Saturday, May 30, 2020

کورونا وائرس : آنتوں کی دائمی سوزش کی بیماری میں اضافہ

کراچی  (ا لقمر آن لائن) کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں پریشان کن معاشی صورتحال کی وجہ سے آنتوں کی دائمی سوزش کی بیماری یعنی “ایریٹیبل باول سنڈروم” کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اس مرض میں مبتلا لوگوں کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے، مریضوں کو ڈائریا، قبض، گیس، پیٹ میں درد اور مروڑ سمیت دیگر شکایات کا سامنا رہتا ہے، اسٹریس اور گھبراہٹ جیسے ذہنی امراض کی وجہ سے پیٹ کے امراض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کریں، روزانہ ورزش کریں اور متوازن غذا کا استعمال کرکے کے پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
سیمینار کا انعقاد پاک جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی نے مقامی دوا ساز ادارے گیٹس فارما کے تعاون سے کیا تھا اور سیمینار سے لیاقت نیشنل اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر لبنیٰ کمانی اور ڈاکٹر سجاد جمیل، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی، سوسائٹی کے سرپرست ڈاکٹر شاہد احمد، ڈاکٹر حفیظ اللہ اور جناح اسپتال کی ماہر امراض پیٹ و جگر ڈاکٹر نازش بٹ نے بھی خطاب کیا۔
معروف ماہر امراض پیٹ و جگر ڈاکٹر لبنیٰ کمانی کا کہنا تھا کہ آنتوں کی دائمی سوزش کی بیماری جسے انگریزی میں Irritable Bowel Syndrome کہتے ہیں، بیک وقت آسان اور انتہائی مشکل بیماری ہے اور اس مرض سے متاثر  زیادہ تر مریض اپنی بیماری کی وجہ سے انتہائی اذیت میں مبتلا رہتے ہیں۔
آنتوں کی دائمی سوزش کی بیماری کی علامات ڈائریا، قبض، پیٹ میں گیس اور مروڑ ہونا ہے جبکہ اس کی وجوہات میں دماغی اسٹریس اور گھبراہٹ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹریس کے ساتھ حاملہ خواتین میں ہارمونز کی کمی بیشی، غیرمتوازن غذا کا استعمال اور معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہونے والی ذہنی بیماریاں اس بیماری کا سبب بنتی ہیں, ڈاکٹر لبنا کمانی کاکہنا تھا کہ روزانہ ورزش کرنے، صحت مند غذا کھانے اور سکون آور نیند سے اس مرض کی علامات پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ماہر امراض پیٹ و جگر پروفیسر امان اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ آج کل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کا پیٹ بھی خراب ہو جاتا ہے اور تقریبا پچیس سے تیس فیصد مریضوں کو کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پیٹ کے امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ آنتوں کی دائمی سوزش کے مرض کا کرونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے بتایا کہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں یا تو ان کو ڈائریا ہوجائے یا قبض کا سامنا کرنا پڑے، پیٹ کے کے اس مرض میں مبتلا لوگوں کو ماہرین غذائیت اور دماغی امراض کے ماہرین سے بھی صلاح مشورہ کرنا چاہئے۔
پی جی ایل ڈی ایس کے سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور یہی ذہنی پریشانیاں آنتوں کی دائمی سوزش کے مرض کے بننے کا ایک اہم سبب بن رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کے امراض میں مبتلا 75 فیصد لوگوں کو اسی مرض کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اگر صحت مند طرز زندگی اپنائی جائے متوازن غذا کا استعمال کیا جائے، ورزش کو معمول بنایا جائے اور قوت مدافعت کو بڑھانے والی عادات اپنائی جائیں تو انسان امرض سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔
سیمینار سے ڈاکٹر حفیظ اللہ اور ڈاکٹر نازش بٹ نے بھی خطاب کیا اور پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ ریشہ دار غذاؤں کا استعمال کریں، پانی زیادہ سے زیادہ پیئں اور پیٹ کی خرابی بشمول ڈائریا اور قبض کے دوران اسپغول کی بھوسی کا استعمال کریں۔

وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔۔۔۔کورونا وباء کے بحران کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے رابطہ کر کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر
کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ نے آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر پاکستان کی سنگین تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے جموں وکشمیر میں حالیہ ڈومیسائل قانون کا حوالہ دیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، چوتھے جینوا کنونشن اور عالمی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ کورونا وباء کے بحران کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کوئی ”فالس فلیگ“ آپریشن اور کوئی نئی مہم جوئی کرسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی تمام خلاف ورزیوں کی مکمل رپورٹنگ کے ضمن میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت وپاکستان کے اہم کردار کی اہمیت پر زوردیا۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے 66 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور،یہ رقم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایس ایم ائز پیکیج کے تحت بجلی صارفین کیلئے ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)ای سی سی نے 200 ارب روپے کے سکوک فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار،آئندہ تین ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای
سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 200 ارب روپے کے سکوک فنڈ کی تقسیم کے طریقہ کار کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ تین ماہ تک انرجی سپلائی اور قرضوں کی ادائیگیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق آئندہ تین ماہ میں ٹیکسوں کی ضروریات پوری کرنا بھی اصول ہوگا۔وزارت انرجی کو بانڈز کی تقسیم سے متعلق آئندہ 2 ہفتوں میں تفصیلی فارمولا پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے 66 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور کرلی گئی،یہ رقم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایس ایم ائز پیکیج کے تحت بجلی صارفین کیلئے ہوگی۔

اسلام آباد،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی یکم جون سے آن لائن کلاسز کا آغاز کرے گی

اسلا م آباد (این این آئی)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی یکم جون سے آن لائن کلاسز کا آغاز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبا و طالبات سمسٹر بہار کی باقی ماندہ کلاسز مکمل کریں گے, اس تدریسی طریقہ کار کے مکمل
ثمرات حاصل کرنے کی غرض سے آف لائن ذریعہ تدریس کو بھی ٹیچنگ پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر خلیلی نے اس پالیسی کے حوالے سے کہاہے کہ آن لائن ٹیچنگ پالیسی کا مقصد طلبا و طالبات کے حصول علم میں حائل تعطل کو ختم کر کے ان کے لیے آن لائن ذرائع سے تدریسی عمل جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ وضع کر دہ پالیسی کے تحت آن لائن "اوپن بک"طرز امتحان پر عمل کرے گی، امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے خصوصی کیمٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

گلگت،کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن اور این او سی کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

گلگت(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن اور این او سی کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی میں اضافہ کے سبب سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، مہلک وبا کی روک تھام کیلئے اتوار کے روز شہرمیں مکمل لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ بغیر این او سی کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جارہا ہے اب تک خلاف ورزی کرنے والی 32 دکانیں اور 3 ہوٹلز سیل کیے جا چکے ہیں۔

لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کا چارج بھی ہے،برطرف کیا جائے،نالائق، نااہل، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے‘ ‘ مریم اورنگزیب مرکزی ترجمان (ن) لیگ

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کا چارج بھی ہے،وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دے دیا گیا،
اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کوعارضی چارج پرچلایا جا رہا ہے، ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پر ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی عارضی چارج پر چلائی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نالائق، نااہل، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے، پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انا ء کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پرفعال نہیں ہو سکا، نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

آئندہ تین ماہ پاکستان کی سیاست سمیت ہر حوالے سے بڑے اہم ہیں‘شیخ رشید۔۔۔ایسا نہیں ہو سکتا ہمارے دور کی سبسڈی کا کیس چھوڑ دیا جائے،گزشتہ دور کی سبسڈی کے کیس کیساتھ آگے بڑھے گا۔۔۔۔ عمران خان کے چوروں، ڈکیتوں اور ملک کا خون چوسنے والوں کے خلاف احتساب کے بیانیے پر عمل ہو کر رہے گا۔۔۔قوم کو بتانا چاہتا ہوں راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور میرے علاوہ نواز شریف سمیت پوری کابینہ ایٹمی دھماکے کرنے کے خلاف تھی۔۔۔چوہدری برادران بڑے سمجھدار سیاستدان ہیں، عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جارہی، مزید پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ پریس کانفرنس

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کی سیاست سمیت ہر حوالے سے بڑے اہم ہیں،ایسا نہیں ہو سکتا کہ چینی انکوائری میں ہمارے دور کی سبسڈی کا کیس چھوڑ دیا جائے بلکہ گزشتہ دور کی 22ارب کی سبسڈی کی طرح ہماری حکومت کی 3ارب کی سبسڈی کا کیس بھی آگے بڑھے گا، عمران خان کے چوروں، ڈکیتوں اور ملک کا خون چوسنے والوں کے خلاف احتساب کے بیانیے پر عمل ہو کر رہے گا،چوہدری برادران بڑے سمجھدار سیاستدان ہیں، عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جارہی، راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور میرے علاوہ نواز شریف
سمیت پوری کابینہ ایٹمی دھماکے کرنے کے خلاف تھی،مزید پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،60فیصد بکنگ کیساتھ ٹرینیں چلانے کی وجہ سے گزشتہ 10روز میں 5کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، دوسرے شہروں سے آنے والے تاجروں کی مشکلات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہفتے میں تین کی بجائے دو روز کاروبار بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں چاروں صوبوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ٹرین چلانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا، اس وقت 142میں سے صرف 40ٹرینیں چلا رہے ہیں اور جب تک کورونا کی وباء قابو میں نہیں آجاتی مزید تعداد نہیں بڑھائی جائے گی، مسافروں کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو مزید پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سرسید، کراچی، شالیمار، بہاؤ الدین ذکریا اور ریل کار شامل ہیں۔دوسرے شہروں سے بہت سے تاجر جمعہ کے روز خریداری کیلئے لاہور آتے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے درخواست کی ہے کہ ہفتے میں تین دن کی بجائے دوروز کاروبار بند رکھا جائے اور اب انہوں نے اس کا فیصلہ کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کی کمٹمنٹ پر پورا اتریں گے اور نقصان کے باوجود 60فیصد بکنگ کے ساتھ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ بہت زیادہ لوڈ کی وجہ سے آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا اور اس کی بھی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، پریکس سے بھی کہا ہے کہ وہ بکنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں ساری قوم کوبتانا چاہتا ہوں کہ کابینہ میں راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور شیخ رشید کے علاوہ نواز شریف سمیت پوری قومی ایٹمی دھماکے کرنے کی مخالف تھی اور یہ میں اس لئے بتا رہا ہوں کہ ہماری آنیوالی نسلوں کو پتہ چلے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے نوے دن دن سیاست سمیت ہر حوالے سے بڑے اہم ہیں،اس عرصے میں ہم نے کورونا کے ساتھ چلنا ہے، ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ہمسایہ ملک سے ٹڈی دل نے ہمارے ملک میں داخل ہونا ہے، اس کے علاوہ معاشی مشکلات ہیں اور حکومت بجٹ بھی پیش کرنے جارہی ہے، میر ے سابق دوست نے لندن کے کاغذات بھی نیب کو پہنچانے ہیں۔میں کہہ چکا ہوں کہ جھاڑو پھر جائے گا، شریفوں،گیلانیوں اور زرداریوں نے ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے، سابقہ حکمرانوں نے تو توشہ خانوں کو بھی نہیں چھوڑا اور کروڑوں کی چیزیں کوڑیوں کے بھاؤ لیں، گاڑیاں پانچ سے دس فیصد دے کر اپنے نام کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے باوجود چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف سٹینڈ لیا ہے اور یہ اس ملک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون کے پی سی ون کی ایکنک سے جلد منظور ی ہو جائے گی اور حکومت ساورن گارنٹی دے گی، ایم ایل ون ریلوے کی زندگی ہے،پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک بچھنے کے بعد ہم پرانے ٹریک کوبرانچ لائنوں میں لے کر جائیں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم نجی کمپنیوں کو اس طرف لائیں، ایم ایل ون سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوے دن ملک کی سیاست میں بڑے اہم ہے اور یہ میری سیاسی سوچ ہے جو غلط بھی ہو سکتی ہے۔ قوم کو توقع ہے کہ عمران خان چینی اور آٹا چوروں کونہیں چھوڑیں گے،آئی پی پیز کا معاملہ تھوڑا طویل ہے کیونکہ اس میں اربوں لینے اوراربوں دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کے حالات بھی تبدیل ہو ں گے، چین،امریکہ، بھارت کے معاملات سب کے سامنے ہیں، بھارت پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے لیکن یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر اب بھارت اورپاکستان کی جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی لیکن ہم اس کی خواہش اور دعا نہیں کرتے، ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ لداخ میں بھارت کو دفاعی طو رپر ہزیمت کا سامنا کرناپڑا ہے، ہماری عظیم فوج نے 72گھنٹوں میں بھارت کے دو ڈرونز مار گرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کو ایک نئی سوچ اور جہت دی ہے، آج ہمارے بڑی طاقتوں سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اگر وقت آیا تو پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اٹامک کمیشن کے معاملے میں ایران بھی گیا اور معمر قذافی سے بھی ملاقات کی لیکن یہ امانت اور راز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کے کیس بہت سنجیدہ ہیں، جی کا جانا ٹھہر گا ہے صبح گیا ہے یا شام گیا ہے، دیکھیں ایک یا دو کتنی پیشیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران میرے سگے بھائیوں کی طرح ہیں، و ہ سمجھدار سیاستدان ہیں، عمران خان کہیں نہیں جارہا۔ میں عمران خان کا ساتھی ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

 گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پرائیوٹ اسکولوں پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

ملک میں اب تک کورونا سے مزید 30 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 1395ہوگئی،نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66457 تک پہنچ گئی ہے،24131 مریض صحتیاب

 اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66457 تک پہنچ گئی ہے،24131 مریض صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کماینڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید  1398  کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1140 کیسز 29 اموات، بلوچستان 159 کیسز، اسلام آباد 92 کیسز اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ پنجاب سے کورونا کے مزید 1140 کیسز اور 29 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم
اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24104 اور ہلاکتیں 439 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6507 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 159 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4087 ہوگئی ہے، اب تک 46 اموات ہوچکی ہیں اس کے علاوہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1400ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 60 بتائی گئی تھی جسے بعد میں کم کرکے 46 کردیا گیا۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2192 ہوگئی ہے، اموات 23 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 161 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 7 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 234 ہوگئی ہے، علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 105 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بھارت ننے لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ بنانا لیا،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کرلی،وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بارہا عالمی برادری کو بھارتی عزائم بارے کئی مرتبہ خبردار کر چکے،رپورٹ

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ بنانا لیا، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بارہا عالمی برادری کو
بھارتی عزائم بارے کئی مرتبہ خبردار کر چکے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کرنے اور اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی مکروہ منصوبہ بندی کر لی ہے، یہ سب کچھ لداخ میں چین اور دوسری سرحد پر نیپال کے ہاتھوں ذلت اور رسوائی کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج اپنی خفت مٹانے کے لیے کر رہے ہیں۔بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے لیے بنائے گئے منصوبے کے حقائق کو جانچنا ہوگا، منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی کے ایک ویران مقام پر دھماکہ خیز مواد اور کثیر رقم سے لدی ایک گاڑی کو پکڑا گیا ہے، تاہم کشمیری مجاہدین کا یہ طریقہ کار نہیں کہ وہ پلوامہ جیسا حملہ کریں اور اس کا کوئی بیک اپ پلان نہ ہو۔نئے بھارتی منصوبے کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کا ڈرائیور پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کا نہ پیچھا کیا گیا اورنہ ہی اسے گرفتار کیا گیا، بھارتی منصوبے کے مطابق بھارتی حکام نے گاڑی کو پکڑنے کے بعد پورا ایک دن اپنی تحویل رکھ کر اگلے دن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔بھارتی ڈرامے کا سب سے ناپختہ حصہ پکڑی ہوئی گاڑی ہے، جس کا ڈرائیور بھاگ نکلا، گاڑی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حکام کی تحویل میں رہی اور اسے میڈیا کے سامنے کسی ریموٹ کنٹرول سے نہ اڑایا گیا کیونکہ بھارت میڈیا کو اپنا دھماکہ خیز مواد دکھانا نہیں چاہتا تھا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی 26 مئی کی رپورٹ میں بتایا جا چکا ہے کہ گزشتہ سال کے پلوامہ حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد بھارت سے ہی حاصل کیا گیا تھا، فالس فلیگ آپریشن کے لیے بھارت کا نیا ڈرامہ اندرونی خلفشار، انتقامی کاروائیاں اور کورونا وبا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام مودی سرکار کے پاگل پن کا عکاس ہے۔

دنیا بھر کوروناسے ہلاکتیں تین لاکھ 66ہزار،60لاکھ سے زائد افرادمتاثر، دنیا بھر میں 30 لاکھ 5 ہزار 744 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں،امریکی میڈیا

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 754 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 5 ہزار 744 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 733 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 61 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 542 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار 530 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 69 ہزار 419 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 204 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 19 ہزار 569 کورونا مریض اب تک
شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 27 ہزار 944 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 623 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 644 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 121 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 161 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 222 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 229 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 248 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 714 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 835 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 19 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 980 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 763 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 489 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 120 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 677 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 668 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 999 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 458 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 1 ہزار 395 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 931 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 24 ہزار 131 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ سکتے ہیں، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوسکتی ہے، عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا،صورتحال بہت لمحہ فکریہ ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے،ملک بھر میں 14روزکاسخت لاک ڈاؤ ن ہوجائے تو کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں،لگتا نہیں کہ وفاقی حکومت سخت لاک ڈاؤن کی طرف جائیگی،ترجمان سندھ حکومت

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے آئندہ دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا،10 سے 12 روز میں ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوسکتی ہے۔ ایک انٹرویومیں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لوگوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا جس وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد آنے والے دنوں میں خطرناک حدتک بڑھ سکتی ہے۔انہوں
نے خدشہ ظاہر کیا کہ 10 سے 12 روز میں ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوسکتی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صورتحال بہت لمحہ فکریہ ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، ہلاکتیں بتارہی ہیں کہ صورتحال کتنی خطرناک ہے، لوگوں کی ترجیح نجی ہسپتال ہے تاہم وہاں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے مگر سرکاری ہسپتال میں کچھ گنجائش ہے اور وزیراعلیٰ گنجائش مزید بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نیپا کراچی میں 200 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بنارہے ہیں، کراچی یونیورسٹی کے پاس بھی جگہ دیکھی ہے جہاں 50 بستر لگائیں گے اس کے علاوہ لیاری اور جنرل ہسپتال میں بھی بستروں کی تعداد بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے نمبرز بڑھ رہے ہیں صورتحال خطرناک ہے اور مزید آنے والے دنوں میں ہوسکتی ہے، جس طرح پچھلے 10 روز میں کیسز آئے سب کے سامنے ہیں، آج سے 10 روز پہلے 16 سے 17 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے جو اب 40 سے 50 ہوگئے ہیں، آئی سی یو میں بھی مریضوں کی تعداد 40 سے 80 تک جا پہنچی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک بھرمیں 14روزکاسخت لاک ڈاؤ ن ہوجائے تو کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں لیکن لگتا نہیں کہ وفاقی حکومت سخت لاک ڈاؤن کی طرف جائیگی البتہ این سی سی اجلاس میں تمام حقائق وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار،ندی نالوں میں طغیانی،ہنزہ میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شیسپر گلیشیر پگھلنے سے حسن آباد نالے میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں اضافہ، بلوچستان میں سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل

 اسلام آباد /ڈیرہ بگٹی(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان میں بارش اور  تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،کچھ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی اور راولپنڈی سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، بلوچستان میں سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور  2 کو زندہ نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں،اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا سمیت سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور
فوٹو: جی بی اردو
ضلع ہنزہ کے گاؤں حسن آباد میں ششپر گلیشیر میں بننے والی جھیل کے پھٹنے سے زرعی زمینوں اور جنگلات سمیت قراقرم ہائی وے کو نقصان،
خاص، حیدر آباد، دادو اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیاادھر ہنزہ میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شیسپر گلیشیر پگھلنے سے حسن آباد نالے میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ 2 سالوں سے شیسپر گلیشیر کے سرکنے کا عمل جاری ہے اور گلیشیر کے اندر چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی بن گئی ہیں۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا تقریباً 50 میٹر کا حصہ اور زیر تعمیر بجلی گھر بھی بہہ گیا ہے، حسن آباد گاؤں کے 9 گھرانوں کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔ بلوچستان میں بھی ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں سوار 7 افرد بہہ گئے۔لیویز حکام کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور  2 کو زندہ نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں۔پنجاب میں فیصل آباد،گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ملتان جب کہ سندھ میں پڈعین میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ب کہ آندھی اور تیز بارشوں کے باعث ملتان، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان اور دیگرعلاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار کو بھی سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور  جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

مسجد نبویؐ کو مرحلہ وار عام نمازیوں کیلئے کھولنے کی اجازت، احتیاطی تدابیرکے ساتھ مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کے احکامات دئیے گئے ہیں،حکام

مدینہ منورہ (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ دو ماہ سے بند مسجد بنوی کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی اجازت دیدی۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں 31 مئی سے عام
نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی اور خادمین الحرمین الشریفین نے اس فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔سعودی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیرکے ساتھ مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے کھولنے کے احکامات دئیے گئے۔ مسجد نبوی  میں 40 فیصد نمازیوں کو ابتدائی دنوں میں داخلے کی اجازت ہو گی اور حکام کی جانب سے مسجد نبوی میں کھلے فرش پر نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی  سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔اب سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے۔وزارت مذہبی امور نے بزرگ شہریوں، بیمار افراد اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی ہے۔

ٹرمپ کے چین پر الزامات،ڈبلیو ایچ او کیساتھ رابطے ختم کرنے کا اعلان،عالمی ادارہ صحت درخواست کے باوجود ضروری اصلاحات کرنے میں ناکام ہے، گفتگو

واشنگٹن (این این آئی) صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیساتھ امریکا کے روابط توڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے
مطابق رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت درخواست کے باوجود ضروری اصلاحات کرنے میں ناکام ہے، آج سے ہم اس ادارے کیساتھ تمام روابط ختم کر دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی عالمی وبا کیلیے چین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے چین کے دباؤ میں آکر کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کیلیے بروقت ہنگامی اقدامات سے گریز کیا۔