Thursday, June 4, 2020

این ڈی ایم ا ے نے چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی سی یو ونٹیلیٹرز، بائی پیپ اور ایکسرے مشینیں فراہم کر دیں

 اسلام آباد (این این آئی) این ڈی ایم ا ے نے چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی سی یو ونٹیلیٹرز، بائی پیپ اور ایکسرے مشینیں فراہم کر دیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کو 26، 26 آئی سی یو
ونٹیلیٹرز اور بائی پیپ دیئے گئے،پنجاب میں لاہور اور راولپنڈی کیلئے دس دس اور ملتان کے لیے چھ چھ آئی سی یو ونٹیلیٹرز اور بائی پیپ مختص کئے گئے،سندھ کو سولہ سولہ آئی سی یو ونٹیلیٹرز اور بائی پیپ فراہم کیے گئے،سندھ میں کراچی کے دس دس اور سکھر کے لئے چھے چھے آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور بائی پیپ مختص کئے گئے،خیبرپختونخوا کو بھی 16 آئی سی یو ونٹیلیٹرز اور 16 بائی پیپ جاری کئے گئے،پشاور کے کیے دس دس اور ایبٹ آباد کے چھے چھے ونٹیلیٹرز اور بائی پیپ دیئے گئے،چاروں صوبوں کو 10، 10 ایکسرے مشینین بھی فراہم کردی گئیں،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو بھی پانچ پانچ ایکسرے مشینیں فراہم کی گئیں،اسلام آباد پولی کلینک کو 5 آئی سی یو ونٹیلیٹرز اور 5 بائی پیپ دیئے گئے،پمز اور پولی کلینک کو 5، 5 ایکسرے مشینیں بھی فراہم کی گئیں 

اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا بروز جمعتہ المارک(05جون)آخری دن ‘ امیدوارداخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں ٗ یا آن لائن اپلائی کریں ٗ فیس کراس چیک کی صورت میں بھی جمع کرواسکتے ہیں

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز)بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(/بی بی اے /بی ایس/اے ڈی ای/بی ایڈ/ایم ایڈ/پی جی ڈی اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے داخلوں کی جمعہ 5۔جون آخری تاریخ ہے۔تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔COVID-19کے تناظر میں یونیورسٹی نے ملک بھر سے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ
وہ داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں یا آن لائنhttps:/online.aiou.edu.pkاپلائی کریں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے فیس کراس چیک کی صورت میں جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔لاک ڈاؤن سے متاثرہ یا وہ افراد جو معاشی مجبوری کی وجہ سے فیس یکمشت جمع نہیں کراسکتے ہیں ٗ اُن کی سہولت کے لئے داخلہ فیس کو دو مساوی اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایسے طلبہ 50۔فیصد فیس 5جون تک جبکہ باقی فیس 17۔جولائی تک جمع کراسکیں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم  لاک ڈاؤن کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ کوہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں اور وہ اس جانب پوری توجہ دے رہے ہیں کہ طلبہ کا سیشن کسی صورت ضائع نہ ہوجائیں۔

آسانی سے دستیاب دوا کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے آزمانے کا فیصلہ،بروفن کروناکا شکار افراد کی سانس لینے کی مشکلات کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے،برطانوی ماہرین

لندن(این این آئی)سائنسدانوں نے دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب درد کش دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے آزمانا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے گائیز اینڈ سینٹ تھامس ہسپتال اور کنگز کالج کے ماہرین کا ماننا ہے کہ دردکش اور ورم کش دوا ابروفن جسے پاکستان میں بروفن کے نام سے جانا جاتا ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کی سانس لینے کی مشکلات کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انہیں توقع ہے کہ اس سستی دوا سے مریضوں کو وینٹی لیٹرز سے نکالنے میں میں بھی مدد مل سکے گی۔اس کلینیکل ٹرائل میں شامل 50 فیصد مریضوں کو ابروفن دی جائے گی جبکہ معمول کی نگہداشت بھی کی جائے گی۔اس ٹرائل کے دوران بازار
میں عام دستیاب ابروفن کی جگہ خصوصی طور پر تیار کردہ دوا کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ افراد اس قسم کے سیال کیپسول کو مختلف امراض جیسے جوڑوں کے امراض کے لیے استعمال کررہے ہیں۔کنگز کالج کی تحقیقی ٹیم میں شامل پروفیسر میتل مہتا نے اس بارے میں بتایا کہ ہمیں ایک ٹرائل کی ضرورت ہے تاکہ ایسے شواہد ثابت کیے جاسکیں کہ یہ دوا ہماری توقعات پر پورا اتر سکتی ہے۔فرانسیسی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ کچھ مریضوں کی حالت ورم کش ادویات کے استعمال سے حالت زیادہ خراب ہوگئی اور مریضوں کو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔یورپین میڈیسین ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین نیشنل ٹریٹمنٹ گائیڈلائنز کے مطابق مریضوں اور طبی ماہرین کو ورم کش ادویات جیسے ابروفن کا استعمال جاری رکھنا چاہیے، بس طے شدہ اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے۔اس وقت طبی سفارشات کے مطابق ابروفن جیسی ادویات کا استعمال کم مقدار میں کرنا چاہیے۔یورپی ادارے نے یہ بھی کہا کہ وہ وہ ایسی تحقیقی رپورٹس کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے جو کووڈ 19 کے مریضوں پر اثرات کا جائزہ لے۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا تھا کہ ماہرین اس بارے میں مزید گائیڈلائنز کی فراہمی پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مشورہ دیں گے کہ اگر خود دوا منتخب کررہے ہیں تو ابروفن کی جگہ پیراسیٹامول کو ترجیح دیں، تاہم اگر ڈاکٹر نے تجویز کی ہے تو ابروفن کا استعمال ضرور کریں۔

سفری پابندیوں پر نرمی کے بعد اٹلی میں رونقیں بحال ہونا شروع،وزیراعظم پرامید، کئی ہفتوں کی قربانیوں کے بعد حقدار ہیں کہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ آئے اور ہم جشن منا سکیں، وزیر اعظم جیوسپی

روم (این این آئی)اٹلی کے وزیر اعظم جیوسپی کونٹے نے اٹلی میں رونقیں بحال ہونے سے متعلق امید کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیوسپی کونٹے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اٹلی شہریوں پر عائد پابندیوں کو
ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سفر کی اجازت دے گئی ہے اور اٹلی نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں بھی کھول رہا ہے۔اٹلی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس نے انسانی جانوں اور کاروبار زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ملک میں اس وائرس سے33600 ہلاکتیں ہوئیں اور متاثرین کی تعداددولاکھ 34ہزاربنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی ہفتوں کی عظیم قربانیوں کے بعد اب ہم اس بات کے حقدار ہیں کہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ آئے اور ہم جشن منا سکیں۔اطالوی وزیر اعظم کے مطابق اب معاشی اصلاحات نافذ کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

دنیابھر میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کا عالمی دن ملک بھرمیں 4جون جمعرات کومنایاگیا

شیخوپورہ(این این آئی)دنیابھر میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کا عالمی دن ملک بھرمیں  4جون جمعرات کومنایاگیا۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیاء  کے مختلف خطوں اورعلاقوں میں جارحیت کے نتیجے میں جسمانی،ذہنی
اورجذباتی مسائل سے دوچار بچوں کے مسائل اورمشکلات کو اجاگر کرنا اور اس کے حل کیلئے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہے۔اس دن کو منانے میں بچوں کے حقوق کیلئے قائم تنظیموں کے علاوہ نیلسن منڈیلا کی تنظیم کا اہم کرداراداکرتی ہے۔اس دن کی مناسبت سے شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں  مختلف پروگراموں میں جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ بچوں کے جسمانی،ذہنی اورجذباتی مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس اہم ایشو پر لوگوں میں شعور و اگہی پھیلانے کیلئے سیمینار اور مذاکروں کا اہتمام کیا جاتاہے۔19اگست 1982ء  کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 4جون کو یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی عرب میں عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین افسران تعینات، خواتین افسران کو جوڈیشری کے متعدد کیسز کی تحقیقات پرمامور کیاجائے گا،پبلک پراسیکیوٹر کا بیان

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین نویسٹی گیشن افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر
کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ خواتین افسران کو جوڈیشرکے متعدد کیسز کی تحقیقات پرمامور کیاجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ خواتین کی عدلیہ کے شعبے میں تعیناتی کا مقصد مملکت کے عظیم الشان اصلاحاتی پروگرام ویڑن 2030 کے اہداف کا حصہ اور خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویڑن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کوتعینات کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پراسیکیوشن شعبے کے زیرانتظام 156 مرد وخواتین ملازمین کی پیشہ وارانہ تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جلد ہی انہیں ان کی اہم ذمہ داریوں پرتعینات کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کرونا جیسی پراسرار اور جان لیوا بیماری سے لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے
ہیں۔ اس بیماری کی روک تھام کے لیے پوری دنیا کی حکومتیں اور دوا ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی دوائی کو کرونا کے علاج کے لیے مفید نہیں قرار دیا جاسکا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کو کرونا کے بیماروں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا مگر پچیس مئی کے بعد اس دوائی کا استعمال بھی معطل کردیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گبیریوس نے ایک بیان میں کہا کہ کلوروکین یا اس سے ملتے جلتے فارمولے سے تیار کردہ ادوایات سے کرونا کے علاج میں کسی قسم کی مدد نہیں مل سکتی بلکہ اس نوعیت کی ادویات مزید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے دوسرے ممکنہ حملے کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اگرکرونا نے ایک بار پھر یلغار کی تو پہلے کی نسبت زیادہ تباہ کن ہوگی۔

چین، بھارت، بنگلہ دیش میں کورونا کو آزادی اظہار رائے پر پابندی کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف،ویتنام،انڈونیشیا،کمبوڈیامیں اظہاررائے پر سزائیں دی گئیں،اقوام متحدہ اہلکار کا پابندیوں پر تحفظات کا اظہار

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ چین، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک نے کورونا وائرس کے بحران کو عذر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے پر پابندیاں لگائیں اور سینسرشپ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچیل بیچلیٹ نے مختلف ملکوں میں انتہا سے زیادہ سینسرشپ اور کورونا وائرس پر حکومتی ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنانے،
حتیٰ کہ اپنا نقطہ نظر بیان کرنے والوں کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا۔بیان مین کہا گیا کہ حکومت کارکردگی پر عدم اطمینان یا مبینہ طور پر ذرائع یا سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں بنگلہ دیش، بھارت، کمبوڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا ور تھائی لینڈ میں لوگوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اقوا متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنے یا اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے ذریعے لوگوں کو بھڑکانے کے خطرے کے پیش نظر پابندیوں کی ضرورت کو سمجھتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ بامقصد سینسرشپ کے طور پر نہیں نکلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کے مفاد میں ہے لیکن یہ سب کچھ آزادی اظہار رائے کو یقینی بناتے ہوئے کیا جانا چاہیے اور کورونا وائرس کے بحران کو آزادی اظہار پر پابندی یا سینسرشپ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔مچیل بیچلیٹ نے ہر ملک میں سامنے آنے والے مسائل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ چین میں ایک درجن سے زائد طبی ماہرین، اساتذہ اور ایسے طلبا کو قید کر لیا گیا جنہون نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا یا حکومت کو اس سلسلے میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان مین دو طلبا بھی شامل ہیں جنہیں صرف اسے لیے حراست میں لیا گیا کہ کیونکہ انہوں نے کورونا وائرس پر حکومتی ردعمل پر چین کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مین متعدد صحافیوں اور کم از کم ایک ڈاکٹر کو حکومت پر تنقید کے جرم میں سزا دی گئی۔اقوام متحدہ کی کمیشن نے کہا کہ انڈونیشیا میں کم از کم 51 افراد سے تفتیش کی گئی کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کورونا کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائیں۔انہوں نے بتایا کہ کمبوڈیا میں کورونا وائرس کے خلاف جذبات کے اظہار اور سوشل میڈیا پر رائے کا اظہار کرنے پر 14سالہ لڑکی سمیت 30 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ویتنام میں کورونا کے حوالے سے فیس بک پر پوسٹ لگانے پر 600 افراد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس غیریقینی صورتحال میں طبی ماہرین، ڈاکٹرز، صحافیوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور عام عوام کو مفاد عامہ کے موضوعات پر اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے اور اس بحران کے بعد ملک کو بہتر بنانے کے لیے مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

امریکا کاتاحکم ثانی چینی مسافر طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان، پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی،امریکی محکمہ ٹرانپسورٹیشن

بیجنگ(این این آئی)امریکا نے اعلان کیا ہے کہ چین کے مسافر بردار طیاروں کو 16 جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اقدام چین پر دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں سامنے آیا۔ٹرمپ انتظامیہ چین سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ امریکی مسافر طیاروں کو بیجنگ میں اترنے کی اجازت دے۔امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے اعلان کیا کہ چین کی جانب سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان
پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی ہے۔امریکا کی جانب سے مذکورہ اعلان کا اطلاق ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کارپوریشن، چائنا سدرن ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز ہولڈنگ پر ہوگا۔دوسری جانب امریکی ڈیلٹا ایئرلائنز اور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے رواں ماہ چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی تھی، کیونکہ چینی طیاروں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی امریکا کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھی تھیں۔ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکی حکومت کے اعلان کے بعد کہا کہ ہم اپنے حقوق کے نفاذ اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی حکومت کے اقدامات کی حمایت اور تعریف کرتے ہیں۔اس ضمن میں یونائیٹڈ ایئر لائنز نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک باضابطہ نوٹس میں بتایا کہ چین اپنے قواعد پر نظرثانی کرنے سے قاصر ہے کہ وہ کب امریکی طیاروں کو طے شدہ پروازوں کی بحالی کی اجازت دے گا؟واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے بھی فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ چین اور امریکا کے مابین کورونا وائرس اور ہانک گانگ میں متنازع قانون کے معاملے پر شدید کشیدگی جاری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا انسداد ملیریا دوا کے ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، کلوروکوئن عارضی معطل کیاتھا، جس کی بنیاد چند رپورٹس تھیں جن میں کہا گیا اس سے اموات بڑھتی ہیں،سوامی ناتھن

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیاہے کہ اس کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کا استعمال اس لیے روکا گیا کیوں کہ تحقیق میں اس کے تحفظ پر سوالات اٹھائے گئے تھے حتیٰ کہ ایک تحقیق میں یہ تک کہا گیا تھا کہ اس سے اموات کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس
ادھانوم گیبریئسس نے کلورو کوئن سے کورونا وائرس کے ممکنہ علاج کی آزمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عالمی ادارہ صحت نے اس پر عارضی پابندی لگادی ہے جب تک اس سے متعلق سیفٹی ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔مگر اب عالمی ادارے نے ایک بار پھر اس دوا کے ٹرائل کو شروع کردیا۔اس کی وجہ اس تحقیق پر سوالات سامنے آنا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس دوا کا استعمال کورونا وائرس کے مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کی ٹیم کی سربراہ سومیا سوامی ناتھن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہم نے گزشتہ ہفتے عارضی طور پر ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے ٹرائل کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی بنیاد چند رپورٹس تھیں جن میں کہا تھا کہ اس سے اموات کی شرح بڑھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم پراعتماد ہیں اور اموات کی شرح میں کسی قسم کا فرق نظر نہیں آیا، اس لیے ڈیٹا سیفٹی مانیٹرنگ کمیٹی اس کے ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیتی ہے۔سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ کوئی دوا کووڈ 19 کے مریضوں میں اموات کی شرح کم کردیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ٹرائل کو جاری رکھنا بہت اہم ہے حتمی جواب کے حصول کا واحد راستہ اچھے طریقے سے کیے جانے والے ٹرائلز ہیں، اسی سے ہم جان سکتے ہیں کہ یہ ادویات یا حکمت عملیاں کس حد اموات اور بیماری کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔

چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر برطانیہ کوجوابی ردعمل سے خبردار کردیا، برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں وہ دہانے سے پیچھے ہٹے، اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے،وزارت خارجہ

بیجنگ (این این آئی)چین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مداخلت کی صورت میں اسے مناسب ردعمل کا سامنے کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے ہانگ ہانگ کے شہریوں کو شہریت دینے کا عندیہ دیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لی
جیان نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے بیان پر بیجنگ نے لندن سے معاملہ اٹھایا جو ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دہانے سے پیچھے ہٹیں، وہ اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے اور اس حقیقت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے کہ ہانگ کانگ واپس آگیا ہے۔ڑاؤ لی جیان نے کہا کہ لندن کو فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے ورنہ ردعمل جوابی ہوگا۔

ایمریٹس کا کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کراچی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیر لائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ایمریٹس ائیرلائن نے 8 جون 2020 سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات دو پروازیں جب کہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔ایمریٹس ائیر لائن اپنے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہازوں کے ساتھ
سفر کی سہولت پیش کرے گی،ان پروازوں میں صرف ان ہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کیے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں گے۔ایمریٹس ائیر لائن پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لے کر جائے گی جبکہ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ائیرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایمریٹس کے نائب صدر پاکستان محمد سرحان نے کہا کہ "ہم پاکستان سے دبئی کے لیے مسافروں کی شیڈول پروازوں کے آغاز پر خوش ہیں جس سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود متحدہ عرب امارات کے پاکستانی صارفین اپنے دفاتر، کاروبار اور فیملیز کے پاس واپس جا سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ہم پشاور اور سیالکوٹ سے بھی آپریشنز کے آغاز کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کر رہے ہیں۔ محمد سرحان نے نے کہا کہ ہم نے متعلقہ حکام کے تعاون کے ساتھ ائیرپورٹ پر حفظان صحت اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے، اپنے صارفین، ملازمین اور کمیونٹی کی حفاظت و دیکھ بھال بدستور ہماری اولین ترجیح ہے۔دبئی کے لیے شیڈول پروازوں کی شروعات کے ساتھ ایمریٹس بھرپور انداز سے حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے۔ رواں ہفتے ائیرلائن نے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانی شہریوں کو لانے کے لیے دبئی سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائیں۔ ائیرلائن کے کارگو ڈیویڑن ایمریٹس اسکائی کارگو نے ان خصوصی پروازوں میں ضروری سامان پہنچایا جن میں بنیادی ادویات، جلد خراب ہونے والی اشیاء، کپڑا اور کورئیر شپنٹس شامل ہیں۔صحت اور حفاظت کی وجہ سے ان پروازوں پر فراہم کی جانے والی سروسز میں حکومت کے احکامات کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایمریٹس کے تمام جہازوں کی ہر سفر کے بعد دبئی میں خصوصی طور صفائی کی جاتی ہے اور جراثیم کش اجزاء   کا بھی باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان نے کورونا کیسز میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی،کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی،30ہزار سے زائد صحت یاب، سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تینتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں 31 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373 کیسز

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کورونا وائرس کیسز میں چائنا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی،صحت یاب ہونے والوں
کی تعداد 30128 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد چائنہ سے بھی زیادہ ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کیسز 85 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 ہزار 167 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تئیس اعشارہ چوبیس فیصد شرح کے ساتھ ابتک کے سب سے زیادہ 4688 کیسز پازیٹو آگئے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تینتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں 31 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373، اسلام آباد میں 3544،گلگت میں 824 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 285 ہوگئی۔این سی او سی کے پنجاب میں اموات کی تعداد 607، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 500 بلوچستان میں 51، اسلام آباد میں 38، گلگت میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، وائرس کے شکار 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں ابتک چھ لاکھ 15 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی مارکیٹس اور کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، اس وقت ساری حکومت شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے، اربوں روپے کی چینی چوری پر پاکستانی عوام کو جواب دیا جائے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کے معاملے پر اپوزیشن ہر تعاون
کیلئے تیار تھی، شہباز شریف نے واپس آکر وزیراعظم کو تعاون کا مسودہ پیش کیا، طبی عملے کو ابھی تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے الزام لگایا پاناما پر بات نہ کرنے کیلئے 10 ارب کی پیشکش کی، مئی 2017 میں شہباز شریف نے عمران خان پر ہرجانے کا دعوی کیا، عدالت نے جواب مانگا کہ ثبوت دیں، 10 ارب کی پیشکش کیسے ہوئی، ان کے وکلا نے عدالت سے 3 سال میں 33 بار مہلت مانگی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر شہباز شریف پر الزام لگایا تھا، آج تک ہرجانہ کیس میں عمران خان یا ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، آج کہا گیا کورونا کی وجہ سے بابر اعوان پیش نہیں ہوسکتے، کل کورونا وائرس کے باوجود شہباز شریف اور عوام کو خطرے میں ڈالا گیا، بابر اعوان نے آج اس کیس میں پیش ہونا تھا، شہباز شریف کی ہر روز پیشی ہوتی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پلازمہ تھراپی سے علاج، مریضوں کیلئے بری خبر

لاہور(سی این پی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا اس کے نتیجے میں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ سینتھیٹک اینٹی باڈیزکی تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازمہ تھراپی سے علاج کو نقصان دہ قرار دے دیا، اور سینتھیٹک اینٹی باڈیزکی تیاری شروع کردی، وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا پلازمہ تھراپی میں مریضوں کیلئے پیچیدگیاں پیداہوسکتی ہیں، اس کے نتیجے میں مریض کا دل بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے پلازمہ میں سے اینٹی باڈیزعلیحدہ کرلی ہیں، ہیومن ہائیبرڈروما ٹیکنیک کے ذریعے مصنوعی اینٹی باڈیز بنائی جا رہی ہیں، جس کے بعد کورونا کے علاج میں پلازما کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔یو ایچ ایس اوریونیورسٹی آف لاہورکے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے پرپروفیسر جاوید اکرم،سی ای او یونیورسٹی آف لاہور اویس رف نے دستخط کیے، دونوں کے اشتراک سے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کی جارہی ہے۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پرسینتھیٹک اینٹی باڈیز کے منصوبے پرکام شروع کردیا ہے، یو ایچ ایس یہ کارنامہ انجام دینے والی ایشیا کی پہلی یونیورسٹی ہے۔

وزیراعظم کا چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کیلئے زبردست اعلان

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کیلئے رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہرووہان
میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے اچھی خبر آگئی، وزیراعظم عمران خان نے دوسری پرواز کیلیے بھی طلبا کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔معاون خصوصی زلفی بخاری ووہان سے طلبا کی واپسی کے لیے دوسری پرواز کل آپریٹ ہو گی، وزیراعظم کی ہدایت پرٹکٹس میں رعایت کر دی گئی ہے، ہم طلباکی طویل تکالیف اورمسلسل تعاون نہیں بھولے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان سے واپسی کی دوسری فلائٹ کے ٹکٹ کی قیمت بھی 50ہزارہو گی۔دوسری جانب چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے، پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچے گی۔یاد رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں 18 مئی  کو چینی ووہان میں  پھنسے 250 سے زائد طلبہ  پی آئی اے کی خصوصی پرواز  سے وطن واپس پہنچے تھے اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

وزارت صحت، عدالت اور عوام کے ساتھ کھیل رہی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(سی این پی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت، عدالت اور عام عوام کے ساتھ کھیل رہی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹرز کے زیر التوا کیسز سے متعلق آرڈر جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزارت صحت میں سیکشن افسر سب سے
اوپر ہے، وہی تمام معاملات چلاتا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آرڈر جاری نہ کرنے پر وزارت صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو 12 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ اس وقت ڈاکٹرز نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائی ہوئی ہیں، آپ کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹرز کو کیوں ڈسٹرب کر رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت عدالت اور عام عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے، کورونا وائرس کی صورتحال اور غیر معمولی حالات میں بھی وزارت صحت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹرز کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، ساری دنیا اپنے ڈاکٹرز کو سیلوٹ کر رہی ہے، یہاں وزارت صحت ڈاکٹرز کو عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور کر رہی ہے۔نمائندہ پمز اسپتال نے کہا کہ مجھے بھی کچھ کہنے کا موقع دیا جائے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ آپ کا نہیں، وزارت صحت کا قصور ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ڈاکٹرز کے کیسز میں فیصلہ دینے سے گریز کیا تاکہ وہ ڈسٹرب نہ ہوں۔

بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد(سی این پی)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکش بیورو نے وزیراعظم عمران خان سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اپنے بیان میں کہنا
ہے کہ وزیراعظم سے بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے۔سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں، متاثرہ خاندان بھی ملزمان سے دبا ؤیا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔

کورونا مریضوں کیلئے محکمہ صحت پنجاب اور کمپنی میں ٹیکے کی قیمت پر اتفاق

لاہور(سی این پی)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب اور انجکشن بنانے والی متعلقہ کمپنی کے مابین ایک ٹیکہ کی قیمت پر اتفاق ہوگیا، ٹو سیلوماب کے ٹرائلز کے بعد اب باقاعدہ استعمال سے کورونا وائرس کے مریضوں میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈاکٹر خالد مسعود، وائس چانسلر
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ادویات، پلازمہ تھراپی، آئی سی یوز، ایچ ڈی یوز، آپریشن رومز، وینٹی لیٹرز کی تعداد و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز اور سرکاری ملازمین کیلئے بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کو عوام کی سہولت کی خاطر اپنی سروسز مزید کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کروناوائرس، پوری قوم ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کی تعریف کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم
کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران کرونا کی صورت حال اور روک تھام کی حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، ملکی ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر اسٹاف کے کردار پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔ آئی ڈی ایف نے حکومت کی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں، پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی میں مشکلات ہوئیں، شعبہ صحت میں اصلاحات کا مقصدصحت کی سہولتوں کی بہتری ہے، معیاری سہولتیں فراہم اور موجود خامیوں کی اصلاح کرنی ہے۔ملاقات کے دوران آئی ڈی ایف کی جانب سے وزیرستان میں اسپتال کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ جس کے ردعمل میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت سے متعلق قائم ٹاسک فورس تجویز پر غور کرے گی۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومتِ پاکستان کا عوام کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (سی این پی)حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرعوام کی حفاظت کے لئے ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کہا ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی مہم تیز کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، جس کیلئے انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا۔حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، یہ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی اور ایس او پیز پر خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کئے جائیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا تھا کہ پہلے عوام کوکورونا سے بچاؤکے ضابطہ اخلاق پرعمل کی تلقین کی جائیگی۔اجلاس میں کہا گیا تھا سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائیگی، چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،جی بی کی سیاسی قیادت ایس او پیزپرعمل کی تلقین کرے گی۔اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا تولاک ڈاؤن سخت کیاجائے گا۔واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو روز لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس کے فیصلوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں ہمارے حالات مختلف ہیں،پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو 2 وقت کا صحیح کھانا نہیں کھاسکتے،پیسے والے شور مچا رہے تھے لاک ڈاؤن کرو، دوسری طرف غریب تھے جو روزانہ کما کر کھاتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے،لاک ڈاؤن سے صرف کرونا کیسز میں اضافے کو روکنا تھا،لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلا ؤسست ہوجاتا ہے، کوشش یہی تھی کرونا کیسز کو کم تعداد پر روکاجائے،لاک ڈاؤن کا مقصدتھا اسپتالوں پر دبا ؤنہ آئے۔

فیس نہ دینے پر بچوں کو اسکول سے نہیں نکالا جا سکتا، عدالت

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی درخواست پر فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو بے دخل نہ کرنے کا عدالتی حکم برقرار رکھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو رکنی بینچ کے روبرو اسکول کی فیس میں 20 فیصد کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسکول مالکان والدین اور حکومت مشاورت سے فیصلہ کریں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ آرڈیننس معطل ہوا یا نہیں، اسکول مالکان کے وکیل نے موقف اختیار کیا حکومت فیسوں کی کمی چاہتی
ہے تو سبسڈی دے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے قانون کی پیروی کرنا ہو گی، فیس نہ دینے پر طلبہ کو اسکول سے نہیں نکالا جاسکتا، والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیشتر والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری فیس ادا نہیں کرسکتے،عدالت نے فیس ادا نہ کرنے والے طلبہ کو بے دخل نہ کرنے کا عدالتی حکم برقرار رکھا، درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک فیس ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہونا چاہیے، عدالت نے سماعت 10جون تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر تعلیم کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ایس او پیز تیار کرلی ہیں اسکول 3 مرحلوں میں 15 جون سے کھول دیے جائیں گے۔
پریس کلب میں پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس میں کمیٹی کے سربراہ پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی ستمبر تک اسکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے،ہم وزیر اعظم، چیف جسٹس ، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح اسکول بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی اسکولوں سے باہر تھے اور حکومت کے اس فیصلے نے 5 کروڑ مزید بچوں کو اسکولوں سے باہر کردیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے تو تمام اسکولوں اور مدارس کو مکمل ایس او پیزکے ساتھ کھولنے کی فی الفور اجازت دی جائے لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمام تعلیمی ادارے اور مدارس موثر طریقے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے دیگر اداروں اور دفاتر کے لیے مثال قائم کریں گے کیونکہ تمام طلبہ اور اساتذہ کرام ،نظم و ضبط اور اصولوں اور قاعدوں پر ہمیشہ عمل کرتے ہیں اور بچوں سے بھی کرواتے ہیں،پہلے مرحلے میں چھٹی سے دسویں تک سیکنڈری سیکشن کے طلبہ و طالبات 15 جون سے اسکول آئیں گے، دوسرے مرحلے میں تیسری سے پانچویں کے بچے 10 جولائی سے اسکول آئیں گے، تیسرے مرحلے میں تمام طلبہ و طالبات پہلی تا پانچویں کلاس تک 10 جولائی سے اسکول آئیں گے۔
پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند رکھنے سے نہ صرف لاکھوں اور کروڑوں طلبہ ہی متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ خصوصا خواتین اساتذہ کیونکہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے، اسکولوں کے اکاؤنٹ سیکشن، کلرک ، پیون، ماسیوں، چوکیدار، اسکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینٹین والے، پرنٹر اور پبلشرز بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے، امدادی پیکیج برائے اسکول کا اعلان جلد از جلد کیا جائے، تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی عمارت پر ہر قسم کے ٹیکسوں کو کم از کم 5سال کے لیے پورے پاکستان میں چھوٹ دی جائے، جس طرح والدین کو حکومت پنجاب نے پابند کیا ہے 10 تاریخ تک فیس جمع کروائیں اسی طرح سندھ میں بھی والدین کو پابند کیا جائے۔

قراقرم یونیورسٹی کوسی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے ماسک حوالہ کردیاگیا،ماسک کوتینوں سب کیمپسز سمیت یونیورسٹی کے مختلف انتظامی دفاترمیں تقسیم

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ٹاسک فورس کی جانب سے ماسک حوالہ کردیاگیا۔اس حوالے سے یونیورسٹی میں تقریب منعقد کیاگیا۔جس میں یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممبران سمیت تینوں سب کیمپسز کے زمہ داران سمیت سی ایم ٹاسک فورس کے ممبر و صدر یوتھ پارلیمنٹ شعیب سلطان خان موجود تھے۔ سی
ایم ٹاسک فورس کے ممبر و صدر یوتھ پارلیمنٹ شعیب سلطا ن  خان نے سی ایم ٹاسک فورس کی نمائندیگی کرتے ہوئے ماسک کو ڈائریکٹر فنانس واجد حسین کے حوالہ کیا۔ڈائریکٹر فنانس نے سی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔جس کے بعد ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر اور ڈائریکٹر فنانس
واجد حسین نے وزیر اعلیٰ ٹاسک فور س کی جانب سے مہیا کردہ ماسک کودیامر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز،ہنزہ کیمپس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس واجد علی سمیت یونیورسٹی کے مختلف انتطامی دفاتر کے زمہ داران میں تقسیم کئے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک دیامر کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز کی طرف سے خصوصی لیٹر ارسال کرنے پر مہیا کیاگیا۔

کراچی : پبلک ٹرانسپورٹ بحال، ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دی گئیں

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہر قائد سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے تاہم ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں ہی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی جس کے تحت
کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا ایسا نہ ہوا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے لیکن کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل ہی نہیں کیا جارہا۔ ڈرائیور ، کنڈیکٹر اور مسافر ناصرف بغیر ماسک سفر کررہے ہیں بلکہ بسوں میں معمول کے مطابق گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا، رکن پیپلز پارٹی شہناز انصاری کے انتقال سے خالی نشست پر شرمیلا فاروقی منتخب ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تعداد کم ہے، اسمبلی اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے ماسک کے علاوہ چہرے پر حفاظتی شیلڈ بھی لگا رکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس میں طیارہ حادثہ اور کورونا سے جاں بحق اور زیرعلاج مریضوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس سے قبل تمام ارکان اور اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے تھے، ہر رکن کو سینیٹائزر گیٹ سے ہال میں داخل ہونے اور ماسک پہن کر آنے کا پابند کیا گیا۔