Wednesday, June 3, 2020

قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم کے رجسٹرریشن شیڈول کاا علان کردیا۔ شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار04جون سے17اگست2020تک نارمل فیس 600روپے کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
جبکہ18سے31اگست2020تک ڈبل رجسٹریشن فیس 1200روپے کے ساتھ رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات میں حصہ لینے والے سکولوں کو بروقت رجسٹریشن کرانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔لہذا مقررہ وقت تک اسکولز اپنے طلباء کی رجسٹریشن کروائے۔ متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعدکوئی بھی رجسٹریشن فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔ رجسٹریشن فیس بنک چالان، بنک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کواپرئیٹوبنک گلگت،سکردو،دیامر،غذر،ہنزہ،نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کے برانچ میں براہ راست ڈپازٹ جمع کرواسکتے ہیں۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، وفاق میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام پر یقین رکھتی ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں قوم کو یکجاء کرنے کی ضرورت ہے لیکن نا اہل وفاقی حکومت کی آج بھی ترجیح اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی چھپ کر تصویریریں بنانا ہے، کورونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات کا اضافہ ہوا ہے، چار صوبائی ممبران اسمبلی اس وباکی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے جن کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہیں، ملک میں غیر سنجیدہ لوگ حکومت میں آئے ہیں اور ہر روز سرکش لگاتے ہیں تاکہ اصلی مسائل اورانکی نا اہلی سے توجہ ہٹے۔
 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ کمشنر گلگت، ایڈیشنل سیکریٹری صحت سمیت تمام آفیسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلسٹاف جو کورونا سے بچاؤ کیلئے صف اول میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کورونا سے متاثر ہوئے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وفاق میں ایک فاشسٹ حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کے بجائے انتقام پر یقین رکھتی ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں جسکی وجہ سے انتقامی سیاست کا شکار ہونیو الوں کو انصاف مل رہا ہے ملک کے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں سے انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی جس پر گلگت بلتستان اور پورے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے فیصلوں کی وجہ سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا،،،وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز روانہ کی بنیاد پر عام استعمال کی اشیاء ِ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں،پٹرول مصنوعات میں کمی ہونے کے نتیجے میں عام اشیاء سستی کرنے کی ہدایت۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،مشیر خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل ہوں گے

سلام آباد (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لیتے لے لیا۔ بدھ کو وزیر اعظم نے پٹرول مصنوعات میں کمی ہونے کے نتیجے میں عام اشیاء
سستی کرنے کی ہدایت دیدی۔وزرائے اعلی اور چیف سیکریٹریز روانہ کی بنیاد پر عام استعمال کی اشیاء ِ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔وزیراعظم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ گندم کی کٹائی کے فوری بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ذاتی دلچسپی لے کراس معاملے کو بھی دیکھیں، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی،مشیر خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔وزیراعظم نے صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہفتہ وار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا۔ بدھ کومیڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872  پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی،پرواز میں چین
میں پھنسے ہوئے 300 طلباء وطن واپس آئیں گے،حکومتی ہدایت پر پی آئی اے نے طلباء   کے لئے سابقہ پرواز پر جوخصوصی رعایتی کرایہ متعارف کروایا تھا، اس پرواز میں بھی طلباء اْسی قیمت پر سفر کر سکیں گے۔ پرواز ووہان کے مقامی وقت دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پہنچے گی،یہ طلباء گزشتہ 5 مہینوں سے ووہان میں کرونا کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔

عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈاؤن سخت کر دینگے، وزیر اطلاعات شبلی فراز کا انتباہ۔۔۔شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورکیاجارہاہے، شہبازشریف کوملک سے باہرنہیں جانے دیاجائیگا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں، نوازشریف کی تصویرپھیلانے کا مقصد تھاعالم پناہ ٹھیک ہیں اورکبھی بھی آسکتے ہیں،کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے، میڈیا سے گفتگو

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے خبر دار کیا ہے کہ عوام نے ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا تو لا ک ڈاؤن سخت کر دینگے،شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غورکیاجارہاہے، شہبازشریف کوملک سے باہرنہیں جانے دیاجائیگا،ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائیاں ہورہی ہیں،
نوازشریف کی تصویرپھیلانے کا مقصد تھاعالم پناہ ٹھیک ہیں اورکبھی بھی آسکتے ہیں،کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا، ترقی پذیر مماملک بھی اس وبا سے نبرد آزما نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 75 فیصد لوگ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں اور باقی ماندہ یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں ایسے میں ملک کی معیشت کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بدحال معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہوئی تو کورونا وائرس سے معاشی اصلاحات کو شدید جھٹکا لگا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروبار کو مرحلہ وار کھولا اور لاک ڈاؤن نرم کیا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ایس اوپیز پرعمل درآمدنہیں کیا،ایس اوپیزپرعمل نہیں کریں گے توکورونا وائرس سے متاتر ہوں گے۔شبلی فراز نے کہاکہ اگراحتیاط نہ کی گئی تو کورونا سے بہت نقصان ہوگا، ارکان اسمبلی بھی کوروناوائرس سے متاثرہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے ایس اوپیزپرعمل کریں، ایس اوپیزپرعمل نہ کیاگیاتوحکومت مجبورہوکرلاک ڈاؤن دوبارہ سخت کریگی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) منقسم ہوچکی ہے، لندن سے (نواز شریف) کی تصویر وائرل کرنے کا مقصد یہاں کے لوگوں کو بتانا ہے کہ ابھی نواز شریف ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غیر اعلانیہ طور پر خود کو پارٹی کا سربراہ قرار دے چکے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی تو وہ فرار ہوجاتے ہیں، اگلے روز عدالت میں نمودار ہو کر حکم امنتاہی حاصل کرلیتے ہیں اور پھر احاطہ عدالت سے اس طرح باہر نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چاہتے ہیں کہ معیشت برباد ہوجائے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خیر خواہ نہیں ہیں، ان کے بچے دوسرے ممالک میں ہوتے ہیں، ان کا اسٹیک یہاں نہیں ہے، مال بنانے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف احتساب کا عمل رک جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان آئے ہی احتساب کے نصب العین کے ساتھ اور اسی وجہ سے چینی بحران پر مشتمل کمیشن رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تاکہ بلا امیتاز ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دوسرا بڑا مسئلہ ٹڈی دل کا ہے، جس کے سدباب کے لیے لوکسٹ کنٹرول سینٹر قائم کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 27 برس بعد ٹڈی دل کا اتنا بڑا حملہ ہوا اور اس دوران ملک میں اس کے خلاف وسائل کی کمی رہی۔شبلی فراز نے کہا کہ جنوری کے مہینے سے احتیاطی تدابیر کرلی تھی لیکن موسمیاتی تبدیلی اور ایران میں اقتصادی پابندی سمیت دیگر امور کی وجہ سے ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے انتظامات میں تاخیر ہوئی۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا وبا سے ہمارے تخمینوں سے کم نقصانات ہوئے، جس طرح کوروناسے نمٹ رہے ہیں اسی طرح ٹڈی سے نمٹیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں ٹڈی دل کا حملہ 27سال بعدہواہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پہلے ہمارے پاس جہازوں کی کمی تھی،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10جون تک 15 طیارے آجائیں گے۔

قطر ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں

اسلام آباد (سی این پی) قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طورپرمنسوخ کردیں، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق  قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی
طورپرمنسوخ کردیں، ایئرلائن ذرائع کاکہنا ہے کہ قطر ایئر ویزنے آپریشن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کررہی تھی۔قطرایئر ویز کا پاکستان میں ہرہفتے 46 پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول تھا جبکہ سول ایوی ایشن نے قطر ایئرویز کو پاکستان میں لینڈنگ کیلئے خصوصی اجازت دی تھی۔دوسری جانب پاکستان کیلئے آپریٹ کرنیوالی غیر ملکی ائیرلائنوں کے کنٹری منیجرزکا اجلاس ہوا تھا، اجلاس سی اے اے ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹرل کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں غیرملکی ائیرلائنز کی آپریشن سے بحالی سے متعلق تجاویز طلب کی گئی اور غیرملکی ائیرلائنز کو شیڈول کم ازکم 30فیصد تیار کرنے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔غیرملکی ائیر لائنزکو 2 دن میں پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا چھوٹے جہازوں کو لینڈنگ کیلئے 40منٹ کا وقفہ رکھنا ہوگا اور فلائٹ آپریشن کی اجازت کیلئے سفارشات سیکریٹری ایوی ایشن کو بھیجی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف پر ایف بی آر اور وزارت خزانہ میں اختلافات

اسلام آباد(سی این پی)آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور وزارت خزانہ میں اختلافات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو آئندہ مالی سال کے لیے 4700ارب روپے کا ٹیکس ہدف تحریری طور پر دے دیا گیا ہے تاہم ایف بی آر نے 4700 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے حصول کو مشکل قرار دے دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس ہدف 4400 ارب روپے رکھنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے 5100 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ مقرر کرنا چاہتا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں لاک ڈاؤن برقرار رہ سکتاہے اور ٹیکس وصولیوں کا انحصار لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے پر ہے۔ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں دوسری سہ ماہی کے دوران بحالی کا امکان ہے تاہم اگلے مالی سال کے دوران معاشی سست روی برقرار رہے گی اور سست روی برقرار رہنے سے ٹیکس وصولیوں میں واضح کمی آتی ہے۔

نان فائلرز کے خلاف اقدامات، نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے

اسلام آباد(سی این پی) ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف اقدامات سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز، بے نامی دار، ٹیکس چوروں اور بڑی ٹرانزکشنز کی چھان بین کا فیصلہ
کیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ٹیکس انفارمیشن پروسیسنگ یونٹ قائم کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی چھان بین کے لیے ایف بی آر میں آئی ٹی ماہرین تعینات کیے جائیں گے، خود کار نظام کے تحت بیرون ملک سفر اور نئی گاڑیاں خریدنے والوں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیلڈ فارمیشن سے حاصل ڈیٹا کی آئی ٹی کی مدد سے جانچ پڑتال کی جائے گی، اور خود کار نظام کے ذریعے ہی نوٹسز جاری اور جرمانے کیے جائیں گے۔ٹیکس کے سلسلے میں 51 سو ارب کا مجوزہ ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اتوار کو ایف بی آر نے مئی 2020 میں وصول ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات جاری کی تھیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں رواں سال مئی تک 7.7 فی صد اضافہ ہوا، مئی 2020 میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں کل 227 ارب روپے حاصل ہوئے۔ ایف بی آر کے مطابق رواں سال مئی 2020 تک کل حاصل کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز 3518 ارب روپے ہیں، گزشتہ سال ٹیکسز اور ڈیوٹیز 3266 ارب روپے تھیں۔

پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کیساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,131 نئے کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں دنیا کا 18 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری
اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 80,463 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,688 ہو گئی ہے۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہیں کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 7 سے بڑھ کر 8 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 365 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,700 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 49 ہزار 852 ہے، جب کہ اب تک 28,923 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید سڑستھ اموات رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 570 ہے، اس کے بعد سندھ میں 526 اموات، خیبر پختون خوا میں 490 اموات، بلوچستان میں 49، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 7 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 31,086 ہو گئی، پنجاب میں 29,489 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 10,897، بلوچستان میں 4,740، اسلام آباد میں 3,188 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 779 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 284 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 ہزار 370 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 95 ہزار 344 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 15,538 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,469 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,085 مریض، بلوچستان میں 1,733 مریض، گلگت بلتستان میں 529 مریض، اسلام آباد میں 399 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

 اسلام آباد(سی این پی)بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔

کورونا، سکول کھولنے کا رسک نہیں لیں گے، وزیرتعلیم پنجاب

لاہور(سی این پی)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے جب تک محکمہ سکول ایجوکیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں پریس کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا وبا کی وجہ سے زندگی موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے کوئی رسک نہیں لیں گے۔ دو، اڑھائی ماہ سکول بند ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔مراد راس نے نجی سکولوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا طلبہ اور اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے سکول کھولنے کی اجازت نہیں جو تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کا مقصد پیسے بنانا ہے، جب تک وبا ہے فیسوں پر بیس فیصد رعایت ہوگی، والدین سکولوں سے رعایت والے فیس ووچر حاصل کریں، اگر کوئی سکول فیس کم نہیں کر رہا تو متعلقہ اتھارٹیز کو شکایت درج کروائیں، ایکشن ہوگا۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے رکے ترقیاتی کاموں پر اب کام تیزی سے شروع ہوگیا ہے، ہر ماہ ایک منصوبے کا افتتاح کرینگے، اگلے ماہ ماڈل سکولوں میں ایک ہزار نئے کمرے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ٹیکسٹ بک بورڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کنٹرول بنانے جارہے ہیں جہاں نصاب میں غلطیوں کے حوالے سے شکایات درج کروائی جاسکیں گی، ایک ہفتے کے اندر سکولوں کو کتابوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی، پیف کا نیا بورڈ تشکیل دینے کیلئے سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی ہے، پیف سکولوں کے بچوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام لارہے ہیں جو چھ کے بجائے ہر ماہ طلبہ کی تصدیق کرے گا۔مراد راس کا کہنا تھا ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کورٹ سے چیک شدہ ہے اگر کسی کو شک ہے تو چیک کروا لے۔

وزیراعظم کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس

اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں کوفوری طورپر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم
نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی،چیف سیکریٹریز کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے معاملے کی مسلسل نگرانی کرے اور ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جائے اور کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی، اب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہتا، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی جواز نہیں اور ہدایت کی صوبائی سطح پر فوری مانیٹرنگ تیز کی جائے۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلہ مشیرخزانہ، چیئرمین قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، چاروں صوبائی حکومتوں،چیف سیکریٹریز کو بھجوادیاہے، وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن سے گریز نہ کریں مراسلے میں کہا گیا گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔حال ہی میں گندم کٹائی مکمل ہوئی،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کاجوازنہیں، صوبائی حکومتیں روزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبوں سے ملکرمہنگائی کے خاتمے کیلئے میکنزم بنائیں۔

صوبائی حکومت فوری طور پر لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ہفتے میں پانچ (05) دن دکانیں صبح سے شام 7بجے تک کھولنے پر عملدرآمد کرائے،مسعود الرحمان سیکریٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان

 گلگت (پریس ریلیز)مسعود الرحمان سیکریٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران گلگت  بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ہفتے میں پانچ (05) دن دکانیں صبح سے شام 7بجے تک کھولنے پر عملدرآمد کرائے۔ گلگت  بلتستان ویسے بھی شروع سے وفاقی حکومت کے ساتھ رہی ہے۔پہلے سے اب تک حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو وفاقی حکومت کے حکم کے مطابق 100روپے جرمانہ تھا اور اسی جرمانے سے ماسک دینا تھا لیکن مقامی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے حکم کو پاؤں تلے روندتے ہوئے تاجروں پر کروڑوں روپے کے جرمانے کئے۔1000سے 10000تک جرمانے اب بھی جاری ہیں۔درزی پر بھی جرمانہ کا ریٹ 700لیا ہے کہ 2000جرمانہ جو کہ غیر قانونی ہے۔ٹیکنیکل ورکشاپس اور درزی کا یہ نہ ریٹ فکس کر سکتے ہیں نہ جرمانہ کر سکتے ہیں اور فوری طور پر وزیر اعظم کے حکم کے مطابق ہوٹل انڈسٹری کھول دیں اور سیاحت کو بھی کھول دیں تاکہ یہاں پورا سال انتظار کر کے صرف تین مہینے ہوٹل کا کام ہوتا ہے۔لہٰذا فوری طور پر SOPsکے مطابق ہوٹل کھولے جائیں۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان غریب تاجر دیوالیہ ہوتے جا رہے ہیں۔انتظامیہ آئینی وزیر اعظم کا حکم نہ مان کر غیر آئینی صوبے کے وزیر اعلیٰ کا حکم مانتی ہے تو سوال تو بنتا ہے۔

ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت منظور،نیب کو17جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا گیا

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب)کو 17جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا جبکہ عدالت نے شہباز شریف کو 5لاکھ کے مچلکے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر عبور ی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔قبل ازیں شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے پولیس رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست دی گئی جس میں
موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف عبوری درخواست ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جس کے بعد شہباز شریف ہائیکورٹ پہنچے۔ کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک سمیت وکلاء رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سماعت کا آغاز ہونے پر  عدالت نے استفسار کیا درخواست گزار شہباز شریف کہاں ہیں؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے؟۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کر دیا گیا ہے پھر بھی نیب گرفتاری کے لیے بیتاب ہے۔ وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا، نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا شہباز شریف کے خلاف کیس کس مرحلے پر ہے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کیخلاف کیس انویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہے۔ عدالت نے کہا نیب والے کہاں ہیں، روسٹرم پر آئیں، کیا نیب شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے؟ نیب وکیل نے کہا نیب شہباز شریف کی ضمانت کی مخالفت کرے گا۔شہباز شریف کے وکیل نے کہاکہ شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا گیا لیکن وارنٹ 28 مئی کے تھے اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جب وارنٹ پہلے نکلے تو نیب نے 2 جون کو کیوں بلایا۔ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ جب گرفتاری کا مواد آیا تب شہباز شریف کے وارنٹ جاری کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو 17 جون تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پرنیب سے جوا ب طلب کرلیا۔شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کی وجہ سے پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف آنے والے راستوں اور عدالت کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو بند کر دیا جس کی وجہ سے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف مقامات پر پولیس م لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکن روکے جانے پر حکومت اور پولیس کے خلاف اور اپنی قیادت کے حق میں نعر ے بازی کرتے رہے۔ کسی بھی نا خوشگو ار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اینٹی رائیڈ فورس کے دستے بھی تعینات رکھے گئے۔

کینیامیں بچے نے ہاتھ دھونے کی مشین بناکرصدارتی ایوارڈ جیت لیا،صدارتی ایوارڈملنے پر بہت خوش ہوں،میرے پاس دومشینیں ہیں،مزید بناناچاہتاہوں،گفتگو

نیروبی (این این آئی)کینیا میں ایک نو سالہ بچے کو کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ایک ہاتھ دھونے والی لکڑی کی مشین بنانے پر ایوارڈ ملا ہے۔سٹیفن واموکوٹا نے برطانوی ٹی وی کو بتایاکہ وہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہے۔اس نے بتایا کہ میرے پاس دو مشینیں ہیں اور میں زیادہ بنانا چاہتا ہوں۔یہ مشین استعمال کرنے والا فٹ پیڈل کی مدد سے پانی گرا کر ہاتھ دھوتا ہے۔ اس طرح کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگانا پڑتا اور انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔سٹیفن کو یہ خیال ٹی وی دیکھ کر آیا جہاں وائرس سے بچنے کے طریقے بتائے جا رہے تھے۔

لداخ میں ہندوستانی توسیع پسند انہ عزائم چین کی وجہ سے خاک میں مل گئے

لداخ (ساوتھ ایشین وائر)لداخ میں بھارتی حکومت کچھ عرصہ سے اپنی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں مصروف تھی۔لیکن چینیوں کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت پسپا ہو گیا ہے۔ پاک چین باہمی تعاون نے ہندوستان اور امریکہ کے ارادوں کو ناکام بنایاہے ۔جس کے پاکستان کے حق میں دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس دو ٹوک اقدام نے علاقے میں پاکستان اور چین کے لئے مستقبل کی پریشانیوں کو ختم کردیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے طویل عرصہ سے ہمالیہ اور قراقرم کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں کے درمیان دولت بیگ اولدائی ایک وسیع و عریض بے آب و گیاہ سرد ریگستان میں دولت
بیگ کے نام سے ایک چھوٹا سا فوجی اڈہ قائم کر رکھاتھا جس کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ یہ قراقرم درے سے صرف 8 میل دور ہے جس سے گلگت تک آسانی سے رسائی فراہم ہوتی تھی۔یہ وسیع و عریض میدان ایک طرح کا قدرتی ہوائی مستقر ہے۔ بھارت فوج اب اس کو ہوائی پٹی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔گذشتہ ایک سال میں ، ہندوستان نے اندرونی سڑک کے نیٹ ورک سے منسلک ہوکر اس اڈے کو اپ گریڈ کیا جس کے پاکستان اور سی پی ای سی کے لئے سنگین نتائج ہوسکتے تھے۔بھارت نے گذشتہ سال اکتوبر میں دربک۔ شیوک۔دولت بیگ تک  سڑک تعمیر کی تھی۔ڈی بی او روڈ کو سب سیکٹر شمالی روڈ بھی کہا جاتا ہے ، یہ مشرقی لداخ میں ایک موسمی سڑک ہے جو چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چین نے پچھلے دو ہفتوں میں ایک شاندار اقدام کیا ، اور گیلوان وادی کے اندر پانچ ہزار فوجیوں نے  وادی کے مغربی کنارے پر قبضہ کرلیا جس میں نو تعمیر شدہ دربوک - شیوک - دولت بیگ روڈبھی شامل ہے۔ اب ہوائی راستے کے علاوہ دولت بیگ اڈے کو سپلائی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔
گیلوان ایک تنگ وادی ہے ، جس کا راستہ چینی فوج نے بند کر دیا ہے۔اس اقدام نے ہندوستانیوں کو ایک انتہائی سنگین الجھن میں ڈال دیا ہے کیونکہ بین الاقوامی کشیدگی میں اضافہ کے ساتھ چینی فوج کی مضبوط موجودگی کو دور کرنا فوجی طور پر بہت مشکل ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ گلوان وادی ہندوستان کی جانب سے لائن آف ایکچول کنٹرول کے بالکل اندر موجود ہے اور اس کے باوجود ہندوستانی  اس پر کوئی واویلا نہیں مچارہا جو ان کا معمول ہے۔ موجودہ صورتحال میں وادی گلوان کی اسٹریٹجک اہمیت کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔
چینیوں کے ہاتھوں سپلائی روڈ پر قابو پانے کے بعد ،دولت بیگ اڈے کی اہمیت کو اب موثر طریقے سے صفر کردیا گیا ہے۔ یہ ایک بہت ہی مثبت پیشرفت ہے۔ پاک چین باہمی تعاون جس نے ہندوستان اور امریکہ کے ارادوں کو ناکام بنایا۔ اور اس کے پاکستان کے حق میں دور رس نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

بھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے، برطانیہ۔۔۔۔۔چین باز نہ آیاتو ایشیا کے اقتصادی تاج میں جڑے سب سے قیمتی پتھر کو چکنا چور کرنے کے مترادف ہوگا،بیان

لندن(این این آئی)امریکا کے بعد برطانیہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی سے متعلق قانون
کے معاملے پر اپنے مبینہ آمرانہ اقدامات سے باز رہے، ورنہ اتحاد بنا کر مزاحمت کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹے، وہ ہانگ کانگ کی خودمختاری کااحترام اور اپنی عالمی ذمہ داریوں کا لحاظ کرے۔ڈومینک راب نے کہا کہ اگر چین نے ایسا نہ کیا تو یہ ایشیا کے اقتصادی تاج میں جڑے سب سے قیمتی پتھر کو چکنا چور کرنے کے مترادف ہوگا۔چین کی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ سے متعلق قانون سازی کے لیے پچھلے ہفتے چند اہم فیصلوں کی منظوری دی تھی۔جن کے تحت بغاوت یا علیحدگی کی کوششیں کچلنے، دہشتگردی اور غیرملکی مداخلت روکنے کے لیے قانون بنائے جاسکتے ہیں۔نئے قوانین کے تحت ہانگ کانگ شہر میں چین کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکار بھی تعینات کیے جاسکیں گے

روس نے کووڈ 19 کے علاج کے لیے گیم چینجر دوا تلاش کرلی، روس نے جاپان میں تیار کردہ اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر کو استعمال کرنے کی منظوری دیدی

ماسکو(این این آئی)دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے اور اس سے متاثر تیسرے بڑے ملک روس میں آخرکار اس کے لیے دوا کو تلاش کرلیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور بھی کہا جاتا ہے، کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دیدی،روس کی وزارت صحت نے اس دوا کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور موثر قرار دیا اور 11 جون سے ہسپتالوں میں اس کی مدد سے مریضوں کا علاج شروع ہوگا جبکہ طلب پوری کرنے کے بعد اسے دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔اپریل میں روس میں اس دوا کو کووڈ کے
علاج کے لیے آزمانے کا عمل شروع ہوا تھا اورابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا تھا۔13 مئی کو رشین ڈائریکٹ انویسٹمینٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) نے بتایا کہ اس دوا کے ابتدائی کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بہترین رہے ہیں۔آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحتیاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا۔روس میں اس دوا کا آخری مرحلے کا کلینیکل ٹرائلز جاری ہے جس میں 330 مریضوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کے نتائج رواں ہفتے ہی جاری ہوسکتے ہیں۔آر ڈی آئی ایف نے اب تک دریافت کیا کہ اس دوا کے استعمال سے بہت کم دنوں میں متاثرہ افراد میں علامات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور تیز بخار کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔آر ڈی آئی ایف کے سی ای او کیریل دیمیتروف نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ یہ جاپانی دوا دنیا میں کووڈ 19 کے حوالے سے سب سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے اس دوا کو گیم چینجر قرار دیا جس سے وہ معمول کی زندگی کو جلد بحال کرنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی مدد سے ہر ماہ 60 ہزار مریضوں کا علاج ہوسکے گا اور 330 افراد میں ٹرائل کے دوران بیشتر مریضوں کا علاج 4 دن کے اندر کامیابی سے ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ دوا پر مزید تحقیق جاری رہے گی جبکہ وزارت صحت اس کے استعمال کی منظوری ایک خصوصی تیزرفتار عمل کے ذریعے دے گی جبکہ روس میں اس کی تیاری کا عمل مارچ میں شروع ہوگیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گولی کی شکل میں اس دوا کی بدولت مریضوں کو کم وقت ہسپتال میں گزارنا پڑے گا اور ان میں وائرس دیگر افراد تک منتقل ہونے کا دورانیہ بھی گھٹ جائے گا، خصوصاً معتدل یا معمولی حد تک بیمار افراد کے لیے یہ بہت زیادہ موثر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی ماہرین نے اس دوا میں کچھ تبدیلیاں کرکے اس کو کووڈ 19 کے لیے مزید موثر بنایا گیا ہے اور ہم دیگر سے 2 ہفتے کے اندر ان تبدیلیوں کی تفصیلات شیئر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکی ممالک نے اس دوا کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اپنی طلب پوری کرنے کے بعد اسے برآمد کیا جائے گا۔فیوجی فلم کی ٹواما کیمیکل کمپنی کی تیار کردہ دوا فیویپیراویر کے حوالے سے سائنسدانوں کی دلچسپی اس وقت بڑھی جب مارچ میں چین میں ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے۔چین میں اس دوا کی آزمائش فروری میں شروع ہوئی تھی اور 15 مارچ کو اس کے کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی تھی اور حکام کا کہنا تھا کہ اب تک مریضوں پر اس کے اثرات بہت زیادہ حوصلہ افزا رہے ہیں۔فروری میں شینزن میں ہونے والی تحقیق کے دوران کووڈ 19 کے 320 مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور محققین نے دریافت کیا کہ اس کے نتیجے میں اوسطاً 4 دن میں وائرس کلیئر ہوگیا جبکہ دیگر ادویات کے استعمال سے یہ اوسط 11 دن رہی۔اس دوا کو استعمال کرنے والے 91 فیصد سے زائد مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جو دوسرے گروپ میں 63 فیصد رہی۔محققین کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دوا وائرس کی صفائی تیزی سے کرتی ہے، بہت کم مضر اثرات اب تک دریافت ہوئے ہیں۔جاپان میں بھی اس دوا کے ٹرائلز جاری ہیں اور وہاں بھی اس کے استعمال کی منظوری جلد دیئے جانے کا امکان ہے۔اس دوا کو 1990 کی دہائی کے آخر میں ایک کمپنی نے تیار کیا تھا جسے بعد میں فیوجی فلم نے خرید لیا تھا اور اسے انفلوائنزا کی ایک ایسی قسم کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جس پر دیگر ادویات اثر نہیں کرتیں۔اس دوا کو 2014 میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے افریقہ میں ایبولا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا تھا۔گیانا میں اس حوالے سے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب معتدل حد تک بیمار افراد کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا تو اموات کی شرح 30 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد تک ہوگئی۔اب جاپانی حکومت کو توقع ہے کہ یہی فائدہ کووڈ 19 کے خلاف بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اس دوا کو گولی کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ریمیڈیسیور کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے دستیاب ہوسکتی ہے جو کہ انجیکشن کی شکل میں دی جاتی ہے۔