Wednesday, June 10, 2020

امریکا کی پابندیوں کی دھمکی، روس اور چین ایران کو بچانے کے لیے متحرک

نیویارک (این این آئی)روس اور چین اقوام متحدہ میں امریکا کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے حرکت میں آ رہے ہیں۔ اس دباؤ کا مقصد عالمی سلامتی کونسل میں ایسے اقدام کو مؤثر بنانا ہے جس کے ذریعے ایران پر تمام پابندیاں دوبارہ سے
عائد ہو جائیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور چین کے سینئر سفارت کار وینگ یی نے 15 رکن ممالک پر مشتمل سلامی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو خطوط تحریری خطوط بھیج دیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاؤروف کی جانب سے مؤرخہ 27 مئی کے خط کا اعلان رواں ہفتے کیا گیا۔ خط میں انہوں نے لکھا کہ امریکا غیر ذمے داری اور بے ہودگی کا مظاہرہ کر رہا ہے... یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔امریکا یہ دھمکی دے چکا ہے کہ اگر سلامتی کونسل نے ایران پر ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع نہ کی تو واشنگٹن ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کے لیے سرگرم ہو جائے گا۔

No comments: