Thursday, June 11, 2020

کورونا وائرس کے تناظر میں آن لائن تعلیم کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس وبا کے تناظر میں طلبا کے تعلیمی نقصان سے بچنے کےلیے آن لائن تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔یہ بات انہوں نے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دی گئی پریذنٹیشن کے دوران کہی ۔صدر مملکت نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کےلیے تحقیق اور جدت پرتوجہ مرکو ز کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس وبا نے ہرجگہ تعلیمی شعبےکو متاثر کیا ہے اور اس چیلنج کو آن لائن تعلیم کی حوصلہ افزائی کرکے اسے فروغ دیکر پورا کیاجاسکتا ہے۔وائس چانسلر نے تعلیم کے فروغ کےلیے یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی۔صدر نے طلبہ کےلیے آن لائن کلاسز ترتیب دینے اور گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کےلیے بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سراہا۔

No comments: