Wednesday, June 10, 2020

جمہوری روایات کو فروغ دینے کیلئے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے جو پینل سامنے آئے گا امید ہے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے متفقہ نام کو اہمیت دیں گے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کے مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر گلگت  بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کو نگران وزیر اعلیٰ کے مشاورت کیلئے باقاعدہ دعوت دی جس پر اپوزیشن لیڈر گلگت  بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے وزیر اعلیٰ آفس میں
ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت  بلتستان آرڈراور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے وزیر اعلیٰ، اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزیر امور کشمیر کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نام پر مشاورت کرنا ہے۔ لہٰذا صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد اور جمہوری روایات کو فروغ دینے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت لازمی ہے۔ گلگت  بلتستان اپنے جمہوری سفر میں دوسری مرتبہ نگران حکومت کے قیام کے عمل سے گزر رہا ہے۔ جمہوری اقدار کو نظر رکھتے ہوئے صوبے کے اپوزیشن لیڈر کو اس نشست میں اہل اور شفاف پینل پر اتفاق رائے بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر کو پارلیمانی پارٹی کے رائے سے آگاہ کیا اور اپوزیشن لیڈر کو کہا کہ اس ضمن میں گلگت  بلتستان آرڈر اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق مشاورت میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ اپوریشن لیڈر نے جمہوری عمل کو آگے بڑھانے میں دعوت دینے پر وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن کثیرالجماعتوں پر مشتمل ہے اس لئے اپوزیشن کے جماعتوں سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے پینل کیلئے نام سامنے لایا جائے گا جس کیلئے دو تین روز درکار ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ جمہوری روایات کو فروغ دینے کیلئے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے جو پینل سامنے آئے گا امید ہے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے متفقہ نام کو اہمیت دیں گے تاکہ ملک میں جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جاسکے اور وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے متفقہ پینل پر اتفاق رائے کریں گے تاکہ گلگت  بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے۔ گلگت  بلتستان انتہائی حساس خطہ ہے اس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف و شفاف انتخابات کیلئے منتخب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی رائے 
و اہمیت دی جائے تاکہ گلگت  بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو۔



No comments: