کے متعدد آپشنز موجود ہیں۔ تعطیلات میں مزید توسیع ہونے کی صورت میں قراقرم
یونیورسٹی اس تعلیم کا آغاز کرے گا۔ اگر یونیورسٹی 15 جولائی کو کھلتی ہے تو، کمپریسڈ سمسٹر ستمبر 2020 کے آخر تک چلایاجائے گا اور اکتوبر سے جنوری تک سمسٹر خزاں کا آغاز کیا جائے گا۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق ان خیا لات کا اظہار وائس چانسلر نے 100 سے زیادہ یونیورسٹی کے مختلف کلاسوں کے نمائندہ لڑکوں و لڑکیوں سے ای آن لائن تعلیم، ای-لرننگ اور بلینڈڈ لرننگ کو متعارف کرانے کے لئے منعقدہ آن لائن ملاقات میں کیا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی  COVID-19 کے باعث تعلیم پر جو اثرات پڑے ہے اس کو کم سے کم کرنے کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف عمل ہے۔طلبا ء کے وقت کو بچانے کے لیے یونیورسٹی مختلف ممکنہ آپشنز پر غور کررہاہے تاکہ طلبا کا مزید وقت کا ضیا ع ہونے سے بچایا جاسکے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد فروری کے آخری ہفتہ میں بہارسمسٹر شروع کرنے کا منصوبہ تھا لیکن مارچ کے آخر تک یونیورسٹی COVID-19 کی وجہ سے ایک بار پھر بند کرناپڑااور بعد میں اس کی توسیع وفاقی حکومت نے 31 مئی تک کردی۔ اس دوران یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ای لرننگ اور بلینڈڈ لرننگ کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو تیار کرنے کے لئے دن رات کوشاں رہے اور آن لائن کلاسوں کے لئے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنایا گیا۔وائس چانسلر نے طلبا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی کم سہولت اور سست اسپیڈجیسے چیلنجوں سے آگاہ ہے اور ان چیلنجوں کو کم کرنے کے یونیورسٹی ایس او کے ڈی جی میجر جرنل فرحان علی اور سیکٹر کمانڈر کرنل ثاقب کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہیں تاکہ جہاں ضرورت ہو وہاں اسے بہتر بنایا جاسکے۔وائس چانسلر کہاکہ قراقرم یونیورسٹی اس وقت آزمائشی بنیادوں پر آن لائن کلاسز اور ای لرننگ کلاسز چلا رہا ہے۔ آن لائن کلاسز میں طلبا کی شرکت قابل تعریف ہے۔

قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا مشہور ماہر تعلیم، محقق اور سائنسدان و سابق وائس چانسلربیرڈہوسٹن یونیورسٹی کراچی پروفیسر عارف صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے مشہور ماہر تعلیم، محقق اور سائنسدان و سابق وائس چانسلربیرڈ ہوسٹن یونیورسٹی کراچی پروفیسر عارف صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم پچھلے کچھ مہینوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کیمو تھراپی کی جارہی تھی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعُا ہے کہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو مصیبت کی اس کھڑی میں صبر جمیل عطا کرے۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق مرحوم عظیم انسان تھے۔ وہ ایک بے لوث شخص تھے جو گلگت بلتستان اور قراقرم یونیورسٹی سے زیادہ لگاؤ رکھتے تھے۔ مرحوم نے گزشتہ سال کے آئی یو کی فیکلٹی، عملہ اور مینجمنٹ کے لئے ایک ہفتہ ٹریننگ کا اہتمام کیا تھا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔  مرحوم کی وفات پر قراقرم یونیورسٹی کے فیکلٹی و منیجمنٹ اسٹاف نیبلندی درجات کے لئے دعابھی کی۔

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ

17 مئی 2020 - 8:40 pm بانگ سحر نیوز آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 175 زیر علاج مریضوں میں سے 20 مریض صحت یاب ھو گئے جس کے بعد ائیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 155 میں آگئی تھی جبکہ بعد ازاں 13 نئے مریضوں کے کیسز سامنے آنے پر زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد پھر سے بڑھ کر 168 ہو گئ ھے آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے زیر علاج 20 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے جانے والوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے ضلع گلگت ___ 10 مریض صحت یاب ضلع استور ___ 08 مریض صحت یاب ضلع شگر ___ 02 مریض صحت یاب جبکہ آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے 13 نئے مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے ضلع گلگت ___ 08 نئے مریض ضلع گانچھے __ 02 نئے مریض ضلع استور ___ 01 نیا مریض ضلع ہنزہ ____ 01 نیا مریض ضلع نگر _____ 01 نیا مریض شروع سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 527 سے بڑھ کر 540 تک پہنچ گئی ھے جس میں 368 ---- صحت یاب 04 ---- اموات 168 ---- ائیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج مریض شامل ہیں رپورٹ:- جہانگیر ناجی ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈیلی بانگ سحر گلگت بلتستان

گلگت،صوبے میں کرونامریضوں کی کل تعداد 540 ہو چکی ہے، گلگت مریضوں کی تعدا د کے حوالے سے سب سے اوپرہے جہاں اب تک 81مریضوں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،محکمہ صحت

گلگت (آئی آئی پی)  صوبے میں کوروناسے متاثر ہونے والے مریضوں کے بارے میں محکمہ صحت گلگت  بلتستان کی جانب سے جاری کردہ اعدا د و شمار کے مطابق کل مریضوں کی تعداد 540 ہو چکی ہے۔صوبے کے تمام اضلاع میں گلگت مریضوں کی تعدا د کے حوالے سے سب سے اوپرہے جہاں اب تک 81مریضوں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  دوسرے نمبر
پر سب سے زیادہ مریض ضلع استور میں ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کی تعدا د 52 ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ واحد ضلع  ہے جہاں کورونا سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے۔ گلگت  بلتستا ن میں کل ایکٹیو کیسزکی تعداد 168ہے، جو کہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام مختلف طبی مراکز میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ صوبے میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے ساتھ ہی حکومت گلگت بلتستان نے تمام اضلاع میں موجودہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں بہترین انتظامات کیے تھے، گلگت  بلتستا ن حکومت اور محکمہ صحت کے طبی ماہرین اور عملے کی جانب سے بہترین نگہداشت اور علاج کی بدولت اب تک مکمل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 368 ہو چکی ہے۔ کورونا کے متاثرین کو صحت بخش خوراک اور تازہ ترین پھل بھی فراہم کیی جا رہے ہیں، دواؤں اور ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہتر قوت مدافعت سے ہی اس مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔ 

اسلام آباد، میڈ ان پاکستان پالیسی حکومت کی اولین ترجیح یے،صحت اور سیفٹی کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے برامدی مواقعوں سے فایدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،کورنا وائرس کی وجہ سے اپریل 2020 کے دوران برآمدت میں 54فیصد کمی آئی ہے،کووڈ۔19سے بڑی تبدیلی آئی ہے اور کاروبار کے طریقہ کار تبدیل ہو گے ہیں،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے میڈ ان پاکستان پالیسی حکومت کی اولین ترجیح یے،صحت اور سیفٹی کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے برامدی مواقعوں سے فایدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،کورنا وائرس کی وجہ سے اپریل 2020 کے دوران برآمدت میں 54فیصد کمی آئی ہے،سرکاری خبررساں ادارے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19سے بڑی تبدیلی آئی ہے اور کاروبار کے طریقہ کار تبدیل ہو گے
ہیں۔ایسے مشکل وقت میں ہمشہ نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت برامدات کے فروغ اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لیے میڈ ان پاکستان پالیسی کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کے حکومت ٹیکسٹائل،زراعت،انجینئرنگ سمت معیشت کے تمام شعبوں پر یکساں توجہ دے رہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کے خام مال پر ڈیوٹی کم ہو اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے کاروبار کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیانہوں نے کہا کے کورنا وائرس کے باعث عالمی معاشی سرگرمیوں متاثر ہوئے سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اپریل 2020کے دوران برآمدات میں 54فیصد کمی آئی ہے انہوں نے بتایا کے رواں مالی سال کے 10ماہ جولائی۔اپریل 2019.20کے دوران مجموعی برآمدات میں 4 فیصد کمی آئی ہے انہوں نے بتایا کے فروری 2020کے دوران برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم مارچ 2020میں 6.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہیانہوں نے کہا کے میڈ ان پاکستان پالیسی حکومت کی ترجیح ہے تاکہ درآمدات پر انحصار کو کم کیا جائے اور برآمدات کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے بتایا کے اس حوالے سے ایجنڈا کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میڈ ان پاکستان پالیسی کو کامیاب بنانیاور مقامی پیداوار میں اضافے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سہولت کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران ٹیرف سٹرکچر میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مشرق وسطی کے لئے برآمدات میں 36 فیصدافریقہ کے لیے 10 فیصدجبکہ ازبکستان کے لیے بھی برآمدت میں نمایاں تیزی آئی ہے انہوں نے بتایا کہ صحت اور سیفٹی کی مصنوعات کی عالمی سطح پر منگ بڑھی ہے خصوصا کورنا وائرس کے باعث ماسکس۔ہیلمنٹس،گلوز اور سینیٹائزر کی برآمدات میں اضافے کے وسیع مواقع ہیں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت،تجارت پر مبنی شرح نمو لیے کام کر رہی ہے،مستقبل کی حکمت عملی کے لیے ای سی سی کے ساتھ بات چیت جاری ہے برآمدی ہدف کے حصول کے لیے مختلف شعبوں کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پشاور، اے این پی صوبائی خودمختاری اور صوبائی حقوق کیلئے مزاحمت کی آخری حد تک جائیگی، دسویں قومی مالیاتی کمیشن میں صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے قیام کو مسترد کردیا

پشاور(آئی آئی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی صوبائی خودمختاری اور صوبائی حقوق کیلئے مزاحمت کی آخری حد تک جائیگی، دسویں قومی مالیاتی کمیشن میں صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان
میں اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اس کمیشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے فرد کو خیبرپختونخوا کا نمائندہ منتخب کرنا مضحکہ خیز اور نااہلی ہے۔ کیا پورے صوبے میں ایک ایسا بندہ نہیں جو اس کمیشن میں اپنے عوام اور صوبے کے حقوق کی جنگ لڑسکتا ہو؟ دوسری جانب یہی حال ملک کے دوسرے صوبے بلوچستان کا بھی ہے جہاں پی ٹی آئی کے اتحادیوں کی حکومت ہے اور وہاں کی نمائندگی کراچی کے ایک رہائشی کو دی گئی ہے۔ ہر شخص ہمارے لئے قابل احترام ہے لیکن اپنے حقوق کیلئے غیرمتعلقہ اشخاص کا انتخاب قومی وسائل پر سمجھوتہ کرنے اور اپنے حقوق سے دستبرداری ہے جس کی ہر گز اور کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائیگی۔سندھ حکومت اس کمیشن کے قیام کو مسترد کرچکی ہے اور اے این پی بھی اس کو مسترد کرتے ہوئے ازسر نو تشکیل کا مطالبہ کرچکی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ایک صوبے کی حکمرانی نے پہلے ہی اس ملک کے نقصان پہنچایا ہے اور مضبوط وفاق کے تجربے ناکام ہوچکے ہیں، اٹھارہویں ترمیم نے اس ملک کو مضبوط کیا ہے۔ صوبوں کو وسائل پر اختیار ہوگا تو وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کے قابل ہوں گے لیکن بدقسمتی سے سلیکٹڈ حکمران سلیکٹرز کی خوشنودی کیلئے ہر غیرآئینی اقدام اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی کمیشن میں مشیرخزانہ اور سیکرٹری خزانہ کی شمولیت بھی غیرآئینی ہے، صدرمملکت اگر اور کچھ نہیں کرسکتے تو کاغذ پر دستخط کرنے سے پہلے ایک بار آئین پاکستان بھی دیکھ لیا کریں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہر محاذ پر غیرمنتخب افراد کا براجمان ہونا ظاہر کررہا ہے کہ فیصلے کہیں اور سے ہورہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق پر ڈاکہ برداشت کریں گے۔

اسلام آباد،کے پی میں ڈاکٹر ز حکومتی نااہلی کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے مستعفی ہو رہے ہیں مگر اجمل وزیر اور مراد سعید جیسے فارمی طوطے حکومت کی کارکردگی بتانے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف بدزبانی کرنے کو اپنی کارکردگی سمجھ رہے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان

اسلام آباد (آئی آئی پی)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کو عملی طور پر نالائق اور نااہل کنبہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ کے پی میں ڈاکٹر ز حکومتی نااہلی کی وجہ سے اپنی نوکریوں
سے مستعفی ہو رہے ہیں مگر اجمل وزیر اور مراد سعید جیسے فارمی طوطے حکومت کی کارکردگی بتانے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف بدزبانی کرنے کو اپنی کارکردگی سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں شعبہ صحت کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ صوبے کے عوام کینسر، جگر، دل اور گردوں کا مفت علاج کرانے کے لئے سندھ حکومت کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تشہیر نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی اور کے پی کٹھ پتلی حکومت آنے والی تباہی کا ملبہ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب صوبائی وزیراعلی اور وزراخود ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں تو پھر کیسے توقع رکھ سکتے ہیں کہ عوام ایس او پیز پر عمل کرے گی۔ یہ کام حکومتوں کا ہے کہ وہ عوام کی صحت اور روزگار کی ضمانت فراہم کرے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ شیخ رشید سے لے کر شاہ محمود قریشی تک اور مراد سعید سے لے کر اجمل وزیر تک مسخروں کا ٹولہ قوم سے مذاق کر رہا ہے۔

اسلام آباد، وزارت قومی صحت نے عوام اور طبی عملہ کیلئے فیس ماسک کے استعمال اور ملکی سرحد پر مسافروں کی آمدورفت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق رہنمااصول جاری کر دیئے

اسلام آباد(آئی آئی پی) وزارت قومی صحت نے عوام اور طبی عملہ کیلئے فیس ماسک کے استعمال اور ملکی سرحد پر مسافروں کی آمدورفت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق رہنمااصول جاری کر دیئے ہیں۔ وزارت قومی صحت کے مطابق کورونا وباکے دوران ڈسپوز ایبل فیس ماسک جسے سرجیکل فیس ماسک یا میڈیکل فیس ماسک بھی کہا جاتا ہے ہیلتھ کئیر ورکرکے ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) میں سے ایک ہے۔ یہ کسی مریض کی دیکھ بھال کے دوران چہرے کو ڈھانپنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے جس سے انفیکشن پھیلنے کا امکان ہو۔یہ شواہد موجود ہیں کہ کوئی بھی شخص کوروناوائرس سے متاثر ہو سکتاہے۔بیمار ہونے سے پہلے علامات ظاہر ہونے کی مدت مختلف ہوسکتی ہے یا اس
کی علامت کبھی ظاہر نہیں ہوسکتی ہے،چھینکیں، کھانسی اور بولتے وقت وائرس کا پھیلا ممکن ہے۔کو ئی نہیں جانتا وہ اس وائرس کا شکار ہے اور اس کے پھیلا کا سبب بن رہاہے۔موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں لوگوں کو فیس ماسک پرہجوم جگہ پر خود کو اور اپنے ساتھیوں کو اس وباسے بچانے کیلئے استعمال کرنے چاہئیں،کئی ممالک نے اس قومی گائیڈ لائن پر عمل کیاہے۔ وزارت نے کہاہے کہ یہ یاد رکھنا مناسب ہے کہ عام چہرے کے ماسک کا استعمال کرنامعاشرتی دوری اور کسی بھی جگہ فاصلہ ترک کرنے کے علاوہ جہاں کہیں بھی ضرورت ہوصابن اور پانی سے باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کا متبادل نہیں ہے۔تمام ہیلتھ کئیر ورکر پی پی ای پہننے کے لئے رہنما اصولوں پر عمل کریں گے۔مریض اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں گے۔تمام کوویڈ 19 کے مثبت کیسز والے اور مشتبہ افراد کو اس بات کا یقینی بنانے کے لئے ڈسپوز ایبل فیس ماسک پہننا چاہئے کہ ان کی سانس، بات، کھانسی یا چھینک سے ان کے آس پاس کے دوسرے افراد محفوظ ر ہیں۔تمام افراد اپنے گھروں سے نکلنے کی صورت میں دوسرون کی حفاظت اور اپنے تحفظ کیلئے ڈسپوزایبل فیس ماسک یا کوئی دوسرا دستیاب فیس ماسک پہننا چاہئے۔ایک بار ماسک پہننے کے بعداسے بار بار ہاتھوں سے نہیں چھوناچاہئے۔اسے پہننے کے بعد چھونے کی صورت میں پھر ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھویا جائے۔حفظان صحت کے رہنما اصولوں کے مطابق ہاتھ کوصاف کیا جائے۔گندہ ہونے کی صورت میں ماسک کو تبدیل کیا جائے،جس لباس یا جیب میں ماسک رکھا ہو اسے دھونے سے قبل استعمال نہ کیا جائے۔این 95 ماسک صرف ہیلتھ ورکرز کیلئے ضروری سہولیات میں لازم ہے اور احتیاطی تدابیر اور مناسب طریقہ کار کے ساتھ پہنناہی فائدہ مند ہے۔وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق کورونا وبا متعدد بارڈرز پرپھیل چکی ہے۔جس سے داخلی مقامات پر مشتبہ کیسز کی تشخیص اور انتظامات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔زندگی بچانے کیلئے لاک ڈاون اور دیگر مربوط اقدامات ضروری ہیں۔ تاہم، ان اقدامات سے ہماری معیشتوں کو شدید طور پر سست کر سکتے ہیں اورضروری سامان اور کارگو خدمات کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ان ہدایات کومسافروں اور کارگو خدمات کے لئے مسلسل اور بلاتعطل لینڈ کراسنگ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو منظم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یہ انتہائی اہم ہے کہ اس سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے لینڈ کراسنگ پر ضروری تیاریاں کی جائیں،اور مسافروں کی آمد ورفت کا تخمینہ لگایا جائے۔ مشتبہ یا متاثرہ مسافروں کے لئے سکریننگ کے احاطے، ایسولیشن ایریاز، انتظار کی جگہ اور قرنطینہ جیسی سہولیات کا بندوبست ہو۔اس کے ساتھ ساتھ تھرمل گنز، تھرمو اسکینرز، پی پی ای سمیت ضروری طبی آلات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔ہیلتھ کاونٹرز پر تربیت یافتہ عملے کی شناخت اورتعیناتی ہو۔عملے کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے لئے واضح رہنما اصول سے آگاہی ہو۔ایل ای اے،اے ایف آئی اے،متعلقہ صوبائی ڈی جی صحت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،متعلقہ محکمہ کے توسط سے ایمبولینسوں کی دستیابی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کی جائے۔سرحد عبور کرنے کے بعد مسافروں کی آمد پرسما جی دوری کوبرقرار رکھنے کے لئے ان کے درمیان کم سے کم 2 میٹرفاصلہ رکھ کرقطار کو یقینی بنایا جائے۔ تمام مسافروں اور عملے کو مناسب سرجیکل / میڈیکل ماسک پہننا چاہئے،مسافروں کیلئے سینیٹائزر رکھاجائے۔مسافروں کے لئے سرجیکل / میڈیکل ماسک کی فراہمی لازمی بنائی جائے۔ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور ٹریول ہسٹری فارم کے تمام مسافروں کوفراہم کئے جائیں۔ اور یہ یقینی بنایا جائے کہ دونوں فارم پورٹ ہیلتھ حکام کو جمع کروائے گئے ہیں۔مسافر کی تھرمل سکینراور درجہ حرارت کی رپورٹ سے محکمہ صحت کے حکام کو آگاہ کیاجائے۔جن مسافروں کو بخار نہ ہو ان کو معمول کے قرنطینہ میں رکھاجائے۔بخار،کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی صور ت میں مسافر کو ہیلتھ چیک پوسٹ کے آئسولیشن ایریا میں منتقل کیاجائے۔جبکہ مذکورہ مریض کی رپورٹ سے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جائے گا اور اس کی منتقلی کے انتظامات کئے جائیں گے،مسافر کے ساتھ فیملی ہونے کی صورت میں ان کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ مخصوص بسوں کے ذریعے ان مریضوں کو قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا جائے،ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں مسافر اپنے گھر میں 14روز قرنطینہ کریں گے۔طبی عملہ مسلسل اپنے ہاتھ دھوئے گا۔رضاکار لوگوں سے رابطہ نہیں کریں گے۔سرحد پر گاڑیوں،بسوں اور ویگنوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد،ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی، 1352نئے کیسز رپورٹ،39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 873 ہوگئیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد (آئی آئی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ، ملک میں کورونا کے
ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار937، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 40ہزار151تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1352نئے کیسز رپورٹ ہوئے،39 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 873 ہوگئیں۔ این سی او سی کے مطابق این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 14ہزار584تک پہنچ گئی، سندھ میں 15ہزار590 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5ہزار847اور اسلام آباد میں 947 ہوگئی، بلوچستان میں 2544, گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 112ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 11ہزار 341 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 873تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می39 اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 268، پنجاب میں 252، کے پی کے میں 305، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 7 اور بلوچستان میں 31شامل ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 73ہزار410 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14ہزاریی175افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں 8680مریض زیر علاج ہیں۔ 319کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسلام آباد، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے،موصوف نے پوچھا کہ حکومت کا کیا پلان ہے کورونا وائرس ختم کرنے کا؟۔ان کو یہ بھی علم نہیں کہ اس وباکی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی،ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد(آئی آئی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے،موصوف نے پوچھا کہ حکومت کا کیا پلان ہے کورونا وائرس ختم کرنے کا؟۔ان کو یہ بھی علم نہیں کہ اس وباکی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی،ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے
ہوئے معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔اتوار کو ٹوئیٹر پر جاری بیان میں زرتاج نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے۔ موصوف نے پوچھا کہ حکومت کا کیا پلان ہے کورونا وائرس ختم کرنے کا؟ ان کو یہ بھی علم نہیں کہ اس وباکی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کیلیبری فونٹ کے ریلیز سے پہلے ہی اس میں لکھنے والے یہ ہی لوگ ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ دو مہینے پہلے جب میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا وائرس شائد ختم نہ ہو سکے اور مستقبل میں آتا رہے گا، اور ہمیں اس کے ساتھ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی، تو کچھ لوگوں کو بات سمجھ نہیں آئی تھی۔ اب جب عالمی ادارے بھی یہی کہ رہے ہیں تو انہیں شائد یہ بات اور بھی عجیب لگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خطرے کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو سنبھالنا ہوگا،سب کاروبار زندگی بند کرکے مکمل طور پر گھروں میں محصور نہیں ہو سکتے۔

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کردی

اسلام آباد (آئی آئی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا ہے۔ حکومت اس وقت کورونا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھر پور اورکامیاب کوشش کر رہی ہے۔ کچھ شر پسند عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا ؤکے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں برسر پیکارہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور خاص طور پر سی پیک کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کو ہر طرح کی مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی، وزیر خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی

لاہور/اسلام آباد(آئی آئی پی) وزیر خارجہ امور مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور خاص طور پر سی پیک کے تحت بننے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کو ہر طرح کی مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی۔ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے یہ بات اتوار کو چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر فیڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد عامر سلیمی اور دیگر سینئر افسران اور ماہرین بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے توانائی، زراعت، صحت، تعلیم
اور تعمیراتی شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومت کورونا وائرس وباکے بعد کی صورتحال کے تناظر میں ایک جامع حکمت عملی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور ٹریڈ ڈپلومیسی کے تحت سفاتخانوں کے ذریعے دنیا کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے دستیاب منافع بخش کاروباری مواقع سے آگاہ کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کی پیداوار پر توجہ دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون اور سماجی و معاشی ترقی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ خصوصی اقتصادی زونز اور ترجیحی زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور فیڈمک کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بھی ان مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر میاں کاشف اشفاق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے پورے خطے خصوصا وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان کے سرمایہ کاروں کے ساتھ باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے اور امریکہ سمیت کسی بھی ملک پر سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف اس ایک منصوبے میں 400 کے قریب صنعتیں قائم ہوں گی اور تقریبا اڑھائی لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہو گا۔ اس منصوبے میں 450 ارب روپے کی غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری ہوگی اور یہاں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ میاں کاشف نے کہا کہ فیڈمک اپنے صارفین کو بہترین اور جدید ترین سہولیات اور خدمات فراہم کر رہی ہے اور ان کو درپیش مسائل ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم تھری منصوبے کی تکمیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ خصوصی مراعات اور دس سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ کے بے مثال پیکیج کی وجہ سے بہت سے یورپی ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں خصوصا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فیڈمک وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کاروباری آسانیوں اور ایک ہی چھت تلے بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور خدمات فراہم کررہی ہے۔

مسلمان کی قوت اسکا ایمان ہے۔ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کیلئے اور ارشادِ نبوی کی پیروی کرتے ہوئے صرف اللہ کی رضا اور ثواب کی خاطر رکھے گئے روزے، رب ِکریم کی طرف سے ہمارے تمام پچھلے گناہوں کی بخشش کا وعدہ ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمان کی قوت اسکا ایمان ہے۔ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے
کیلئے اور ارشادِ نبوی کی پیروی کرتے ہوئے صرف اللہ کی رضا اور ثواب کی خاطر رکھے گئے روزے، رب ِکریم کی طرف سے ہمارے تمام پچھلے گناہوں کی بخشش کا وعدہ ہیں۔ اتوار کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے صحیح بخاری کی یہ حدیث مبارکہ بھی شئیر کی کہ  جو رمضان میں حالت ایمان اور ثواب کی نیت سے روزہ رکھتا ہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائیں۔ آمین

مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ بہت واضح ہے، غیرقانونی الحاق سے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم رکھنا، طاقت کا بہیمانہ استعمال اور غیر انسانی سلوک اس کی مثال ہے،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (آئی آئی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ بہت واضح ہے، غیرقانونی الحاق سے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم رکھنا، طاقت کا بہیمانہ استعمال اور غیر انسانی
سلوک اس کی مثال ہے۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت سہ رخی سوچ پر عمل پیرا ہے جس میں کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جا رہا ہے، خواتین اور بچوں کے خلاف غیر انسانی ہتیھار پیلٹ گننز استعمال کی جا رہی ہیں۔ بھارت نے کشمیر کا غیر انسانی لاک ڈان کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نوجوانوں سمیت کشمیریوں کو قید رکھا گیا ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع معطل کرکے کشمیر کو دنیا سے الگ تھلگ کر رکھا ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کر رہاہے۔

کورونا وائرس کی عالمگیروباکے باوجود امریکامیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (آئی آئی پی) کورونا وائرس کی عالمگیروباکے باوجود امریکامیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے 10 ماہ یعنی جولائی 2019سے لیکر اپریل 2020تک کی مدت میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3.282 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.27 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 2.706 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 401.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا، یہ شرح گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 260.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی ترسیلات زرکی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ مین 5.51 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

اسلام آباد، کوروناوائرس کی عالمگیروباکے معیشت پرپڑنے والے اثرات کوکم کرنے میں نقدامداد کی فراہمی کا پروگرام اہم کردارادا کرے گا، احساس جنوبی ایشیامیں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے،پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو

اسلام آباد(آئی آئی پی)  پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی عالمگیروباکے معیشت پرپڑنے والے اثرات کوکم کرنے میں نقدامداد کی فراہمی (کیش ٹرانسفر) کا پروگرام اہم کردارادا کرے گا، احساس جنوبی ایشیامیں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب
سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 24 فیصد آبادی غربت کی لکیرسے نیچھے زندگی بسرکررہی ہے اورانہیں امدادکی فوری فراہمی کی ضرورت ہے، ان میں خواتین بھی شامل ہیں، لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگارہونے والوں میں خواتین افرادی قوت کی ایک بڑی تعدادبھی شامل ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں عالمی بنک کے ایک آرٹیکل کاحوالہ بھی دیاہے جس میں حکومت کے کیش ٹرانسفر پروگرام کوسراہاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے احساس کفالت پروگرام کومزیدبہترکردیاہے اوراب اس پروگرام سے 7.5 ملین مزید غریب خاندانوں کوشامل کیاگیاہے،اس پروگرام کیلئے 4 کروڑ،60 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 73 لاکھ کی نشاندہی وتصدیق ہوئی ہیں جنہیں 12 ہزارروپے نقدامدادفراہم کی گئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غریب ومستحق خاندانوں کوامداد کی فراہمی کاعمل اسلئے جلد ممکن ہوسکا ہے کیونکہ حکومت نے بی آئی ایس پی اوراحساس کفالت میں پہلے سے سرمایہ کاری کی تھی اوریہ جنوبی ایشیامیں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے۔

اسلام آباد،برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آئی آئی پی)  برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35.20 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019سے لیکرمارچ 2020کے اختتام تک برآمدات پرمال برداری اخراجات کی مد میں 178.01 ملین ڈالرخرچ ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35.20 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کی مد میں 147.91 ملین ڈالرصرف ہوئے تھے۔مارچ 2020میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 19.98 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔یہ شرح گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 34.14 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال مارچ میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کے ضمن میں 14.82 ملین ڈالرصرف ہوئے تھے۔مالی سال 2018-19میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کی مد میں 191.08 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوئی تھی،سال 2017-18 میں اس مد میں اخراجات کا کل حجم 233.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے چھوٹے میاں کورونا کا نام لے کر زیرزمین چھپ گئے، رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد(آئی آئی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ، بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے چھوٹے میاں کورونا کا نام لے کر زیرزمین چھپ گئے، رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں - اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑے میاں نے سمدھی ساتھ ملا کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے میاں بیٹے کے کلاس فیلوز اور ذاتی ملازمین کے ذریعے کرپشن کا
پیسہ ٹھکانے لگاتے رہے، بڑے میاں نے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا، چھوٹے میاں نے جعلی اکانٹس کے ذریعے کام چلایا۔ مراد سعید نے کہا کہ بڑے میاں قطری خط کے ذریعے بچنے کی کوششیں کرتے رہے، چھوٹے میاں درباریوں کی پریس کانفرنسوں کے ذریعے کام نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے میاں مرکزی حکومت میں بیٹھ کر چھوٹے میاں وزیراعلی بن کر وارداتیں کرتے رہے، سارے حربے آزمانے کے بعد بڑے میاں کی جان چھوٹی نہ چھوٹے میاں کی چھوٹ پائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے میاں بڑے میاں سے سبق حاصل کریں اور ٹامک ٹوئیاں مارنی بند کرکے سوالوں کے سنجیدگی سے جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کو بھی مشورہ ملا کہ فکر نہ کریں لوگ بھول جائیں گے، تب بھی کہا تھا آج بھی کہہ رہے ہیں نہ لوگ بھولیں گے نہ ہم بھولنے دیں گے۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ چھوٹے میاں بڑے میاں کو بھی سمجھائیں اور قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کریں۔

کراچی،کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہو، احتیاطی تدابیر اس کا علاج ہے۔ گورنر سندھ،،،،،ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے وائرس سے نجات میں مدد ملی، گورنر سندھ کا قرنطینہ میں 17 دن گذارنے کے تجربہ پر اظہار خیال

 کراچی (آئی آئی پی)گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس کے باعث 17 دن قرنطینہ میں گذارنے کے تجربہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو کیونکہ آپ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کو شکست دے سکتے ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے بہت فائدہ ہوا اور اس وائرس کی علامات سے
نجات ملی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں اس لئے آپ کو مسلسل اپنے معالج سے رابطہ میں رہنا پڑتا ہے اور اپنے آکسیجن Saturation لیول پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر یہ 92 سے نیچے جاتی ہے تو خطرناک ہے، اس سے اوپر ہونا چاہئیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آپ اپنے آکسیجن لیول کو گھر پر ایک چھوٹے سے آلہ سے چیک کرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قرنطینہ کا عرصہ آپ کو خود احتسابی کا موقع فراہم کرتا ہے اور آپ اس سے قبل گذاری گئی زندگی کے بارے میں غورو فکر کرکے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے اس عرصہ میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران آپ کو خالق حقیقی سے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عنایات، نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور اپنی کوتاہیوں پر معافی مانگنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 14 سے 15 دن آپ سب سے دور ہوتے ہیں، لیکن اس دوران آپ کئی ایسے کام کرسکتے ہیں جن کا آپ کو معمول کی زندگی میں موقع نہیں ملتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ میرے لئے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن برا تجربہ نہیں تھا کیونکہ قرنطینہ کے دوران ایک نئی دنیا کے ساتھ آپ کا رابطہ ہوتا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران ان کے وژن میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں اس بات پر بھرپور ایمان ہے کہ اللہ نے ہر چیز کسی نہ کسی مصرف کے لئے بنائی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالی نے ان 17 دنوں میں ان سے ایسی ٹریننگ کروائی ہے جو آئندہ کام آئے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کسی کو کورونا ہوجائے تو ہمت نہ ہاریں، اس کا مقابلہ کریں کیونکہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے۔ گورنر سندھ نے قرنطینہ کے دوران اپنے لئے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے باعث انہیں اس وائرس کو شکست دینے میں مدد ملی۔

کراچی، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں، ان میں سے 109 کوروناوائرس مریضوں کے لئے مخصوص کردیئے گئے ہیں جن میں سے صرف 31 مریض وینٹیلرز پر ہیں جس سے وینٹیلیٹرز کا 16 فیصد استعمال ظاہر ہوتا ہے،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی (آئی آئی پی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں، ان میں سے 109 کوروناوائرس مریضوں کے لئے مخصوص کردیئے گئے ہیں جن میں سے صرف 31 مریض وینٹیلرز پر ہیں جس سے وینٹیلیٹرز کا 16 فیصد استعمال ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیاپنے اسپتالوں  اور کورونا وائرس کے مراکز  کو تمام تر ضروری سامان  سے آراستہ کیا ہے   تاکہ وہ  اپنے مریضوں کو  علاج معالجے کی  بہترین  سہولیات مہیا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ آج کورونا وائرس سے9 افراد  جان کی بازی  ہار گئے اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 277  ہوگئی ہے  جبکہ 5034 مزید ٹیسٹ کیے جانے پر
787 نئے کیسز سامنے آئے۔مراد علی  شاہ نے کہا کہ 5034 ٹیسٹ ہوئے جن میں 787 نئے کیس سامنے آئے جوکہ  ٹیسٹوں کا 15.7فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اب تک  122894 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں  سے 16377مریضوں کی تشخیص  ہوئی ہے جو کل ٹیسٹوں کا 13.3 فیصد ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اس وائرس سے 9 مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے،اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 277 تک جا پہنچی ہے جو مجموعی مریضوں کا 1.7 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ان میں سے 31 وینٹیلیٹر زپر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں، ان میں سے حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 109 وینٹیلیٹر زمختص کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 109 میں سے صرف 31  کورنا وائرس  کے مریضوں کے استعمال میں ہیں   جوکہ وینٹیلیٹرز کا16 فیصد استعمال بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت11891مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10485 گھر  میں آئسولیشن  میں ہیں، 838 آئسولیشن مراکز میں اور 568 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 405 مزید مریضوں کی صحت یابی سے  صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4209  ہوگئی ہے  جو26 فیصد بنتی ہے۔وزیراعلی سندھ  نے بتایا کہ 787 مریضوں  میں سے 515کا تعلق کراچی سے ہے، ان میں سے  ضلع شرقی میں 147،جنوبی میں 121،وسطی میں 109،ملیر میں 52،  کورنگی44 اورغربی میں 42 ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور31،لاڑکانہ اور سکھر 25۔25، حیدرآباد16، گھوٹکی14،قمبر شہدادکوٹ13، خیرپور6 اور جامشورو میں 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مظفرآباد،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے عباس قادری اور زاہد القمر کی قیادت میں آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹرز نمائندگان کی ملاقات، آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عیدا الفطر تک برقرار رہے گی،فیصلہ

مظفرآباد (آئی آئی پی)  وزیر اعظم آزادحکومت آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے عباس قادری اور زاہد القمر کی قیادت میں آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹرز نمائندگان کی ملاقات۔ وفد میں مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرز نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخا رگیلانی، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری قانون ارشاد قریشی بھی موجود تھے۔ ٹرانسپورٹرز نمائندگان کے ساتھ ہونے
والی نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عیدا الفطر تک برقرار رہے گی تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اگر اس میں اس سے قبل نرمی دی جاتی ہے تو اس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے آزادکشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے کرایہ ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ عید الفطر کے بعد کرایہ ناموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر لاک ڈان کے دوران ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو بڑی آفت سے بچانے کیلئے اس طبقہ نے بڑی قربانی دی۔لاک ڈاون سے ٹرانسپورٹرز باربرززیادہ متاثر ہوے حکومت اس شعبہ کے لیے امدادی پیکج دیگی۔ لاک ڈاون میں دی جانیوالی نرمی کا نقصان ہورہا ہے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ Random Samplingکے دوران پازٹیو ٹیسٹ آرہے ہیں جس پر سخت تشویش ہے۔ موجودہ صورتحال میں مزید سخت فیصلے کرنے ہونگے اور پابندیاں لاگو کرنی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب عید الفطر کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگوں کا آزادکشمیر آنا ان کے اپنے پیاروں کے لئے خطرناک ہے اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ پابندیوں کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ان کے مشاور ت سے حل کرینگے۔ شہریوں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے پابندیاں عائد کی ہیں، صورتحال بہتر ہونے پر ان میں نرمی کا فیصلہ کرینگے۔ 

پنجاب کی تاریخ میں ریکارڈ خریداری، محکمہ خوراک کو اب تک3.4ملین میٹرک ٹن گندم حاصل۔۔۔۔ گزشتہ3برسوں کی نسبت سب سے زیادہ گندم کی خرید،45لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف بھی تاریخی ہے،،، بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ ہوا، ٹارگٹ مکمل ہونے پر فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دینگے:عبدالعلیم خان

 لاہور(آئی آئی پی)  سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک گندم کی ریکارڈ خریداری مکمل کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے 3.4ملین میٹرک ٹن گندم حاصل کر لی ہے جو گزشتہ3برسوں میں خریدی گئی سب سے زیادہ گندم کی مقدار ہے اور انشا اللہ ہم پنجاب کی تاریخ کا رکھا گیا 45لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اپنے ٹوئٹ میں سینئر و زیر عبدالعلیم خان نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ملک کے
سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں اس اہم ٹاسک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے جا رہے ہیں اور جیسے ہی یہ ٹارگٹ حاصل ہو گا فلور ملز کا گندم ذخیرہ کرنے کا کوٹہ بڑھا دیا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کاروائیوں سے بھی گندم کی خریداری پر مثبت اثرات پڑے ہیں اور خرید کا ہدف آسان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 36لاکھ میٹرک ٹن گندم کا حصول اچھی خبر ہے جس سے پنجاب کے عوام کو گندم اور آٹے کی قلت نہیں آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محکمے کے افسران آئندہ بھی اسی لگن اور محنت سے کام کریں گے اور محکمہ خوراک کو ماضی کے مقابلے میں بہترین ڈیپارٹمنٹ بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا حکم دے رکھا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں یقین دلایا ہے کہ صوبے کے عوام کو خوراک کے شعبے میں بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے گندم کی خریداری مہم میں کامیابی پر محکمہ خوراک پنجاب کے افسران کو شاباش دی اور ان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ 

کورونا سے بچا ؤکیلئے بز نس کیمونٹی اور عوام نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔لاک ڈاؤن سے مڈل کلاس اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت کو پریشانی ہے کہ لوگ کورونا سے شاید نہ مریں، بھوک سے مر سکتے ہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

لاہور(آئی آئی پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا بحران سے بے روزگار 10لاکھ غر یب خاندانوں میں عید سے پہلے راشن تقسیم کر نے کا ٹارگٹ مکمل کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچا ؤکیلئے بز نس کیمونٹی اور عوام نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔لاک ڈاؤن سے مڈل کلاس اور مزدور
طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت کو پریشانی ہے کہ لوگ کورونا سے شاید نہ مریں، بھوک سے مر سکتے ہیں۔ حکومت نے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کی پالیسی بنائی، مالی امداد کا پروگرام چل رہا ہے، 100 ارب روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں غر یب خاندانوں کی مدد کر نیوالی سماجی کارکنوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرسرور فانڈیشن کی وائس چیئر پرسن بیگم پروین سرور، اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت دیگر بھی موجو د تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا بحران صرف پاکستان یا کسی ایک حکومت اور صوبہ کیلئے نہیں پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے اور امر یکہ جیسے ممالک بھی کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہونیوالے معاشی اور دیگر حالات کا سامنا نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں حکومت نے تمام تر مشکل حالات کے باوجود عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اقدامات کر نے کے ساتھ ساتھ کورونا بحران سے بے روزگارہونیوالے غر یب خاندانوں کی بھی بھر پور مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاک ڈان میں نر می کے بعد اب اگر لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کو ایک بالغ النظر قوم کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کر نا ہوگا حکومت اپنے وسائل کے مطابق لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اگر بز نس کیمونٹی سمیت عوام کورونا سے بچا کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کر یں توانشا اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں اس بحران سے بھی نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی این کیساتھ ملکر پہلے ساڑھے 7لاکھ غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کا ٹارگٹ رکھا مگر اب ہم نے اس کو دس لاکھ غر یب خاندان کیلئے کر دیا ہے اور رمضان المبارک کے دوران ہم یہ ٹارگٹ مکمل کر لیں گے اسکے بعد بھی ہم کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اٹھارویں ترمیم کو ختم کر کے صوبوں سے حقوق چھیننے کے منصوبہ سے وفاقی نظام اور قومی سلامتی کو بڑے نقصانات ہوں گے۔ پنجاب کے وزیراعظم کی موجودگی میں صوبائی حقوق کی پامالی تعصبات کا سونامی لائے گی،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ

لاہور(آئی آئی پی)  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنوبی پنجاب کے ملتان، ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اضلاع کی سیاسی انتخابی کمیٹیوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کر کے صوبوں سے حقوق چھیننے کے منصوبہ سے وفاقی نظام اور قومی سلامتی کو بڑے نقصانات ہوں گے۔ پنجاب کے وزیراعظم کی موجودگی میں صوبائی حقوق کی پامالی تعصبات کا سونامی لائے گی۔ وفاق ماں کا کردار ادا کرے۔ یہ حقیقت ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔وفاقی حکومت انتخابی یونٹ چھوٹے
کرنے اور نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے عوامی مطالبات اور حقیقی ضرورتوں کو پورا کرے۔ کوروناکی آزمائش میں حکمرانوں کی نااہلی اور لاک ڈاو ن کے حوالے سے ا لٹے سیدھے فیصلوں نے ملک کو بڑے اقتصادی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ زراعت ہی ملکی اقتصادی بحران کے مقابلہ کا میدان ہے۔ عالمی اقتصادی بحران کے خوفناک دور میں پاکستان کے لیے بڑے خطرات ہیں۔ سرماہ دارانہ نظام اور عوام کے استحصالی اقتصادی نظام سے جان چھڑائی جائے۔ خود انحصاری اور اسلام کا معاشی نظام لا کر عوام، کسان، ہاریوں، ملکی تجارت و صنعت کو اعتماد دیا جائے۔ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ اقتصادی سرکل چلے اور قومی خزانہ بھرے وگرنہ قرضے اور کشکول معیشت،بیرونی غلامی، دبا اور مجبوریوں کو اور سخت کردے گی۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ساہیوال سانحہ کے معصوم بچے انصاف سے محروم ہوگئے۔ معصوم بچے درندگی کا شکار ہورہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خا ن اور صوبائی حکومتیں مجرموں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ آٹاچینی انرجی سکینڈل مافیا حکومتی گود میں محفوظ ہے،عوام کو مافیاکی لوٹ مار اور وزیراعظم کے دعوں، چنگھاڑتی تقریروں کے سوا کھ نہیں مل رہا۔ سیاسی بحران اور جمہوریت کو خطرات سے بچا کا ایک ہی راستہ باا ختیار بلدیاتی نظام کے انتخابات اور آئین کے مطابق قبل از انتخابات ہیں۔ تیسرا راستہ سراسر تباہی ہوگا۔ آئین سے ماورا کسی اقدام کی جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ محض تقریروں اور ٹیلیفونک گفتگو سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو نہیں روکوایاجاسکتا۔کشمیرکے مسئلہ پر سفارتی بنیادوں پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، کشمیریوں پر مسلط لاک ڈاو ن نے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب کردیا ہے،ساری دنیا ان مظالم پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر کے مسئلے پر بھرپور مہم چلائی اور کورونا کی آزمائش میں جماعت اسلامی ایک نئے عزم اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے، الخدمت فاو نڈیشن نے اب ملک بھر میں دو ارب روپے سے زائد کی رقم سے خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے قوم نے خدمت اور امانت ودیانت کے ساتھ کئے گئے کام کی تحسین کی ہے۔ اس موقع پر عثمان فاروق، را محمد ظفر،چوہدری اصغر گجر، جاوید اقبال بلوچ،پروفیسر افتخار ہاشمی،ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک اور چوہدری منور، شیخ عبدالستار، منیر احمد کلاچی، شیخ سعد فاروق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر اولین حق فلسطینیوں کا ہے۔ مئی 1948 میں 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست وجود میں لائی گئی جو غیر قانونی عمل تھا،فلسطینی جدوجہد آزادی کے لیے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا پیغام تہنیت

لاہور(آئی آئی پی)  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر اولین حق فلسطینیوں کا ہے۔ مئی 1948 میں 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کر دیا گیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست وجود میں لائی گئی جو غیر قانونی عمل تھا۔ سینیٹر سراج الحق نے خالد مشعل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو اور فلسطینی قیادت کے نام خط میں کہاہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش
کر چکے ہیں۔ آج بھی امریکہ اور اسرائیل اس کوشش میں ہیں کہ مغربی کنارے کے مزید 30 فیصد رقبہ پر قبضہ کرلیا جائے۔ ہم فلسطین کے خلاف عالمی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور اقوام عالم فلسطینیوں کی قانونی جدوجہد کی زبانی حمایت کرتے ہیں تاہم مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جبر و بربریت کا محاذ کھو ل رکھا ہے لیکن فلسطینی اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام ان کی جرا ت مندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ استعماری سازشیں ناکام ہوں گی اور فلسطینی ریاست اپنی اصل حدود میں قائم ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے اسلامی دنیا کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ دنیا کا ہر مسلمان فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی چاہتاہے اور فلسطین کی ایک انچ زمین سے بھی دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ آپ لوگوں کا ساتھ دیاہے۔ آپ کی محبت وعقیدت ہمارے دلوں میں موجود ہے اور قبلہ اول کی آزادی کا عزم اور جذبہ ہر مسلمان کے دل میں موجزن ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبلہ اول کو صیہونیوں سے آزاد کرانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور سب کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا،سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان

لاہور(آئی آئی پی)  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور سب کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت کی معاشی ٹیم کوروناوائرس کی وبا کے تھمنے کے بعد اس کے آفٹر شاکس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور مختلف شعبوں کو اربوں روپے کی مالی معاونت اسی سلسلہ کی کڑی ہے، مشکل
کی اس گھڑی میں مخیر حضرات نے جس طرح کردار ادا کیا ہے وہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا، اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے دیمک کی طرح ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں نظام جڑیں نہیں پکڑ سکا۔ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یہ طے ہو گیا ہے کہ اب پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ جن لوگوں نے کرپشن کی آبیاری کی انہوں نے ملک اور اس کی عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی ہے۔ پوری قوم کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیناہوگا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن وزیراعظم عمرا ن خان ہرگز مایوس نہیں بلکہ مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اپوزیشن کے چند رہنماں کے سوا پوری قوم اور دنیا اس کی معترف ہے۔حکومت معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کے لئے مختلف شعبوں کو اربوں روپے کی معاونت فراہم کر رہی ہے اور خدا کی ذات سے امید ہے کہ ہم جلد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے۔

ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(آئی آئی پی)  ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی اتوار کے روزوطن واپس پہنچ گئے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید 250 پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور پہنچے۔ملائیشین ایئرلائن کے طیارے نے12:15بجے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔تمام پاکستانی قیدیوں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ ہو گی اور قرنطینہ میں روانہ کیا جائے گا۔کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جنیوا،عالمی ادارہ صحت کا کرونا وائرس سے متعلق سائنسی معلومات، ڈیٹا اور موجودہ آلات صحت سے متعلق حقوق دانش کے تبادلے کے لیے ایک نیا عالمی پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان

جنیوا(آئی آئی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آئندہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس سے متعلق سائنسی معلومات، ڈیٹا اور موجودہ آلات صحت سے متعلق حقوق دانش کے تبادلے کے لیے ایک نیا عالمی پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کرونا کے خلاف جنگ آزما ممالک کی مدد کی جاسکے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوم غیبریوسس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عالمی ادارے نے کوسٹا ریکا کے صدر کی کووِڈ-19 کے علاج کے لیے ویکسین،ادویہ اور آلات سے متعلق ڈیٹا بیس کے قیام کے لیے تجویز منظور کرلی ہے۔اس کے مطابق ایک ڈیٹابیس قائم کیا جائے گا۔دانوم تیدروس نے کہا ہے کہ اس وقت صحت پرسرمایہ کاری نہ صرف درست اقدام ہے بلکہ کام کرنیکی ایک اسمارٹ چیز بھی ہے۔

بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملہ خارج از امکان نہیں، صدر آزاد کشمیر آزاد کشمیر کی حکومت، عوام، افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم بھارت کے نا پاک عزائم ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی فوج کے سربراہ، را کے چیف اور مودی کے قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ملاقات میں کوئی منصوبہ زیر بحث آیا، ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کو انٹرویو

مظفرآبادنامہ نگار خصوصی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر کے حملے کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا کیونکہ بھارت کے سیاسی اور عسکری رہنما اب یہ بات اپنی پریس کانفرنسوں میں اعلانیہ کر رہے ہیں۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہی بات بھارتی وزیر دفاع بھی کہہ رہے ہیں۔ لیکن آزاد کشمیر کی حکومت، عوام، افواج پاکستان اور پوری پاکستانی
قوم بھارت کے چیلنج کا جواب دینے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہیں۔ ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی کی گونج کے ساتھ ساتھ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھارت کی نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام میں مصروف ہے، قابض فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے اور اب پاکستان کے ساتھ جنگ کا ماحول بنانے کے لیے جھوٹے الزامات کی مہم چلانے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے رہنما جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے لڑنے کے لیے ایک نئی عسکری تنظیم تشکیل دے دی ہے۔ پہلے بھارتی یہ کہتے تھے کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد 250 کے لگ بھگ اور اب اچانک انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعدا د میں اضافہ ہو گیا ہے اور 250 جنگجو کے علاوہ 350 مذید عسکریت پسند بھی موجود ہیں جنہیں پاکستان کی مدد اور حمایت حاصل ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے بھارتی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہوں اور وزیراعظم مودی کے قومی سلامتی کے مشیر آپس میں ملے ہیں اور پاکستان کے خلاف کوئی خفیہ منصوبہ بنایا ہے لیکن ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انادولو نیوز ایجنسی کی طرف سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا بھارت کا یہ الزام درست ہے کہ پاکستان کرونا سے متاثرہ مریضوں کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کر رہا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے اس الزام کو بد ترین پاگل پن اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کا ایک مریض کیسے ہزاروں لوگوں کے درمیان سے گزر کر دشوار گزار پہاڑوں کو عبور کر کے اور دفاعی اعتبار سے نا قابل عبور لائن آف کنٹرول کراس کے مقبوضہ کشمیر پہنچے گا۔ یہ سب بھارت کے جھوٹ ہیں جو اُنہوں نے ہٹلر کے وزیر پروپیگنڈہ گوئبل کی کتاب سے سیکھے ہیں، گوئبل نے ایک بار کہا تھا کہ تم اگر ایک جھوٹ اتنے تواتر  سے بولو پھر ایک دن سارے لوگ اس کو سچ سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صرف یہی نہیں بلکہ کئی اور جھوٹ بھی پوری ڈھٹائی سے بولتے ہیں، مثال کے طور پر وہ کہتے ہیں کہ بھارت میں کرونا پھیلانے کے ذمہ دار صر ف مسلمان ہیں لہٰذ ا اُن سے دور رہنا چاہیے اور اُن کے ساتھ کاروباری یا کوئی اور سماجی تعلق واسطہ نہیں رکھنا چاہیے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مجھے کسی نے سوال پوچھا ہے کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جان کی بازی ہارنے والے ریاض نائیکو کو آپ حریت پسند سمجھتے ہیں یا دہشت گرد تو میں نے جواب دیا کہ مقبوضہ ریاست میں اس سوال پر رائے شماری کرا کر دیکھ لیں تو سوال پوچھنے والے نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسا کوئی ریفرنڈم نہیں ہو سکتا تو میں نے اُسے بتایا کہ یہ ریفرنڈم کشمیریوں کے دلوں اور دماغوں میں موجود ہے۔ 

بابری مسجد کیس ویڈیو کانفرنس سے چلے گا

لکھنو(ساوتھ ایشین وائر)سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 1992  کے بابری مسجد انہدام کیس کی مزید سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے /8 مئی کو خصوصی عدالت کو /31 اگست تک ٹرائل کی کارروائی ختم کرلینے کی ہدایت دی تھی ۔ قبل ازیں یہ ٹرائل /20 اپریل تک مکمل ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب لاک ڈان کے تناظر میں عدالتیں بند رہیں اور عدالتی کام کاج نہیں ہوپایا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق  اس کیس میں بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی ، ایم ایم جوشی ، اوما بھارتی اور وی ایچ پی لیڈر چمپت رائے بنسل و دیگر شامل ہیں ۔