Tuesday, May 19, 2020

کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق۔۔۔چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 کا مثبت آیا

کراچی(سی این پی)کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد متاثرہ قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جیل حکام کے مطابق صرف ایک قیدی کو علامات پر ٹیسٹنگ شروع کی گئی تھی جب کہ جن قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں فی الحال کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ مزید 300 قیدیوں اور 30 سے زائد جیل اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئے ہیں جن کا نتیجہ آج آنے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔ صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وفاق مداخلت کرے، وزیراعلی مراد علی شاہ رونا دھونا بلیٹن ہی کرسکتے ہیں، فردوس شمیم نقوی

کراچی(سی این پی)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وفاق مداخلت کرے، وزیراعلی مراد علی شاہ رونا دھونا بلیٹن ہی کرسکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 245 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار دیا گیا ہے کہ جب وہ محسوس کریں پیسے کا درست استعمال نہیں ہو رہا وہ فنانشل ایمرجنسی نافذ کر دیں گے، وزیراعلی روزانہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں وفاق سے جو چاہئے مانگیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹروں کو مریضوں کی خدمت کر کے عبادت کا بہترین موقع ملا ہے، عوام کا ڈاکٹروں پر حق ہے۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا چیف جسٹس کے فیصلے نے ثابت کر دیا سندھ حکومت غلط ہے، آج کا یہ وطیرہ ہے کوئی گولی لگنے سے بھی مر جائے تو اسے کورونا کیس کہہ دیا جاتا ہے، کراچی میں 2007 سے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا، حکومت سندھ نے ابھی تک جواب نہیں دیا پیسے کس طرح خرچ کیے اور نہ ہی سندھ کی معیشت بحال کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق کچھ بتایا گیا، کل سندھ اسمبلی اجلاس میں عوام کو ان کی حکومت کے کارنامے بتائیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے زیادہ اینٹی کرپشن کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں نیلسن منڈیلا بن جاتی ہے، لاڑکانہ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بھٹو کے وارثوں سے بدلا لیا جا رہا ہے۔

چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائیگی، شبلی فراز۔۔۔۔۔ کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلا سکتے ہیں،غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ وزیر اعظم نے کابینہ میں متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔۔۔۔۔۔ 638 غیر قانونی بھرتیوں کی نشان دہی ہوئی، یہ ملازمتیں اگست 2016 سے آگے کی ہیں، 27 وزارتوں نے تفصیلات فراہم کر دی ہیں، میڈیا سے گفتگو

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کے بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی اس کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلا سکتے ہیں۔اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس تے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ وزیر اعظم نے کابینہ میں متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کیا۔ وزیر اعظم نے ڈیٹا نہ فراہم کرنے والی وزارتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں
فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 638 غیر قانونی بھرتیوں کی نشان دہی ہوئی۔ یہ ملازمتیں اگست 2016 سے آگے کی ہیں۔ 27 وزارتوں نے تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں ائیر پورٹ کو آوٓٹ سورس کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا یہ اقدام پاکساتانی ہوائی اڈوں کو عالمی سطح پر لانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس فیصلے سے ہوائی اڈوں کے ملازمین کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ مزید روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جن وزارتوں کے میڈیا واجبات ہیں انھیں عید سے قبل مکمل ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ یہ اقدام میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور واجبات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیاہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کو پیکج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کو آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے شوگر انکوائری رپورٹ آجائے گی۔ یقین دہانی کراتا ہوں آئندہ پریس کانفرنس تک شوگر انکوائری رپورٹ سامنے ہو گی۔ شوگر انکوائری رپورٹ کے لئے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے سوالوں کاجواب دینے کی بجائے نئے الیکشن کامطالبہ کردیا جس پرافسوس ہے۔ وہ سوالوں کے جوابات سے گھبراکرایسی بات کررہے ہیں ایسی صورت حال میں کسی لیڈر کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں جو نامناسب ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کا مارکیٹوں اور بازاروں کے کھولنے کے حوالے سے فیصلے کا اطلاق گلگت بلتستان میں بھی ہوگا،زیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(نامہ نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کا مارکیٹوں اور بازاروں کے کھولنے کے حوالے سے فیصلے کا اطلاق گلگت  بلتستان میں بھی ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ پلازوں اور دکانوں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلے کی منظوری صوبائی کابینہ کے 24 ویں اجلاس سے بھی لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے
بچاؤ اور روک تھام کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے روشنی میں مختلف اوقات کار میں مارکیٹوں اور بازاروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔حکومت گلگت  بلتستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور دنیا بھر نے ان موثر اور مثبت اقدامات کا اعتراف کیا۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ پہلے کی طرح اب بھی موجود ہے۔ عید کی وجہ سے مارکیٹوں اور بازاروں میں رش بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اس وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی دوری، ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال ضروری ہے۔ عوام ذمہ داری کا احساس کریں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ تاجر برادری بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام اور لاک ڈاؤن کے دوران افواج پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سکردو او ردیامر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے پی سی آر لیب کے قیام، ایس او پیزپر عملدرآمد اور کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین تک راشن کی فراہمی میں افواج پاکستان کا کلیدی کردار رہاہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتیں، جو مختلف طریقوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ۔۔۔۔۔کبھی یہ لوگ بھجوا کر دراندازی کرتے ہیں،کلبھوشن کا کیس آپ کے سامنے ہے وہ جیسے گرفتار ہوا وہ بھی پوری قوم کے علم میں ہے،عالمی برادری کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، شاہ محمود قریشی کابیان

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتیں، جو مختلف طریقوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں،کبھی یہ لوگ بھجوا کر دراندازی کرتے ہیں،کلبھوشن کا کیس آپ کے سامنے ہے وہ جیسے گرفتار ہوا وہ بھی پوری قوم کے علم میں ہے،عالمی
برادری کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کبھی یہ قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دیتی ہیں کبھی دہشت گردی کی آڑ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو سے توجہ ہٹانے کیلئے لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کو متعدد بار آگاہ کر چکا ہے کہ ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کیلئے کسی بہانے کی تلاش میں ہے،عالمی برادری کو اس ساری صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جب دنیا پاکستان سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تو ہم افغان امن عمل میں، خلوص نیت کے ساتھ اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتے ہیں جسے سراہا بھی جا رہا ہے،ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ انٹرا افغان مذاکرات آگے بڑھیں اور ہم اس کی پوری حمایت کر رہے ہیں،پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں کو جس طرح دہشت گردوں سے پاک کیا ہے اسے دنیا جانتی ہے،پاکستان نے اندرونی محاذ پر جو اقدامات اٹھائے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،عالمی برادری کو خطے میں عدم استحکام کے لیے متحرک عناصر کے عزائم کا نوٹس لینا ہو گا۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون سختی سے مسترد کردیا۔۔۔۔۔نیا قانون غیرقانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کا احتساب کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا بیان

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا قانون غیرقانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کا احتساب کرنا ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مزید محروم رکھنے کے لئے بھارتی حکومت کے“جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ2020”قانون کو مسترد کرتے
ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ نیا قانون غیرقانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ یہ 4جنیوا کنونشن اور پاک بھارت دوطرفہ معاھدوں کی بھی خلاف ورزی ہے، ڈومیسائل قانون کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنا ہے، اس سے جموں و کشمیر کے عوام کے آزادانہ استصواب رائے کے حق پر اثر پڑے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ ایسے اقدامات جموں و کشمیر کی متنازعہ حثیت کو نہیں بدل سکتے، نہ ہی کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت کے اس اقدام کے اوقات بھی قابل مذمت ہیں، جب دنیا کوویڈ-19کی وبا سے نمٹ رہی ہے، یہ آر ایس ایس، بی جے پی سوچ کی اخلاقی گراوٹ اور موقع پرستی کا ثبوت ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے دیگر اقدامات کی طرح ڈومیسائل قانون بھی مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ کشمیری عوام ہندتوا ایجنڈا کبھی قبول نہیں کرسکتے، اس ایجنڈا کا مقصد ان کی زمین ہتھیانا، سیاسی اور اقتصادی طور پر کنارے لگانا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ اس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کی شناخت سے محروم کرنا ہے، پاکستان عالمی برادری کو بھارت کے حقیقی عزائم سے آگاہ رکھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں کا مورائے عدالت قتل، ان پر پابندیاں، فوجی کریک ڈاون اور جبری نظربندیوں سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ بھارت کبھی کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھارتی کوششیں روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کا احتساب کرنا ہوگا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دینا ہوگا۔

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔۔۔۔۔۔ وائرس سے 16853 افراد ہلاک ہوئے،برازیل اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے، غیر ملکی میڈیا

زیورخ (این این آئی)کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیاہے،اس وقت برازیل میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 255،000 سے زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 16853 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مبصرین کے خدشے کے مطابق برازیل میں متاثرین اور اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔برازیل میں اس وبا سے نمٹنے سے متعلق واضح تقسیم پائی جاتی ہے۔ خطوں کے گورنرز نے لاک ڈاون کا نفاز کر رکھا ہے جبکہ برازیل کے صدر کے مطابق ایسے اقدامات وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز  ایسے ہی ایک علاقے ساؤ پاؤلو کے ایک فییولا یعنی کچی آبادی کے مکینوں نے ریلی نکالی جس میں انھوں نے حکومت سے ان کے تحفظ سے متعلق مزید اقدامات اٹھانے کے بارے میں کہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ ان فیولاز میں رہنے والوں کی اکثریت گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے۔ 

کورونا سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے،مراد علی شاہ

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15جون تک 3726اموات ہوں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے مگر وفاقی حکومت جو کچھ کہہ رہی ہے ہم وہی کر رہے ہیں۔مرادعلی شاہ نے
کہا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنے کافیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیاتھا، شاپنگ مالز ابھی کھلے نہیں ہیں کھولنے کاکہاہے، سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کے خلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح یہی تھی کہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے، سندھ حکومت نے یہی کہا تھا 13 مارچ سے 2 ہفتے کیلئے سخت لاک ڈاؤن ہوتا اگر 2ہفتے سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تو کورونا کے زیادہ کیسز نہ ہوتے اس وقت سخت لاک ڈاؤن کرتے توآج صورتحال مختلف ہوتی۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے ہمیں طبی آلات مہیاکیے ہیں، سندھ حکومت نے کوروناکے پہلے کیس سے ہی اقدامات شروع کردیے تھے ہم نے کوروناکے دوران بہت غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھناچاہئے لیکن سب نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا مگر اب یہ کہناکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہواہے یہ درست نہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے سے کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا، ہوسکتاہے شاپنگ مالزاورٹرانسپورٹ کھل جائے لیکن عوام سے اپیل ہے گھروں سے بغیرضرورت نہ نکلیں۔

حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی،بجٹ خسارے میں 9فیصد تک کمی کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی‘ عبد الحفیظ شیخ

گروپ بیس کے ملکوں کے امدادی پروگرام کے تحت ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کی جائینگی‘ مشیر خزانہ
لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس
نہیں لگائے گی تاکہ صنعتی شعبے کوسہولت دی جاسکے،حکومت کو بجٹ خسارے میں 9فیصد تک کمی لانے کے لئے آنے والے دنوں میں سخت محنت کرناہوگی۔سرکاری ریڈیو کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ کوروناوائرس کے منفی اثرات دوسرے ملکوں کی طرح ہماری قومی معیشت کو بھی متاثر کررہے ہیں اور حکومت کفایت شعاری کے ذریعے اپنے اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کابنیادی مقصد لوگوں کوآئندہ بجٹ میں ریلیف فراہم کرناہے اور اس سلسلے میں کئی اشیا ء پرڈیوٹی کم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی سرگرمیوں اور روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے لحاظ سے اہم شعبوں کوآئندہ بجٹ میں پیکج دے گی۔انہوں نے کہاکہ گروپ بیس کے ملکوں کے امدادی پروگرام کے تحت ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کی جائیں گی۔

سنگاپور نے سینکڑوں کورونا وائرس متاثرین سے غلط موبائل ٹیکسٹ میسیجز پر معافی مانگ لی

سنگاپور(این این آئی)سنگاپور کی حکومت نے 357 کورونا وائرس متاثرین سے بڑی تعداد میں ان کے موبائل پر ایسے ٹیکسٹ میسیجز بھیجنے پر معافی مانگ لی جن میں کہا گیا تھا کہ انھیں دوبارہ کورونا وائرس ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا میں واقع چھوٹے سے ملک سنگاپور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہے،ملک میں یکم جون تک لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا،سنگاپور میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 بنتی ہے۔وزارت صحت نے وضاحت دی ہے کہ یہ ٹیکسٹ میسیجز آئی ٹی کی غلطی کی وجہ سے اس وقت ہوئے جب وہ اپنے سسٹم میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں تھے۔وضاحت میں جہاں ان پیغامات پر متاثرین سے انھیں پہنچنے والی تکلیف اور دکھ پر معافی مانگی گئی ہے وہیں یہ کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر اندر ان پیغامات کو تبدیل کردیا گیا تھا۔ 

بھارت سے سرحدی کشیدگی، نیپال نے نیا نقشہ جاری کردیا۔۔۔۔حکومت اپنے آبا ؤ اجداد کی زمین کی حفاظت کرے گی، نیپالی وزیر اعظم

نیا سیاسی نقشہ ہر سرکاری ادارے اور تمام نصابی کتب میں بھی استعمال ہوگا، حکومتی ترجمان 
کھٹمنڈو(این این آئی) نیپال کی کابینہ نے بھارت سے بڑھتے ہوئے سرحدی تنازع کے بعدنئے سیاسی نقشے کی توثیق کردی جس میں بھارت کے قابض علاقے لیپولیکھ، کالاپانی اور لیمپیادرا کو نیپال کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان علاقوں کو بھارت نے طویل عرصے سے اپنے نقشے میں ہی دکھایا ہے،نیپال کے مطابق یہ 1816کے معاہدے سگؤلی کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں نیپالی وزیراعظم کے پی اولی کی سرکاری رہائش گاہ پر کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیپالی وزیر لینڈ مینجمنٹ پدما اریال نے نیا سیاسی نقشہ پیش کیا۔نیپالی وزیر خارجہ پردیپ کمار گاہوالی کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ حکومت اپنے آبا ؤ اجداد کی زمین کی حفاظت کرے گی، انہوں نے تمام رہنماؤں سے اس معاملے پر تحمل سے کام لینے کی گزارش بھی کی ہے۔دوسری جانب حکومتی ترجمان یوراج خطی واڈا نے کہا کہ نیا سیاسی نقشہ ہر سرکاری ادارے اور تمام نصابی کتب میں بھی استعمال ہوگا۔نیپال کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بھارت کی وزارت دفاع نے حال ہی میں لیپولیکھ سے گزرنے والی چین کی سرحد کے لیے ایک لنک روڈ کا افتتاح کیا۔اس لنک روڈ کے افتتاح کے بعد نیپال کی حکومت کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 1816 کے سگؤلی معاہدے کے مطابق دریائے مہاکالی کا مشرقی علاقہ نیپال کا ہے جبکہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے روڈ اپنے ہی علاقے میں بنایا ہے۔

آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی، امریکی کمپنی کا کامیابی کا دعویٰ

  نیویارک (این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی، امریکی کمپنی موڈرینا نے تجرباتی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے، تجرباتی بنیاد پر ویکسین 6 بندروں کو دی گئی تاہم ان بندروں میں بھی کورونا وائرس اس مقدا ر میں پایا گیا جتنا کہ ویکسین نا لینے والے تین بندروں میں تھا۔دوسری جانب کورونا کے خلاف برطانیہ میں ناکامی مگر امریکا میں کامیابی کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ امریکہ کے قومی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کورنا ویکسین کی تیاری کیلئے کام کرنے والی امریکی کمپنی موڈرنا کے مطابق ان کی تجرباتی ویکسین ایم آر این اے 1273 سے ایسی اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں جو مریضوں میں کورونا وائرس کو ختم کر سکتی ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اس ویکسین سے پیدا اینٹی باڈیز ایسے مریضوں کے اینٹی باڈیز جیسی ہیں جو کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔کلینیکل ڈیٹا میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اینٹی وائرل دوا رمڈیسیویرسے کورونا کا علاج ممکن ہے تاہم ابھی تک یہ دوا بھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، اس دوا کو بھی اب تک عالمی ادارہ صحت اور امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے صرف اسپتال میں ہنگامی حالت میں ہسپتال کی اجازت دی ہے ادھر پاکستان کی ایک فارما کمپنی نے بھی رمڈیسیویر بنانے کیلئے لائسنس حاصل کرلیا۔

دنیا،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 اور ہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئیں

 نیویارک /لندن /میڈرڈ (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 98 اور ہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 65 ہزار 853 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 46 ہزار 767 کی حالت تشویش ناک ہے، 19 لاکھ 8 ہزار 65 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 91 ہزار 981 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 294 ہو چکی ہے۔امریکا کے ہسپتالوں میں 11 لاکھ 1 ہزار 930 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 868 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار 383 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 722 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 678 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 188 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں، اس وباء سے اموات 27 ہزار 709 ہو چکی ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس 16 ہزار 853 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 368 تک جا پہنچی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 796 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 406 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 7 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 886 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 239 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 927 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 123 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 289 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 171 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 50 ہزار 593 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 57 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 492 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 163 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 139 ہو گئی۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے ا?یا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 960 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 320 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 345 تک جا پہنچی ہے۔

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ 19 مئی 2020 بروز منگل 9:30 pm بانگ سحر نیوز۔ آج دن کے وقت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 6 نئے مریضوں کے کیسز سامنے آگئے تعداد 175 سے بڑھ کر 184 ہو گئ تھی جبکہ شام کو الحمدللہ 22 مریضوں کے صحت یاب ہونے پر اب یہ تعداد آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد گھٹ کر 162 میں آگئی ھے آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے 6 نئے مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے ضلع استور --- 04 نئے مریض ضلع گلگت --- 01 نیا مریض ضلع غذر ---- 01 نیا مریض جبکہ صحت یاب ہونے والے 22 مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے ضلع استور ---- 16 مریض صحت یاب ضلع گلگت ---- 05 مریض صحت یاب ضلع ہنزہ ---- 01 مریض صحت یاب شروع سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 550 سے بڑھ کر 556 میں پہنچ گئی ھے جس میں 390 ---- اب تک صحت یاب ہوئے 04 ---- اب تک اموات ہوئیں 162 ---- زیر علاج مریض شامل ہیں رپورٹ:- جہانگیر ناجی ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈیلی بانگ سحر گلگت بلتستان

ملک میں اب تک کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق،تعداد 939ہوگئی

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43966 تک پہنچ گئی،12489مریض صحتیاب 
 اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 939 ہو گئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43966 تک پہنچ گئی ہے،12489مریض صحتیاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 168 کیسز اور تین ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں بلوچستان سے128 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 37 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا کے مزید 128 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2820 ہوگئی ہے، 38 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 524 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز  اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1034 ہو گئی ہے، دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 113 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے، علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 جوانوں سمیت 7 افراد شہید

 سیکورٹی فورسز کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد بیس کیمپ واپس جارہی تھی  راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا
 راولپنڈی(این این آئی)بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 فوجی جوانوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔پاک فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جارہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ ایف سی کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ افسر اور سویلین ڈرائیور بھی شامل ہے۔شہداء کے نام نائب صوبیدار احسان اللہ،نائیک زبیر،نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار ہیں۔ ادھر پاک ایران بارڈر کے قریب مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی شہید ہوگیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے شورش زدہ صوبے میں پاک فوج پر حملے کا حال ہی میں یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ ہفتے بھی سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

غیر ملکی یکم جون سے متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں‘حکام

 یو اے ای واپسی کے خواہشمند  سرکاری ویب سائٹ (smartservices.ica.gov.ae) 
پر رجوع کریں 
دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس کے باعث اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے تھے، یکم جون سے واپس آسکتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی ”ڈبلیو اے ایم“ نے وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل اْن کی محفوظ واپسی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔آئی سی اے نے یو اے ای واپسی کے خواہشمند غیرملکیوں کو کہا ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹ (smartservices.ica.gov.ae) پر رجوع کریں اور اس پر دی گئی سروسز ’ریذیڈنٹس انٹری پرمٹ‘ پر رجسٹر کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے دبئی میں ساحل سمندر پر واقع ہوٹلوں کو صرف مہمانوں کے لیے پرائیویٹ بیچز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔عرب نیوز نے ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دبئی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کر رہا ہے۔دبئی میں سپریم کمیٹی آف کرائسس مینیجمنٹ نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں ہٹانے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں جن میں عوامی پارکس کو کھولنا اور ہوٹلوں کی نجی بیچز کو کھولنا بھی شامل ہے۔تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ ان اعلانات کے باوجود سخت حفاظتی اقدامات کو بھی لاگو کیا جائے گا جس میں سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور پانچ سے زیادہ افراد کا جمع نہ ہونا شامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہائیڈرو کلورو کین استعمال کی جائے میں ڈیڑھ ہفتے سے یہی دوا استعمال کررہا ہوں‘امریکی صدر
واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ دوا استعمال کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے یہی دوا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائیڈرو کلورو کین استعمال کرنے کا مشورہ انہیں وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہائیڈرو کلوروکین ملیریا اور لوپس سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے دی جاتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہائیڈرو کلورو کین سے پوری طرح مطمئن ہیں اور اس کے متعلق انہوں نے اچھی باتیں سنی ہیں۔حیرت انگیز امر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں جب کہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں پابندی ہے کہ ڈاکٹر کی اجازت اور اس کے مشورے کے بغیر کوئی بھی دوا استعمال نہ کی جائے۔یہ بات بھی اپنی جگہ نہایت دلچسپ ہے کہ کچھ ہفتے قبل جب امریکی صدر نے پہلی مرتبہ ہائیڈرو کلورو کین کی تعریف کی تھی اور اسے کووڈ 19 کے علاج میں معاون و مددگار ثابت کرنے کی کوشش کی تھی تو عین اسی وقت امریکی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔طبی دنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین ہائیڈرو کلورو کین کے حوالے سے تحفظات کا بھی شکار ہیں۔امریکی صدر نے جب اس دوا کی تعریف کی تھی تو اچانک عالمی مارکیٹ میں دوا کی نہ صرف قیمت بڑھ گئی تھی بلکہ قلت بھی پیدا ہوئی تھی۔ اسی وقت بھارت نے اس کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے صدر ٹرمپ کے فون کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔

کمبوڈیا کورونا وائرس پر قابو پانے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا

ملک میں کورونا کے  122 مریض سامنے آئے  تھے  اب سب  صحتیاب ہوکر ہسپتال سے گھروں کو جاچکے ہیں 
اگرچہ اب  ملک میں کوورنا کا کوئی کیس موجود نہیں مگرعوام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھیں گے‘وزارت صحت کی اپیل
پنوم پن (این این آئی)کمبوڈیا ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے نئے نوول کورونا وائرس کی وبا پر مکمل طور پر قابو پالیا اور اب وہاں کوئی بھی اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شکار نہیں رہا۔ کمبوڈیا ایشیا کا پہلا ملک ہے جہاں اس وائرس کے 122 مریض سامنے آئے مگر سب کے سب صحتیاب ہوکر ہسپتال سے گھروں کو جاچکے ہیں اور کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی۔جنوب مشرقی ایشیا میں واقع کمبوڈیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 27 جنوری کو سامنے آیا تھا مگر گزشتہ دنوں آخری مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور اب وہ کوئی بھی مصدقہ کیس موجود نہیں۔کمبوڈین وزارت صحت کے مطابق آخری مریضہ ایک 36 سالہ خاتون تھیں جن کا تعلق شمال مغربی صوبے بانتیئی مینچیئی سے تھا، مگر ان کا علاج دارالحکومت پنوم پن کے ہسپتال میں ہوا۔اگرچہ اب اس ملک میں کوورنا وائرس کا کوئی کیس موجود نہیں مگر حکام کا کہنا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھیں گے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔اس مقصد کے لیے پابندیوں جیسے اسکولوں کی بندش، قرنطینہ اور سرحدی داخلی نگرانی میں نرمی نہیں کی جائے گی۔کمبوڈیا میں آخری کیس 12 اپریل کو سامنے آیا تھا اور جنوری سے اب تک اس ملک میں 14 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔وزیر صحت مام بیون ہینگ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ محتاط رہنے کے ساتھ احتیاطی تدابیر جیسے بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔انہوں نے کہا ہمارے خیال میں زیادہ تر کیسز بیرون ملک سے آئے، تو ہمیں سرحدی چیک پوائنٹس، ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور دیگر پر محتاط رہنا ہوگا۔

فیس بک کے پلیٹ فارم نے 2018ء میں سری لنکا میں نفرت بڑھانے میں مدد کی، کمپنی کا اعتراف

سری لنکا میں فیس بک کے غلط استعمال کو کمپنی نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے سری لنکا میں پرتشدد واقعات کو ہوا ملی
کولمبو (این این آئی)سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ 2018 میں سری لنکا میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے دوران فیس بک کے پلیٹ فارم نے نفرت بڑھانے میں مدد کی۔فیس بک کمپنی نے تحقیقات کی مختصر رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سری لنکا میں فیس بک کے غلط استعمال کو کمپنی نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے سری لنکا میں پرتشدد واقعات کو ہوا ملی۔ان تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر افسوس ہے، ہم اس سے ہونے والے اثرات کو جانتے ہیں اوراس پر معذرت خواہ ہیں۔فیس بک نے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کییگئے اقدامات کی بھی نشاندہی کی جن میں مقامی زبان کی مہارت سے مواد کے ماڈریٹرز کی خدمات حاصل کرنا، ایسی ٹیکنالوجی پر عمل درآمد جو نفرت انگیز تقریر کے آثار کا خود بخود پتہ لگاتا ہے اور نفرت انگیز مواد کو پھیلنے سے روکتا ہے اور مقامی سول سوسائٹی گروپوں کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش شامل ہے۔خیال رہے کہ 2018 میں سری لنکا میں فسادات ایک جھوٹی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئے تھے، اس جھوٹی ویڈیو میں ایک مسلمان کو سنہالی بدھ مردوں کے کھانے میہں نس بندی کی دوا شامل کرنے کا اعتراف کرتے دکھا یا گیا تھا۔

امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 15 لاکھ تک پہنچ گئی،امریکی کمپنی نے نئی ویکسین کی خوشخبری سنا دی

امریکہ کی تقریباً 50 کے قریب ریاستوں میں کاروبار کو کھول دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھر سے نکلنے کے اجازت دے دی گئی 
نیویارک (این این آئی)امریکہ کی بائیو ٹیک فرم موڈرنا نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے ایک چھوٹے گروپ پر کورونا وائرس کے خلاف نئی تجرباتی ویکسین کے استعمال کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ کیمبرج میساچْوسٹس کی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ایم آر این اے 1273 نے ان آٹھ رضاکاروں میں اسی طرح کا مدافعتی ردِعمل دکھایا جس طرح کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد میں دیکھا گیا۔موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر ٹیل زیکس کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے ابتدائی نتائج میں دیکھا گیا ہے کہ اس کے استعمال سے رضاکاروں میں حوصلہ افزا مدافعتی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔یہ ہمارے اس یقین کو ثابت کرتا ہے کہ اس ویکسین میں کورونا وائرس سے بچانے کی صلاحیت موجود ہے اور اس سے ہم مزید آزمائشی تجربات کر سکتے ہیں۔امریکہ کی بائیو ٹیک فرم موڈرنا جس کا قیام 9 سال قبل عمل میں لایا گیا تھا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین عام طور پر محفوظ ہے اور اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں اور اس کے استعمال سے مریضوں کا صرف چہرہ معمولی سْرخی مائل ہوا۔کانفرنس کال میں موڈرنا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفنی بینسل کا کہنا تھا کہ عبوری نتائج سے اس بات کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ ویکسین میں کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کی بہت صلاحیت موجود ہے۔پہلے مرحلے کے عبوری نتائج کے بارے میں بینسل کا کہنا تھا کہ ہمیں ان عبوری نتائج سے اس سے زیادہ خوشی نہیں ہو سکتی۔اس ویکسین کی تیاری کے لیے موڈرنا تین مرحلوں میں ٹیسٹ اور آزمائشی تجربات کرے گی۔موڈرنا کا کہنا ہے کہ چْوہوں پر الگ سے کیے گئے ٹیسٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ویکسین نے اْن کے پھیپھڑوں کو وائرس منتقل ہونے سے بچایا۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے موڈرنا کی ویکیسن کی تیاری کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔یہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر تیار کی جا رہی ہے جس کے سربراہ صدر ٹرمپ کے مشیر اینتھنی فاؤچی ہیں۔پیر کو امریکہ میں کووڈ 19 کے  کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات 90 ہزار تک پہنچ گئیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی نظر ا?ئی ہے، جبکہ صرف 12 ریاستوں میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔امریکہ بھر میں کووڈ 19 کے نئے کیسز میں گذشتہ ہفتے آٹھ فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ نیویارک اور نیوجرسی میں کیسز میں مسلسل کمی ہے۔امریکہ کی تقریباً 50 کے قریب ریاستوں میں کاروبار کو کھول دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھر سے نکلنے کے اجازت دے دی گئی ہے، تاہم محکمہ صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے وائرس کی دوسری لہر پیدا ہو سکتی ہے۔

چین نے دانستہ طور پر کورونا وائرس دنیا میں پھیلایا‘امریکی عہدیدار

چین نے اس وائرس کو قابو میں رکھنے کے بجائے لاکھوں متاثرین اور چینی باشندوں کو طیاروں میں سوار کر کے میلان، نیویارک اور دیگر شہروں کو بھیجا
واشنگٹن (این این آئی)وائٹ ہاؤس میں تجارتی مشیر پیٹر نیوارو کا کہنا ہے کہ چین نے جان بوجھ کر بیجنگ اور شنگھائی کو محفوظ رکھتے ہوئے کورونا  کے متعدی وائرس کو دنیا بھر میں پھیلنے دیا۔ نیوارو کے مطابق اس وائرس کو ووہان شہر میں ہی روکا جا سکتا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں امریکی مشیر نے کہا کہ چین نے اس وائرس کو عالمی ادارہ صحت کی ڈھال کے پیچھے چھپائے رکھا۔ چین نے اس وائرس کو قابو میں رکھنے کے بجائے لاکھوں متاثرین اور چینی باشندوں کو طیاروں میں سوار کر کے میلان، نیویارک اور دیگر شہروں کو بھیج دیا۔ چین نے ان افراد کو بیجنگ اور شنگھائی نہیں بھیجا۔ایک سوال کے جواب میں پیٹر نیوارو نے اس بات کو حقیقت قرار دیا کہ چین نے وائرس سامنے آنے کے بعد بہت سی اندرونی پروازیں تو روک دیں مگر بین الاقوامی پروازوں کو سفر کی اجازت جاری رکھی.. اس کا مطلب ہے کہ چین اس خطرے کے عرصے کو جان چکا تھا اس نے امریکا کے لیے اپنی کئی دیگر برآمدات کے ساتھ ساتھ وائرس برآمد کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

کورونا وائرس کا مذاق اْڑانے والا ٹیکسی ڈرائیور خود اس کا شکار ہوگیا

دونوں میاں بیوی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک‘ اس نے خدا اور اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے
 لندن(این این آئی) دنیا سے کچھ ایسی مثالیں بھی آ رہی ہیں کہ جو لوگ کورونا وائرس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے ڈرامہ کہتے ہیں، جب انہیں یہ موذی وائرس لاحق ہوتا ہے تو وہ چیخ چیخ کر پوری دنیا کو اس سے متنبہ کرنے لگتے ہیں۔ ایسی نئی مثال برطانیہ سے سامنے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کورونا وائرس سے بے خوفی نہ صرف اسے بلکہ اس کی بیوی کو بھی موت کے دہانے پر لے گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اوبر ٹیکسی چلانے والے اس ڈرائیور کا نام بریان لی ہے جس نے 2اپریل کو ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی، جس میں اس نے کہا کہ اسے کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں کیونکہ اس وائرس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ محض ایک ڈرامہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 19اپریل کو بریان لی کو وائرس لاحق ہو گیا اور اس نے انجانے میں اپنی بیوی کو بھی یہ وباء منتقل کر دی۔ اب دونوں میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب ہسپتال کے بیڈ سے بریان لی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے خدا اور اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ اپنی بیوی کو بھی موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ وہ ویڈیو میں کہتا ہے کہ ”کورونا وائرس کوئی ڈرامہ نہیں تھا، میں اس حوالے سے غلط تھا۔ یہ بالکل حقیقت ہے اور لوگوں کو اسے سنجیدہ لینا چاہیے۔ میں اس کا مذاق اڑاتا تھا اور آج اس کی قیمت چکا رہا ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق بریان لی اور اس کی بیوی تین ہفتے سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بریان کی حالت قدرے بہتر ہے لیکن اس کی اہلیہ کی حالت بہت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

ایران میں عسکری لیڈروں پر مشتمل قاسم سلیمانی ایوارڈ کونسل کا قیام۔۔۔۔۔ایرانی صدر حسن روحانی نے سپریم انقلابی ثقافتی کونسل کی تجویز پر 19 رکنی عالمی قاسم سلیمانی پرائز کونسل کی منظوری دیدی

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے سپریم انقلابی ثقافتی کونسل کی تجویز پر 19 رکنی عالمی قاسم سلیمانی پرائز کونسل کی منظوری دے دی ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قاسم سلیمانی پرائز کونسل میں ایران اور بیرون ملک سے 19 شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں دیگ شعبوں سے وابستہ شخصیات کے ساتھ ساتھ عسکری گرپوں کے لیڈر بھی شامل ہیں۔قاسم سلیمانی پرائز کونسل کے قیام کا مقصد مزاحمت اور بیداری کیمیدان میں خدمات انجام
دینے والوں کے لیے انعامات کا اعلان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے خدمات کا اعتراف ہے۔ خیال رہے کہ 'مزاحمت اور بیداری' جیسی اصطلاحات ایران میں ان عناصر کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جو خطے میں ایران کے لیے پراکسی وار لڑتے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے 'ارنا' کے مطابق 19 رکنی کونسل میں وزیرخارجہ، ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑ کارپوریشن کے چیئرمین، لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے مندوبین، فلسطینی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد اور یمن کے حوثی باغیوں کو شامل کیا جائے گا۔ایران کی سپریم ثقافتی انقلابی کونسل کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قاسم سلیمانی پرائز بورڈ کیقیام کا مقصد مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا،انسانی اور اسلامی اقدار کو زندہ کرنے کے ساتھ خطے اور عالمی سطح پر مغرور ریاستوں کے خلاف مزاحمت کا بلند کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔قاسم سلیمانی پرائز کونسل کے زیراہتمام دو سال میں ایک بار عالمی ایوارڈز کااعلان کیا جائے گا۔ اس ضمن میں عوام اور سماج، فنون وثقافت، پالیسی،تعلیم وتحقیق، اطلاعات اور کھیلوں کے شعبوں میں انعامات دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے خطرناک کمانڈر کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری کو امریکا نے ایک فضائی آپریشن میں بغداد کے ہوائی اڈے پر ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعے نے امرکا اور ایران کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا۔ قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار عسکری کارروائیوں? کی ذمہ داری فیلق القدس کے سربراہ تھے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق چیف محمد علی جعفری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے میں قاسم سلیمانی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما اور جوبائیڈن کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

  باراک حسین اوباما اور سابق نائب صدر جو بائیڈن‘ہیرو’مائیکل فلن کو بے نقاب کرنے میں ملوث تھے
واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ باراک حسین اوباما اور سابق نائب صدر جو بائیڈن‘ہیرو’مائیکل فلن کو بے نقاب کرنے میں ملوث تھے۔ اس کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ کرپٹ ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے امریکی عوام نے میرا انتخاب کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مائیکل فلن کو بے نقاب کرنا امریکی تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی
جرم تھا، اگر میں ریپبلکن کی جگہ ڈیموکریٹ ہوتا تو بہت پہلے اس کیس میں ملوث ہر شخص جیل پہنچ چکا ہوتا، وہ بھی 50 سال کے لیے۔واضح رہے کہ سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا کہ انھوں نے روس کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں ایف بی آئی کو جھوٹ بولا تھا، ان کے خلاف 2016 میں امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کی گئی تھیں۔ بعد میں مائیکل فلن صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر تعینات ہو گئے تھے، اس دوران ان پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا، اور اب ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ہیرو قرار دے دیا ہے۔مبینہ طور پر اوباما اور جو بائیڈن نے ایف بی آئی سے فلن کی شناخت بے نقاب کرنے کی درخواست کی تھی، جنھیں اس بارے میں علم تھا کہ ایف بی آئی فلن کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ جنرل مائیکل فلن کے خلاف کیس ختم کیے جانے کو ٹرمپ نے سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کیا دھرا اوباما اور بائیڈن کا تھا، یہ لوگ کرپٹ اور سراسر نا اہل تھے، سارا معاملہ ہی کرپٹ تھا اور ہم نے انھیں پکڑ لیا ہے، انھی کی وجہ سے میں آج وائٹ ہاؤس میں ہوں۔ٹرمپ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دو دن قبل ایک تقریب میں اوباما نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی، اوباما ایک عرصے سے خاموش ہیں، انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر اشاروں کے علاوہ کھل کر کبھی تنقید نہیں کی۔ جب ایک تقریب میں اوباما سے پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے اوباما کے کمنٹس سنے، تو انھوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ جب رپورٹر نے انھیں بتایا کہ اوباما نے کیا کہا ہے تو ٹرمپ نے کہا اوباما سراسر نا اہل صدر تھے، میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔خیال رہے کہ سابق نائب صدر جو بائیڈن 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حریف ہیں۔دوسری طرف سابق صدر براک اوباما نے امریکی رہنماؤں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا 20 مئی سے رات کے کرفیو کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا 20 مئی سے رات کے کرفیو کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافے کا فیصلہ
دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے 20 مئی سے تاحکم ثانی رات کے کرفیو کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس کرفیو کا آغاز رات آٹھ بجے ہوگا اور صبح چھے بجے تک جاری رہے گا۔یو اے ای کی حکومت نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 26 مارچ کو صفائی ستھرائی کا قومی پروگرام شروع کیا تھا اور اس پر عمل درآمد کے لیے رات دس بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کردیا تھا۔اس پروگرام میں یواے ای کے مختلف سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنان، نگران اور منتظمین حصہ لے رہے ہیں۔اس تطہیری پروگرام کے تحت دبئی میٹرو، ٹیکسیوں، بسوں اور ٹراموں کو مصفا کیا گیا ہے اور کیا جارہا ہے۔یو اے ای کے حکام کا کہنا ہے کہ اب خریداری مراکز اور مال صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلیں رہیں گے۔یو اے ای میں جاری نظافت کے اس پروگرام کے تحت ریستوران، باہمی تعاون کی سوسائٹیاں، روزمرہ استعمال کی دکانیں، سپرمارکیٹیں اور دوا خانے ہفتے میں سات دن اور 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔تاہم 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ افراد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو شاپنگ مالوں اور خریداری مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔حکام نے ان خریداری مراکز میں آنے والے افراد کویہ ہدایت کی ہے کہ وہ وہاں دو گھنٹے سے زیادہ دیر نہ رہے۔قبل ازیں محکمہ صحت کے حکام نے آج سوموار کو یو اے ای میں کرونا وائرس سے چاراموات اور 832 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اب ملک میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 24190 ہوگئی ہے۔

قطر کی مرکزی جیل میں کورونا کی وباء پھیل گئی‘جیل میں خوف وہراس پھیل گیا۔۔۔جیل حکام قیدیوں اور جیل کے عملے کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں‘ہیومن رائٹس

دو حا (این این آئی)قطر کے دارالحکومت دوحا میں قائم مرکزی جیل میں کورونا  کی وبا پھیلنے کی اطلاعات کے بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے دوحا سینٹرل جیل طبی سہولیات، قیدیوں اور عملے کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے قطری جیل حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دوحا کی سنٹرل جیل میں کورونا  وائرس کے پھیلنے کے بعد قیدیوں اور جیل کے عملے کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے قطری حکام سے اس بات پر زور دیا کہ وہ معاشرتی علیحدگی کو یقینی بنانے کے لیے قیدیوں کی تعداد کم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ جیل میں ہر فرد معلومات اور مناسب طبی نگہداشت حاصل کررہا ہے۔ نیز ذاتی حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ قیدیوں کو سینی ٹائرز، ماسک، جراثیم کش مواد، ادویات اور دستانوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں وبا سے بچنے کے لیے ضروری تربیت فراہم کی جائے۔ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی ڈویژن کے نائب ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا کہ قطری حکام کو کورونا  وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے بچنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنا ہوگی۔ قیدیوں، جیل کے عملے اور دوحا کے باشندوں کو انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے۔ بزرگ قیدیوں، بدکاری یا دیگر معمولی جرائم کے تحت قید افراد کو رہا کرنا ہوگا۔حالیہ دنوں میں ہیومن رائٹس واچ نے چھ غیر ملکی قیدیوں کا انٹرویو لیا جنہوں نے قطر کی واحد مرکزی جیل میں ابترحالات کے بارے میں بتایا کہ متعدد قیدیوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ زیر حراست افراد نے بتایا کہ گارڈز نے حالیہ ہفتوں میں وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے بارے میں انہیں غیر رسمی طور پر آگاہ کیا تھا، حالانکہ قطری حکام نے عوامی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔حکام نے اس وارڈ کو بند کر کے الگ تھلگ کردیا جہاں ممکنہ وبا پھیل گئی تھی لیکن اس سے قبل نہیں کہ کچھ قیدیوں کو زیادہ ھجوم والے کمروں اور صحت و صفائی کے حوالے سے ناقص انتظامات کی جگہوں پر منتقل کردیا تھا۔ وہاں پر عمر رسیدہ افراد اور کم زور صحت کے حامل افراد کے کورونا  کاشکار ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے۔جیل حکام نے قیدیوں کو غیر متضاد اور نامکمل معلومات دیں۔ ایک قیدی نے بتایا کہ 2 مئی 2020 کو ایک جیل گارڈ نے قیدیوں کو اطلاع دی کہ دوسرے وارڈ میں پانچ قیدی کورونا  کا شکار ہوئے ہیں۔ اس خبر سے جیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک قیدی نے بتایا کہ ہمارے پاس 96 افراد کے بستر ہیں اور اس وارڈ میں ڈیڑھ سو کے قریب قیدی موجود ہیں۔حالیہ ایام میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 6 مئی کو جیل کے ایک اور محافظ نے اسے بتایا تھا کہ آج تک 47 کیسز درج کیے گئے ہیں۔قیدیوں نے بتایا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرتی ہے۔150 قیدیوں کے لیے صرف آٹھ باتھ روم ہیں۔ قیدی نے وضاحت کی لوگ فرش پرجیل مسجد میں، لائبریری میں سوتے ہیں، اور سب ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں، اور ہمیں نہیں معلوم کہ کون ہمیں واپس لے سکتا ہے۔ ایسے وقت میں جب ہمیں ایک دوسرے سے الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔قیدیوں نے بتایا کہ گارڈز اور جیل کے عملے نے گذشتہ ہفتے ماسک اور دستانے پہننا شروع کردیئے تھیاور طبی عملے نے ان کے وارڈ میں جانا چھوڑ دیا تھا۔ ایک قیدی نے بتایا کہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ کون بیمار ہے۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے وارڈ میں اس شخص کو فلو ہے لیکن کیا یہ فلو ہے، کیا یہ وائرس ہے، کون جانتا ہے؟ کوئی بھی تصدیق نہیں کررہا ہے۔ مئی تک، نرسیں ہمیں چیک کرنے آتی تھیں اور اگر ہم بیمار ہیں اور ہم اسپتال جانا چاہتے ہیں تو ہم جاسکتے تھے مگراب وہاں نرسیں یا اسپتال میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

صدرٹرمپ ڈبلیو ایچ اوپر برس پڑے‘ امداد مستقل بند کرنے کی دھمکی۔۔۔۔۔ 30 دنوں میں WHO نے خاطر خواہ بہتری نہ دکھائی تو فنڈز کی عارضی معطلی کو مستقل اورعالمی ادارہ صحت میں اپنی رکنیت پربھی غور کیا جائیگا۔۔۔عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ امداد امریکہ سے ہی ملتی ہے‘گذشتہ برس امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کو 400 ملین ڈالر کی امداد دی تھی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی مالی امداد مستقل طور پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں خاطر خواہ بہتری نہ لائی گئی تو امریکی فنڈنگ مستقل طور پر بند کردی جائے گی۔صدر ٹرمپ اپریل کے وسط میں عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرفداری کا الزام عائد کرکے فنڈز کی فراہمی معطل کر چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ ار پر نہ صرف چین کے قریب
ہونے بلکہ کورونا وائرس سے متعلق حقائق چھپانے کا الزام بھی لگایا تھا۔صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کو فنڈز کی معطلی کے حوالے سے لکھے گئے خط کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آئندہ 30 دنوں میں ڈبلیو ایچ او نے خاطر خواہ بہتری نہ دکھائی تو فنڈز کی عارضی معطلی کو مستقل کر دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت میں اپنی رکنیت پر بھی نظر ثانی کرے گا۔صدر ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہیاں کیں اور وبا پھوٹنے کے بعد ابتدائی رپورٹس کو نظر انداز کیا تھا۔انہوں نے عالمی ادارے کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور ان کے ادارے نے بار بار غلط اقدامات کیے جس کی وجہ سے دنیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ وہ چین کے اثر سے آزاد ہو کر خودمختار حیثیت میں اپنا کردار نبھائے۔عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ امداد امریکہ سے ہی ملتی ہے۔گذشتہ برس امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کو 400 ملین ڈالر کی امداد دی تھی۔عالمی ادارے کے سربراہ  ٹیدروس ایڈہانوم نے ردعمل میں کہا تھا کہ ان کی توجہ لوگوں کی زندگیاں بچانے اور کورونا وائرس کو روکنے پر مرکوز ہے۔روس، چین اور جرمنی سمیت کئی ممالک اور عالمی اداروں کے سربراہان نے امریکی صدر کے اقدام کی مذمت کی تھی۔

قراقرم یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹوکے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔بی اے،بی ایس سی کامجموعی نتائج 41.63فیصدجبکہ بی کا م کا68.75فیصدرہا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے،بی ایس سی،بی کا م پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بی اے،بی ایس سی کا مجموعی نتیجہ 41.63 جبکہ بی کا م پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 68.75فیصد رہا۔ قراقرم یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز آفس سے جاری بیان کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے ابی اے،بی ایس سی اور بی کام پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر2168طلباء شریک ہوئے، جن میں 920امیدوار کامیا ب قرار پائے۔جبکہ1248امیدوار ناکام رہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر ufmکیسز کے امیدواروں کو 2,3جون2020کو سماعت کے لیے مدعو کیاگیا۔کیسز کی نوعیت کے مطابق فیصلوں کے بعد ان کو مارک شیٹس جاری جئے جائینگے۔ufmکے امیدواروں کو کیسز کی سماعت کے حوالے سے لیٹر بھی جاری کئے گئے ہیں۔

حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی

اسلام آباد(اے ایف بی)حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری  صدر کو ارسال کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق  مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل میراتھن اجلاس ہو گا، اجلاس میں بجٹ منظوری، قانون سازی اور آئینی ترامیم زیر غور آئیں گی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ا  جلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ  نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نیب نے وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔۔۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری۔۔۔۔۔۔‘وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(اے ایف بی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی‘سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری‘وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی گئی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں وزارت خارجہ کے افسروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی۔ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب اجلاس میں  سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد‘ پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی پہلی شہادت

 اسلام آباد (اے ایف بی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی پہلی شہادت سامنے آگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن ظفر اقبال جان کی بازی ہار گئے۔چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن ظفر اقبال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ 15 روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔۔۔۔۔پیپلزپارٹی سے کوئی ملاقات نہیں ہو رہی، کیس کے حوالے سے ہی ان کا کراچی آنا ہوا ہے‘ہمارا جرم اللہ بہتر جانتا ہے‘عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔۔۔۔ چینی کمیشن پر سب سے اہم یہ ہے کہ کمیشن کے سامنے وزیراعظم پیش ہوں‘ سندھ کے وزیراعلیٰ کا اس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

کراچی(اے ایف بی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2افسران کی غیر قانونی تقرری کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 9 جون کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2افسران کی غیر قانونی تقرری سے  متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سابق  ایم ڈی پی ایس او
سمیت 2افسران کی غیر قانونی تقرری کا الزام بے بنیاد  ہے، پی ایس او میں سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت دو افراد کی تقرری کی  منظوری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے دی تھی، ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں  نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد  مرزا کی عبوری ضمانت پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 9 جون کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کا  تقرر غیر قانونی طورپر کیا تھا،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔دوسری جانب  سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہوتے  رہے ہیں پچھلی بار ہائی جیکنگ کا کیس تھا اس بار پی ایس او کے  ایم ڈی کو لگوانے کا کیس ہے۔شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی سے کوئی ملاقات نہیں ہو رہی، کیس کے حوالے سے ہی ان کا کراچی آنا ہوا ہے۔ چینی کمیشن کے حوالے سے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا جس کو  بلایا گیا ہے وہ پیش ہوں، سب سے اہم یہ ہے کہ کمیشن کے سامنے  وزیراعظم پیش ہوں، سندھ کے وزیراعلیٰ کا اس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے صحافی کے سوال پر کہا کہ ہمارا جرم  اللہ بہتر جانتا ہے۔

سپریم کورٹ کا وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کوروناپرماہرین کی ٹیم بنانے کی استدعامسترد،،،،،،،‘ہفتہ اتوارکوکاروبارکھولنے کاحکم صرف عیدتک ہے،ہماری پورے پاکستان پرنظرہے،آنکھ،کان اورمنہ بندنہیں کرسکتے،چیف جسٹس گلزاراحمد کے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

کراچی (نامہ نگار خصوصی)کورونا ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کوروناپرماہرین کی ٹیم بنانے کی استدعامسترد کردی‘ وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں‘ تشویش تو سروس کے معیار پر ہے‘ مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے‘سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے ملازمین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے‘سندھ حکومت کے فیصلوں میں بڑا تضاد ہے‘سرکاری دفاترکھول کرنجی ادارے بندکررہے ہیں‘آپ نے سب رجسٹرارآفس کھول دیا،بڑی کرپشن کاادارہ سب رجسٹرار آفس ہے‘بیوٹی سیلون اورحجام کی دکانیں ہماری وجہ سے نہیں کھل رہیں‘آپ کے انسپکٹر پیسے لے کر اجازت دے رہے ہیں‘ہفتہ اتوارکوکاروبارکھولنے کاحکم صرف عیدتک ہے،ہماری
پورے پاکستان پرنظرہے،آنکھ،کان اورمنہ بندنہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوروناوائرس ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ لاک ڈاؤن پہلے جیساموثر نہیں رہا،بیوٹی سیلون اورحجام کی دکانیں کھل رہی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ ہماری وجہ سے نہیں کھل رہیں آپ کے انسپکٹر پیسے لے کر اجازت دے رہے ہیں۔ عدالت نے سندھ حکومت کو کچھ نہیں کہا،سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کھول دیئے، آپ نے سب رجسٹرارآفس کھول دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بڑی کرپشن کاادارہ سب رجسٹرار آفس ہے،کرپشن کی تمام میٹنگ سب رجسٹرار آفس میں ہوتی ہے،پبلک سروس کے نہیں بلکہ سرکاری دفاتر کھولے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سرکاری دفاترکھول کرنجی ادارے بندکررہے ہیں،سندھ حکومت کے فیصلوں میں بڑاتضادہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت طبی ماہرین کی رائے کے برخلاف جارہی ہے،عدالت ہماری گزارشات بھی سن لے،عدالت ماہرین کی کمیٹی بناکررپورٹ طلب کرلے،لاک ڈاون ختم ہوگیا،اس کانتیجہ کیاہوگا؟۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہفتہ اتوارکوکاروبارکھولنے کاحکم صرف عیدتک ہے،ہماری پورے پاکستان پرنظرہے،آنکھ،کان اورمنہ بندنہیں کرسکتے۔جسٹس سردارطارق نے کہاہے کہ پنجاب اوراسلام آبادمیں مالزحکومتیں کھول رہی تھیں،عدالت نے صرف سندھ کی حد تک حکم دیاتھا،باقی ملک میں مالزکھل رہے توسندھ کیساتھ تعصب نہیں ہوناچاہئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب اوراسلام آبادمیں مالزحکومتیں کھول رہی تھیں،عدالت نے صرف سندھ کی حد تک حکم دیاتھا،باقی ملک میں مالزکھل رہے توسندھ کیساتھ تعصب نہیں ہوناچاہئے،عدالت کاگزشتہ روزکاحکم بالکل واضح ہے۔جسٹس سردارطارق نے کہاکہ مالزمحدودجگہ پرہوتے ہیں جہاں احتیاط ممکن ہے،راجہ بازار،موتی بازار،طارق روڈپررش بہت زیادہ ہوتاہے،مالزکھولنے کاالزام عدالت پرنہ لگائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ معلوم ہواہے بھارت سے بھی ادویات منگوائی جارہی ہیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت نے بھارت سے ادویات منگوانے پرایکشن لیا،بھارت سے ادویات منگوانے کی انکوائری ہورہی ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ وضاحت کردیں ہفتہ،اتوارکالاک ڈاؤن عیدتک ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 8 جون کوہونیوالی سماعت میں وضاحت کردیں گے۔سپریم کورٹ نے سینٹری ورکرزکوتنخواہیں اورحفاظتی سامان مہیاکرنیکاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کافی وسائل درکارہوں گے،حکومت کوروناوائرس کیخلاف نبردآزماہے،چیئرمین این ڈی ایم اے کی رپورٹ بڑی مفیدہے۔عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کوروناپرماہرین کی ٹیم بنانے کی استدعامسترد کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پیشرفت رپورٹ مانگ لی،عدالت نے کہاکہ کوروناوائرس پاکستان میں وجودرکھتاہے،کوروناوائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات ہوئیں،کوروناوائرس کے مریضوں کابڑے پیمانے پرعلاج چل رہاہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تمام طبی آلات پاکستان میں ہی تیار ہوسکتے ہیں۔ وقت آرہا ہے کہ ادویات سمیت کچھ بھی باہر سے نہیں ملے گا۔ پاکستان کو پر چیز میں خود مختار ہونا ہوگا۔ ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں ہے۔ تشویش تو سروس کے معیار پر ہے۔ مشتبہ مریض کا سرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت اور پرائیویٹ سے منفی آتا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے ملازمین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔کئی قرنطینہ سنٹرز میں پینے کا پانی تک نہیں۔ ہم پیسے سے کھیل رہے ہیں لوگوں کا احساس نہیں ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ غصے میں کہہ رہے ہیں کہ باہر ہی مر جاؤ پاکستان مت آؤ۔ قرنطینہ سنٹرز میں صفائی خیال بھی نہیں رکھا جا رہا۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ نیشنل ہسپتال لاہور سے ایک شخص کی ویڈیو دیکھی جو رو رہا تھا، قرنطینہ سنٹرز کی حالت زار پر چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں اکثر مال سکریپ شدہ ہی بھیجا جاتا ہے۔چین سے ایک ہی پارٹی این ڈی ایم اے کو سامان بھیجوا رہی ہے۔ مقامی سطح پر سامان کی تیاری کیلئے صرف ایک ہی مشین منگوائی گئی۔ عدالت نے کوروناازخودنوٹس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔

اشتعال انگیز تقاریر کیس‘عدالت کا کیپٹن (ر) صفدر کے چالان کا از سرنو جائزہ لینے کا حکم

 لاہور(اے ایف پی) پراسیکیوشن کی تین رکنی کمیٹی نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے خلاف چالان پر اعتراضات عائد کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہرکیپٹن  (ر) صفدر پر پاکستانی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پراسیکیوشن کی تین رکنی کمیٹی نے چالان میں اعتراضات لگادیا ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہکیپٹن(ر) صفدر کے خلاف چالان میں جائے وقوعہ کے گواہوں کی فہرست شامل نہیں کی گئی،ان کی اشتعال انگیز تقاریر کی ویڈیو ساتھ لف کی جائے اور مزید ٹھوس شواہد بھی چالان کا حصہ بنائے جائیں۔پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر کو کیپٹن (ر) صفدر کے چالان کا ازسر نو سے دوبارہ جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اسلام پورہ پولیس نے کپیٹن (ر) صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات کے تحت چالان سیشن عدالت پراسیکیوشن برانچ میں جمع کروایا تھا۔چالان میں لکھا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو اشتعال دلوایا اور کارکنوں کو احتساب عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کا کہا، مقدمے میں ضمانت کے دوران بھی اشتعال انگیز تقریر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی گئی۔دوسری جانب لیگی رہنما کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی تقریر میں کوئی بھی اشتعال انگیز الفاظ استعمال نہیں کئے،ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بلوچستان‘ دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید‘آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی) بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش  آئے‘مچھ میں‘5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا‘شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش  آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ  کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے ان واقعات میں 7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے جب کہ مچھ واقعے میں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ، نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش، نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

لاک ڈاؤن نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں‘شیخ رشید

اسلام آباد (اے ایف بی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔دوران سفر کرونا وائیرس سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرا?مد کو یقینی بنایا جائے گا۔جاپان اور پاکستان ریلوے میں شراکت داری سے سروس کا معیار بہتر ہوگا۔وہ منگل کو پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونی نوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران
پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کورونا وائرس کی وبااور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کورونا وباء  کی روک تھام کے لئے پاکستان کی مالی مدد اور ٹیسٹنگ کٹس مہیا کرنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران محدود ٹرین آپریشن بحال کیا ہے تاکہ لوگ عید اپنے گھروں میں منا سکیں۔دوران سفر کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاپان دنیا کی بہترین ٹرین سروس ہے، پاکستان ریلوے میں شراکت داری سے جدت آئے گی۔ سروس کا معیار بہتر ہوگا۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونی نوری نے کہاکہ جاپانی ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے میں شراکت داری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پاکستان ریلوے کو تکنیکی معاونت اور ریل سیفٹی سے متعلق امور پر تعاون یقینی بنائیں گے۔

بیگمات کے نام پر پیسے وصول کرنیوالے 8 افسر گرفتار

بیگمات کے نام پر پیسے وصول کرنیوالے 8 افسر گرفتار
گلگت(سی این پی)گلگت بلتستان میں گزشتہ 8 سال سے بیگمات کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرنیوالے 42 سرکاری اہلکاروں اور عہدیداروں میں سے 8 کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گلگت سے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں، باقی ماندہ آفیسرز کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ملزمان میں محکمہ تعلیم، صحت اور اے جے پی آر سے گریڈ 17 سے لیکر گریڈ 21 تک کے 42 آفیسرز شامل ہیں جو اپنی بیگمات کے نام پر آٹھ سال میں 42 لاکھ سے زائد رقم وصول کرچکے ہیں، ایف آئی اے ٹیم نے نادرا ریکارڈ اور بی آئی ایس پی ریکارڈ کی مدد سے ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ ماہ محکمہ تعلیم، صحت اور پولیس سمیت نجی بینک کے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے عہدیداروں سے تقریباََ7 لاکھ روپے ریکوری کی گئی جبکہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، وصول شدہ رقم بی آئی ایس پی پروگرام کے اکاؤنٹس میں جمع کی جا رہی ہے۔