Saturday, May 16, 2020

ملک میں فضائی آپریشن جزوی بحال، کراچی سے پہلی پرواز روانہ

 کراچی: کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈان کے باعث تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیاجس کے بعد ہفتہ کو قومی ائیر لائن کی پہلی پروازکراچی سے لاہور روانہ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہفتہ کو پی آئی اے اور نجی ائیرلائنز نے  اندرون ملک آپریشن شروع کردیا جس میں لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز پی کے 8304 کراچی سے 84 مسافروں کو لے کر لاہور روانہ ہوئی جب کہ  نجی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
ترجمان نے بتایا کہ  پی آئی اے کے تمام طیاروں کو پرواز سے قبل مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے،مسافر جب ائیرپورٹ پہنچے تو سب سے پہلے ان کا درجہ حرارت چیک کیا گیا اور ائیر پورٹ میں داخلے کے وقت سماجی فاصلے کا خیال بھی رکھا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق طیارے کے اندر بھی مسافروں کو ایک نشست چھوڑکر بٹھایا جائے گا جب کہ ائیرلائن مسافروں کو ماسک اور ہینڈ گلووز فراہم کرنے کی پابند ہوگی،اس کے علاوہ پرواز کی روانگی سے قبل طیارے میں اسپرے کے بعد سول ایوی ایشن سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔
ائیرپورٹ اسٹاف اور مسافرپارکنگ ایریاز سے آگے نہیں جاسکیں گے اور  ہر قسم کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے  جب کہ کریو کے لیے حفاظتی لباس، این 95 ماسک اور سرجیکل گلوزکا استعمال لازمی ہوگا، اس کے علاوہ مسافروں کوپرواز میں کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 30 مئی تک توسیع کردی تاہم بیرون ملک 7 ہزار پاکستانیوں کو عید سے پہلے واپس لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکا سے 12 پروازیں مسافروں کو وطن لائیں گی جب کہ ووہان اور چین میں پھنسے طالبعلموں کو لینے پرواز 18 مئی کو روانہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشن گوئی سے روک دیا گیا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشن گوئی سے روک دیا گیا،شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نورالحق قادری  نے شوال کے چاند کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹر میں ہونگے، مرکز رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو پیشن گوئی سے روکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشن گوئی نہ کرے، چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات ہلال کمیٹی کی معاونت کرے گا۔

گلگت بلتستان کورونا اپ ڈیٹ

16 مئی 2020۔ 9:20 pm آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 نئے مریض سامنے آگئے ائسولیشن سینٹرز میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 169 سے بڑھ کر 178 میں گئ جبکہ بعد ازاں 3 مریضوں کے صحت یاب ہونے پر اس وقت آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 175 ھے جبکہ گزشتہ روز صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 345 تھی آج 3 مریض صحت یاب ہونے پر آب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 348 ہو گئ ھے آج گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے لپیٹ میں آنے والے 9 مریضوں کا تعلق مندرجہ ذیل اضلاع سے ھے ضلع غذر ____ 7 مریض ضلع استور ___ 01 مریض ضلع سکردو ___ 01 مریض شروع سے اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد آج 518 سے بڑھ کر 527 میں پہنچ گئی ھے جس میں۔۔ 04 ---- اموات 348 ---- صحت یاب 175 ---- زیر علاج مریض شامل ہیں رپورٹ: جہانگیر ناجی ڈیلی بانگ سحر گلگت بلتستان

صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 527 تک جا پہنچی۔ گلگت شہر میں مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گلگت میں کوروناء وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدا د83 ہو گئی ہے۔ صوبے میں ایکٹیو کورونا مریضوں کی کل تعداد 175ہے،محکمہ اطلاعات حکومت گلگت بلتستان

گلگت (پ ر)  محکمہ اطلاعات حکومت گلگت  بلتستان  کے پریس ریلیز کے مطابق گلگت  بلتستان میں کوروناء مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ۔  صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 527 تک جا پہنچی۔ گلگت شہر میں مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گلگت میں کوروناء وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدا د83   ہو گئی ہے۔ صوبے میں ایکٹیو کورونا مریضوں کی کل تعداد 175ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں 348افرادمکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ اور خاندان کو محفو ظ رکھنے کی خاطر SOPs پر سختی سے عمل درآمد کریں،  بڑھتے ہوئے مریضوں کا بوجھ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے لیے بھی اٹھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے،  کورونا کے لیے دواؤں اور ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے احتیاط ہی واحد راستہ ہے جس کی بدولت ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔  طبی ماہرین نے کہا کہ عوام کو آئیندہ کچھ روز مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وائرس کی منتقلی کو محدود کیا جاسکے۔ 

کراچی،وفاق مالی مشکلات کے باوجود صوبہ کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے،صوبہ میں سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے،گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب

 کراچی(آئی آئی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقدہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمینٹ پروگرام 21-2020 کے لئے صوبہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور وفاق کے تحت صوبہ میں جاری ترقیاتی
منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں کراچی،حیدرآباد اورتھرپارکر کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنرسندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمیٹی لمیٹڈ کے سی ای او صالح فاروقی نے جاری منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت مالی مشکلات کے باوجود صوبہ کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے، صوبہ میں سہولیات کے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں سخی حسن، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگیوں پر تین پلوں کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے جبکہ نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کی مرمت اور تعمیرنو کے منصوبوں سے بھی عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم ہوگی۔

لاہور،حکومت نے کورونا وبا کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے:عثمان بزدار

لاہور(آئی آئی پی)  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ے کہ حکومت نے کورونا وبا کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے
ہیں۔سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلا کم سے کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈان میں نرمی کی گئی ہے۔ کورونا کے خطرات بدستورموجود ہیں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔کورونا وبا کا پھیلا روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں سے پھر اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلا کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہاہے۔آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے۔

لاہور،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس،کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظروبا پرقابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا

لاہور(آئی آئی پی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمد،
سپیشل سیکرٹری نادرچھٹہ، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڑری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، سی ای اومئیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان اورڈاکٹرمحمودشوکت نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظروبا پرقابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدنے صوبائی وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج ووبائپرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث آئی سی یو، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس، وینٹی لیٹرز،  بستروں کی تعداد، جان بچانے والی ادویات ودیگرطبی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔ لاک ڈاون میں نرمی کامطلب کوروناوائرس کاخاتمہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ آج ہمیں کوروناوائرس سے بچاوکیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کرناہوگی۔ حکومت لوگوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھی جارہی۔ وزیرصحت نے کہاکہ ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہے۔ نجی سیکٹرکے ہسپتالوں کوہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ کردیاجائے۔

ملک میں سیاسی،معاشی اور زرعی بحران موجود ہے اور کبھی قومی حکومت، ٹیکنو کریٹ کی حکومت اور ان ہاوس تبدیلی اور مائنس ون فارمولہ کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن کروائے جائیں۔کورونا پر قومی کمیشن بنایا جائے،جماعت اسلامی پاکستان کی سیاسی قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ

اسلام آباد(آئی آئی پی)  جماعت اسلامی پاکستان کی سیاسی قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں سیاسی،معاشی اور زرعی بحران موجود ہے اور کبھی قومی حکومت، ٹیکنو کریٹ کی حکومت اور ان ہاوس تبدیلی اور مائنس ون فارمولہ کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن کروائے جائیں۔کورونا پر قومی کمیشن بنایا جائے۔افسوناک پہلو یہ ہے کہ سال میں 6 بجٹ پیش کیے جاتے ہیں جو آئین اور قانون کی
خلاف ورزی ہے آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کا چھوٹے انتظامی یونٹس کی شکل دی جائے تو بحران سے نجات حاسل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے دار السلامدفتر جماعت اسلامی ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر صوبائی امیر را محمد ظفر،صوبائی نائب امراچوہدری اصغر گجر،سید ذیشان اختر،ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ وجنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق نے بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت کورونا کے سلسلے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔ جب ملک میں چار سے پانچ سو مریض تھے توملک میں مکمل لاک ڈاون تھا،اب چالیس ہزار متاثرین ہیں تو لاک ڈان کا نام نشان نہ ہے۔ کورونا کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے پید اکیا جائے اور کورونا کے بارے میں جو شکوک شبہات پائے جا رہے ہیں اس پر قومی کمیشن بنایا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت، ریاست اور اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس سلسلے میں قومی اتفاق رائے پیدا کرے۔ ملک میں سیاسی اور اقتصادی بحران گھمبیرہوتا جارہا ہے۔ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور دوسری طرف حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ صرف کشمیریوں پرنہیں بلکہ بھارت اپنے ملک کے مسلمانوں پر بھی مظالم کی انتہا کر رہا ہے، افغانستان کے حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔ بھارت کا جارحانہ رویہ قومی سلامتی کے لیے خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے ان حالات میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی قیادت کو متحد کر کے متفقہ ایکشن پلان تیار کرے۔اگر ملک میں اقتصادی اور سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوا تو یہ جمہوریت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، جس کی ذمہ داری وزیر اعظم عمران خان پر ہو گی۔ جماعت اسلامی نے کورونا وائرس کے دوران متاثرین کی بے لوث خدمت کی اور یہ سلسلہ جار ی ہے اور ملک میں اس حقیقت کو تسلیم کروایا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتیں اور حکمران محلاتی سازشوں کا شکار ہیں اور چاہتی ہیں کہ پردے کے پیچھے سے کچھ نہ کچھ حاصل کیا جائے۔ ان حالات میں جماعت اسلامی سیاسی جد جہد کے ذریعے ملک و قوم کو بحران سے نکالے گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ18 ویں آئینی ترمیم اور58-2B کو چھیڑ کر صوبوں کے اختیار ات چھیننے کا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ کچھ عناصر اس میں خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ وفاق ہمیشہ ماں کا کردار ادا کرتا ہے اس لیے وفاق کو چاہیے کہ وہ صوبوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کرے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے چھوٹے آئینی یونٹس بنائے جائیں تاکہ صوبے اپنے مسائل حل کر سکیں۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس وقت کسان بدحالی کا شکار ہے اور کسان کو اس کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔ نمائشی اقدامات کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ملک میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔ ان ہاس، مائنس ون یا قومی حکومت جیسے فارمولے کی بجائے قبل از وقت الیکشن کروائے جائیں۔ جب سے ملک میں سیاست کوا سٹیبلشمنٹ نے منتخب کیا ہے اور جو پارلیمنٹ اشاروں پر چلے اس کا انجام المناک ہو سکتا ہے۔ اور 2018 کے بعد ہمارے ملک میں یہ صورتحال قائم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن کے حوالہ سے جماعت اسلامی اپنے موقف پر قائم ہے لیکن دیگر بڑی جماعتیں اس وقت مقدمات میں الجھی ہوئی ہیں اس لیے قبل از وقت الیکشن کے حوالے سے بڑی سیاسی جماعتوں سے کوئی ٹھوس بات نہیں ہوئی۔ تاہم جماعت اسلامی اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ یقینا بجٹ آنے والاہے لیکن اب تک اس کے خد و خال سامنے نہیں آیئے۔ یہ الگ بات ہے کہ سال میں 6 بجٹ آتے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بجٹ کے حوالے سے آئینی راستہ اختیار کرئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حالیہ اجلاسوں میں کورونا کے حوالے سے کوئی ٹھوس تجاویز سامنے نہیں آئیں۔ اس وقت معاشرے میں یہ بات زبان زد عام ہے کہ عام بیماریوں کو کورونا کا نام دیا جا رہے اور مختلف بیماریوں کی اموات کو کورونا کے کھاتے میں ڈالا جا رہا ہے اس حوالے سے قومی پارلیمانی کمیشن بنایا جائے تاکہ کورونا کی صحیح صورتحال قوم کے سامنے آ سکے۔ لیاقت بلوچ نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ سانحہ ساہیوال میں معصوم بچوں کی موجودگی میں ان کے والد، والدہ اور بچی کو ڈارئیور سمیت پولیس نے بر سر عام گولیوں کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا۔ یہ منظر بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا لیکن اس سانحہ کے ملزمان کو تحفظ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ہے۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم بچوں کو انصاف دیا جائے۔

پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے صوبے میں پورے تعلیمی نظام کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔پنجاب میں تعلیم کا ساٹھ فیصد بوجھ پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن سے منسلک پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اٹھایا ہوا ہے مگر حکومتی رویے نے ان سات ہزارسے زائد تعلیمی اداروں کو چلنے کے قابل نہیں چھوڑا،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم

اسلام آباد(آئی آئی پی)  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے صوبے میں پورے تعلیمی نظام کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔پنجاب میں تعلیم کا ساٹھ فیصد بوجھ پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن سے منسلک پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اٹھایا ہوا ہے مگر حکومتی رویے نے ان سات ہزارسے زائد تعلیمی اداروں کو چلنے کے قابل نہیں چھوڑا۔بچوں کے داخلوں پر بے جاپابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔بچوں کو تعلیمی وظائف اور ہائر ایجوکیشنل فنڈ نہیں دیئے جارہے۔تین ماہ سے اساتذہ کو تنخواہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے رمضان اور لاک ڈان کے دنوں میں پیف سکول اساتذہ کا جینا محال ہوگیا ہے۔ جبکہ پنجاب فانڈیشن میں بدترین کرپشن کی وجہ سے پیف سے منسلک سکولوں کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے اور ان سکولوں کو آئینی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔جماعت اسلامی پیف سکول اساتذہ کے ساتھ ہے اور ان کے مطالبات کی ہم پر زور حمایت کرتے ہیں۔امیر العظیم نے کہا کہ پنجاب ایجو کیشنل فانڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں میں تین لاکھ سے زائد طلباداخلوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر پیف سکولز میں داخلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پیف ایس ای ایس میں چھبیس لاکھ ستائیس ہزار طلبا ہیں جن میں سے گزشتہ سال سے تین لاکھ سے زائد طلباکی فنڈنگ نہیں ہورہی،اب جعلی سٹوڈنٹس کا الزام لگا کر ان تین لاکھ طلباکے بجائے انصاف سٹوڈنٹس کو یہ فنڈز دینے کی بات کی جارہی ہے۔ پیف سکولز کی فیس میں چھ سال سے اضافہ نہیں کیا جارہا۔موجودہ بجٹ میں مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئے پیف سکولوں کی فیسوں میں معقول اضافہ کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کااختیار ڈپٹی کمشنر سے لیکرواپس محکمہ تعلیم کو دیا جائے اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی جائے۔امیر العظیم نے مطالبہ کیا کہ اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے تمام پیف پارٹنر اور اساتذہ پر بنائے گئے مقدمات کو فوری ختم کیا جائے۔پیف کے مکمل بقایا جات عید سے پہلے ادا کئے جائیں اور تمام ناجائز کٹوٹیاں واپس لی جائیں۔پیف کی خود مختار حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیر تعلیم کی مداخلت ختم کرائی جائے۔آئندہ پیمنٹ میں بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

لاہور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا گندم و آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کا نوٹس

 لاہور(آئی آئی پی) سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر گندم و آٹے کی وافر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے اور اس ضمن کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے اور نہ
ہی شہریوں کو فلور ملوں کی طرف سے مہنگے داموں گندم کی فروخت کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جینوئن فلور ملز مکمل تعاون کر رہی ہیں حکومت فلور ملوں کے لئے ہی گندم خرید رہی ہے البتہ گھوسٹ ملیں بلیک میل کرنا چاہتی ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کسی دبا میں نہیں آئے گی اور یکطرفہ طور پر قیمتوں میں اضافے کی کوشش کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ فلور ملوں کو72گھنٹے کا گندم کا سٹاک رکھنے کی اجازت ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہو رہا ہے اور فلور ملوں کی جائز شکایات کو پہلے بھی حل کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ان کے لئے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم ختم ہونے کے بعد فلور ملوں کو مزید کوٹہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہریوں کو اس طرح فلور ملز کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا اور نہ ہی انہیں گندم و آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لئے کسی حد تک بھی جانے کے لئے تیار ہے چاہے وہ عدالتیں ہوں یا سڑکیں ہوں، پیپلزپارٹی کے خلاف قومی اسمبلی میں الزامات اور مغلضات بکنے کی ابتدااس وقت ہوئی جب وزیر خارجہ نے کورونا پر بات کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی پر الزامات لگانا شروع کر دئیے، سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر علی شاہ کی نذیرڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(آئی آئی پی)  پاکستان پیپلزپارٹی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لئے کسی حد تک بھی جانے کے لئے تیار ہے چاہے وہ عدالتیں ہوں یا سڑکیں ہوں۔ یہ بات سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر علی شاہ نے پی پی پی میڈیا آفس اسلام آباد میں نذیر ڈھوکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف قومی اسمبلی میں الزامات اور مغلضات بکنے کی ابتدااس وقت ہوئی جب وزیر خارجہ نے کورونا پر بات کرنے کی
بجائے پیپلزپارٹی پر الزامات لگانا شروع کر دئیے۔ انہوں نے وزیراعظم اور ان کے وزراکے متعلق یہ کہا کہ ان لوگوں نے اپنے بیانات کے ذریعے عوام میں کنفیوژن پھیلا دی۔ جب وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کو یہ پتہ چلا کہ ساری دنیا اور میڈیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے کورونا کے خلاف بروقت اور مناسب اقدامات لینے پر اس کی تعریف کر رہا ہے تو وزیراعظم ان کی کابینہ کے افراد اور پی ٹی آئی کے اراکین نے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے شروع کر دئیے اور گالم گلوچ کا وطیرہ اختیار کر لیا۔ سید ناصرشاہ نے کہا کہ اگر پاکستان اس وباکے شروع ہی میں دو ہفتوں کا سخت لاک ڈان کر لیتا تو حالات بہت بہتر ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم کنفیوژن کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور وار شور کا ہے۔ جب سندھ نے لاک ڈان کا اعلان کیا تو پھر سارے صوبوں اور وفاق نے بھی لاک ڈان کر دیا۔ اسی طرح جب کے پی، اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں کو سیل کیا گیا تو کوئی شور نہیں مچایا گیا لیکن جب سندھ حکومت نے کراچی کی کچھ یونین کونسلوں کو سیل کیا تو طوفان بدتمیزی مچایا گیا۔ سندھ میں نام نہاد ٹائیگر فورس کو کام کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے لئے سہل کاری پیدا کرے گی حالانکہ ٹائیگر فورس کے نام پر سندھ حکومت کو اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کھولی جائے تو سندھ ایسا کرنے کے لئے تیار ہے لیکن اس کے مضمرات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا ہوگی۔ عمران خان پہلے ہی کورونا کے خلاف ملک کی قیادت کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کھولنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ جب بھی یہ حکومت ناکامی شکار ہوتی ہے تو اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کی باتیں کرنا شروع کر دیتی ہے۔ جب پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آیا تھا تواس وقت سندھ حکومت کی ٹیسٹنگ کی استعداد 80ٹیسٹ روزانہ تھی جو اب بڑھ کر 6000ٹیسٹ روزانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے پاس اس وقت 12ہزار بستروں کی گنجائش موجود ہے جسے جلد ہی بڑھا کر 20ہزار کر دیا جائے گا۔ سندھ کے پاس اس وقت 280وینٹی لیٹر ہیں جبکہ 200 مزید وینٹی لیٹر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک ایک بھی وینٹی لیٹر نہیں دیا گیا۔ 

نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے کسی دبا، پریشر، دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کئے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے،قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد(آئی آئی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے کسی دبا، پریشر، دھمکی اور پراپیگنڈہ کی
پرواہ کئے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے ہاسنگ سوسائٹیوں / کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹیوں، عوام کو بڑے پیمانے پر مضاربہ کے نام پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹنے والوں، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے والوں، منی لانڈرنگ کرنے والوں وغیرہ کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور لائے جاتے رہیں گے تاکہ عوام اور ملک کی لوٹی گئی رقوم برآمد کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے یہی وجہ ہے کہ نیب کی شاندار کارکردگی کو قومی اور بین الاقوامی معتبر اداروں نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے میں 59 فیصد عوام نے نیب کی کارکردگی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(آئی آئی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی خدمات(آئی ٹی ایز)کی برآمدات میں 23.94فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ2019-20کے دوران برآمدات کا حجم 901.486 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی ایز کی برآمدات سے 727.353 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نومہینوں کے دوران برآمدات میں 174.133ملین ڈالر یعنی23.94فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنیوا،کورونا کے سبب افریقہ میں ناکافی خوراک کی وجہ سے دو سو ملین افراد کی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت کے امور افریقہ کے ڈاریکٹر ڈاکٹر ماٹشی ڈیسو موئٹی

جنیوا (آئی آئی پی) عالمی ادارہ صحت کے امور افریقہ کے ڈاریکٹر ڈاکٹر ماٹشی ڈیسو موئٹی نے کہا ہے کہ کورونا کے سبب
افریقہ میں ناکافی خوراک کی وجہ سے دو سو ملین افراد کی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے امور افریقہ کے ڈاریکٹر نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ افریقہ میں تحفظ خوراک کی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور کثرت آبادی غذائی قلت کی وجہ سے لاغر ہو چکی ہے جہاں دوسو ملین افراد خوراک کی کمی کا بھی شکار ہیں۔ واضح رہے کہ افریقی ممالک میں اب تک کورونا کے باعث ڈھائی ہزار افراد ہلاک اور ستر ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

ٹوکیو، کورونا وائرس کے پھیلاؤکی رو ک تھام کے لیے مکمل اقدامات برقرار رکھنے ہوں گے،جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے 39 علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کردی

ٹوکیو(آئی آئی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے 39 علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کے بعد کہا ہے کہ کورونا
وائرس کے پھیلاؤکی رو ک تھام کے لیے مکمل اقدامات برقرار رکھنے ہوں گے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ باب انہوں نے پارلیمان کے ایوان بالا کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ موثر علاج معالجے اور ویکسین کی تیاری تک ملک کو اس وائرس کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت میں کمی کے باوجود وائرس ابھی تک خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے عوام کو انفیکشن کی ممکنہ طور پر دوسری اور تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کے لیے بھی خبردار کیا۔ وزیر اعظم آبے نے کہا کہ انفیکشنز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

انقرہ،ملکی سلامتی یکجہتی، اقداراور انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان

انقرہ(آئی آئی پی)  ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی یکجہتی، اقداراور انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ
گذشتہ روز وان کے ضلع اوز آلپ میں وفا فلاحی ادار ے کے عہدیداروں کے خلاف غدارانہ حملے نے ایک بار پھر پردے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیم کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ملکی اتحاد، یکجہتی، اقدار اور انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والے اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف آخری دم تک جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے وان میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے حملے جس میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار اور مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح، اس بزدلانہ حملے کی قیمت ان غداروں کو چکانا پڑے گی۔

سینئر وزیر کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی جنوبی پنجاب میں کاروائیاں،ذخیرہ اندوزوں سے گندم برآمد، ڈی جی خان میں 10ہزار،بہاولنگر میں 3ہزار اور لیہ میں 2ہزار گندم کی بوریاں قبضے میں لی گئیں، جنوبی پنجاب بارڈر ایریا ہونے کے باعث زیادہ حساس،سخت ایکشن لے رہے ہیں:عبدالعلیم خان

 لاہور(آئی آئی پی) سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر محکمہ خوراک صوبے بھر میں متحرک ہو چکا ہے اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعطیل کے روز بھی گندم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والوں خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں سو کلو گرام کی 10ہزار،بہاولنگر میں 3ہزار اور لیہ میں 2ہزار گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئی ہیں جبکہ صرف ضلع ملتان میں 20ہزار من گندم پکڑی گئی ہے اور موقع پر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبائی بارڈر ایریا ہونے کے باعث زیادہ حساس ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوز موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم کی سمگلنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب مکمل طور پر الرٹ اور چوکس ہے کسی کو بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں،ان کے خلاف ہر ضلع میں کاروائیاں جاری ہیں اور کسی سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے زرعی صوبے میں گندم کی قلت نہیں آنے دیں گے اور انشا اللہ گندم کی خریداری کا ہدف اپنے مقررہ وقت پر ضرور پورا ہوگا۔ سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والو ں کو واضح پیغام جا چکا ہے اور سخت ایکشن لیتے ہوئے موقع پر ہی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس کی میں خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم میں میڈیا کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہوں جن کی کوششوں سے ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

بزدار حکومت نے پنجاب میں آٹو انڈسٹری، شاپنگ مالز اور شہروں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جائے گی،وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

لاہور(آئی آئی پی)  وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بزدار حکومت نے سوموار سے پنجاب میں آٹو انڈسٹری، شاپنگ مالز اور شہروں کے درمیان طے شدہ ایس
او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرفیو اور لاک ڈاؤن میں سختی سے عام لوگوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی عوامی ردعمل کو دیکھ کر کی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے عوام روزمرہ امور سر انجام دے سکتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا سے بچا صرف سماجی دوری کے مروجہ قوابط پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں مجموعی طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل کی صورتحال خوش آئند ہے اور امید ہے عوام ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے لاک ڈان میں نرمی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مکہ،حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پردنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے،العربیہ ٹی وی

مکہ (آئی آئی پی) حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پردنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے عود سے تیار کردہ لگڑری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوش بو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے عطر کا چھڑکا کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں پانچ بار عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔حرمین جرنل پریزی ڈنسی کے مطابق کعبہ شریف اور اس کے غلاف کو معطر کرنا ثواب کا کام ہے۔

عوام کی ضرورت و سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ اپنے وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ کررہی ہے، عوام باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد(آئی آئی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت و سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت
پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ اپنے وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ کررہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے عوام پر زوردیا کہ وہ باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئرکی ہے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ عوام کی سہولت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولا جارہا ہے لیکن انتہائی ضرورت میں ہی سفر کریں۔ ویڈیو میں ٹرانسپورٹرز اورمسافروں کیلئے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

فیروز سنز لیبز کو امریکی جیلیڈ کمپنی کے ساتھ ریمڈیزیویر دوا پاکستان میں بنانے کیلیے لائسنس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیراعظم کے مشیر برائے کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد(آئی آئی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ فیروز
سنز لیبز کو امریکی جیلیڈ کمپنی کے ساتھ ریمڈیزیویر دوا پاکستان میں بنانے کیلیے لائسنس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مشیر تجارت عبدالرازق داود نے ہفتہ کو یہاں ٹوئٹ میں کہا کے فیروز سنز پوری دنیا میں یہ دوا بنانے والی پانچ کمپنیوں میں سے ایک ہے، دوا 127 ممالک میں برآمد بھی ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کے یہ معاہدہ ہماری دوا سازی کی صنعت کی ترقی اور برآمدات کی تنوع کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیروز سنز لیبز کی بدولت یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلی سطحی اجلاس، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طاق راتوں کے اجتماعات، جمعتہ الوادع، نماز عید، عید تعطیلات کے دوران، مارکیٹس، بازاروں اور صنعتوں کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد(آئی آئی پی)  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس(کویڈو۔19)کی تشخیص کے لئے سب سے زیادہ 14ہزار878 ٹیسٹ کرنے اور اب تک ٹیسٹ کی صلاحیت میں 27 گنا اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسٹ صلاحیت میں مزید اضافے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طاق راتوں
کے اجتماعات، جمعتہ الوادع، نماز عید، عید تعطیلات کے دوران، مارکیٹس، بازاروں اور صنعتوں کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر صحت میاں اسلم، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، آزادوجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے ان امور پر اپنے صوبوں میں عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت، مزید بہتری کے لئے اپنی آرااور تجاویز بھی دیں۔ فورم نے کورونا وائرس کیسز کی موجودہ شرح، وبامیں ممکنہ اضافے کے تخمینہ کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جون میں اس وباکے بڑھنے کا خدشہ ہے اس لئے صحت کے شعبے مجموعی صلاحیت، ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے اوروینٹی لیٹرز کی مطلوبہ تعداد یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزارت صحت کے حکام نے پی پی ایس اور طبی آلات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پاکستان کو 50 لاکھ 61 ہزار 160 ماسک، 2 لاکھ 67 ہزار 280 این 95 ماسک، 8 لاکھ 81 ہزار 700 حفاظتی لباس، 1 لاکھ 41 ہزار 45 گاگلز (حفاظتی عینکس)، 12 لاکھ 59 ہزار 148 گلوز، 3 لاکھ 94 ہزار 186 سرجیکل کیپس، 94 ہزار400 فیس شیلڈ، 2 لاکھ 81ہزار208 شوکور،20 پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز، 24 آئی سی یو وینٹی لیٹرز، 339 بائے پی اے پی وینٹی لیٹرز، 45 ایکسرے مشینیں پاکستان لائیں گئیں، یہ تمام طبی سامان ہسپتالوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بھجوائے جاچکے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی پی ایز اور طبی آلات کا مطلوبہ سٹاک موجود ہے اب ہمیں تجربہ کار ہیومین ریسورس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس وباکے بڑھنے کے چیلنج کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکے۔ فورم کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس پاکستان آنے کے بعد عالمی معیار کے مطابق یومیہ 470 ٹیسٹوں سے آغاز کیا گیا تھا اور آج یومیہ 14ہزار878 ٹیسٹوں کی صلاحیت حاصل کرلی گئی ہے جو کہ 27 گنا اضافہ ہے، ہر آنے والے دن ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مارچ کے اوائل میں کررونا وائرس کی تشخیص کے لئے صرف2 لیباٹرریاں تھیں۔ اب تک ملک بھر میں عالمی معیار کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے لئے 70 لیباٹرریاں قائم کی جاچکی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت قلیل مدت میں پسے ہوئے اور محروم طبقات تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے مالی امداد گھروں کی دہلیز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں ریلیف، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو یوٹیلٹی بلزادائیگیوں میں بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک 8ملین سے زائد مستحقین میں 100ارب تقسیم کیے جاچگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ساڑھے تین لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کو فائدہ پہنچانے کے لئے 50 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ کاشتکاروں کے لئے 50 ارب روپے مالیت کا زرعی ریلیف پیکیج بھی شروع کیا گیا ہے اور صحت کے شعبے کے لئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پرسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنائیں۔ پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم نے فورم کو بتایا کہ ایس او پی اور گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو اپنا کام احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہیں، اب تک 360 وارننگ نوٹس جاری کیے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے جس ذہانت و محنت سے کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی کی ہے عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی اس کے معترف ہیں،شکست خوردہ نون لیگی قیادت بے ڈھنگے الزامات لگانے سے پہلے اپنے قائد کی بزدلی اور بھڑکوں کا حساب دیں،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد(آئی آئی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ذہانت و محنت سے کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی کی ہے عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی اس کے معترف ہیں،شکست خوردہ نون لیگی قیادت بے ڈھنگے الزامات لگانے سے پہلے اپنے قائد کی بزدلی اور بھڑکوں کا حساب دیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا کے حوالے سے حکمت عملی تمام وزرااعلی کی مشاورت سے مرتب کرتے ہیں اور ان کی اپنی سوچ،جو شروع سے ہی یہ رہی کہ مکمل لاک ڈاون بڑی معاشی تباہی لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بیشتر ترقی یافتہ ممالک بھی اسی حقیقت پر نقصان اٹھانے کے بعد پہنچے ہیں کہ سمارٹ لاک ڈاون ہی واحد حل ہے۔صوبوں کی انتظامیہ ہی بہتر جانتی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کہاں، کیسے اور کتنے عرصے تک رکھنا ہے۔ اس میں بالخصوص پنجاب نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ سندھ کی حکومت شدید اضطراب کا شکار ہے اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ذہانت اور محنت سے کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی کی ہے جس کے عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ نون لیگی قیادت بے ڈھنگے الزامات لگانے سے پہلے اپنے قائد کی بزدلی اور بھڑکوں کا حساب دیں جو لندن سے اعلانات کر کے آئے تھے۔زرتاج گل نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ترجمان مضحکہ خیز دعوں اور کہانیوں پر ہی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کر سکتے ہیں، ان کے پاس عوامی ریلیف کے ضمن میں کرنے کی کوئی بات ہے ہی نہیں جس کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق ہو۔

ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار85، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 38ہزار799تک پہنچ گئی، 1581نئے کیسز رپورٹ،31مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 834 ہوگئی ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد(آئی آئی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 27ہزار85، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 38ہزار799تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1581نئے کیسز رپورٹ ہوئے،31مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 834 ہوگئی ہیں۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 14ہزار201تک پہنچ گئی، سندھ میں 14ہزار916 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 5ہزار678اور اسلام آباد میں 921 ہوگئی، بلوچستان میں 2457, گلگت بلتستان میں 518 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 108ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 10ہزار 880 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 834تک پہنچ گئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 نئی اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 225، پنجاب میں 245، کے پی کے میں 291، گلگت بلتستان 4، اسلام آباد میں 7 اور بلوچستان میں 31شامل ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 59ہزار افراد کے کورونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14ہزار878افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں 8461مریض زیر علاج ہیں۔ 292کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ٹرین آپریشن کے حوالے سے ریلوے کے تمام ایس اوپی تیار ہیں ہم کل ٹرین چلانے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان ریلوے وفاق کا ادارہ ہے جوکسی صوبے کے ماتحت نہیں صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ماتحت ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

لاہور(آئی آئی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرین آپریشن کے حوالے سے ریلوے کے تمام ایس اوپی تیار ہیں ہم کل ٹرین چلانے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستان ریلوے وفاق کا ادارہ ہے جوکسی صوبے کے ماتحت نہیں صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ماتحت ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور اسد عمر سے بات کی ہے آپ جہاز اور بسیں چلا
رہے ہیں لیکن ٹرین جو غریب کی خصوصی سواری ہے اس کونہیں چلا رہے۔ عید کے دنوں میں ہم نے ٹرین آپریشن کو 15اپ اور 15ڈاؤن کی ٹرینوں تک مخصوص کر دیا ہے اور نہ کوئی کرائے میں اضافہ کیا ہے حالانکہ انڈیامیں 50،60فیصد بکنگ پر دو گنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ ریلوے کے تیار کردہ ایس اوپیز کو این ڈی ایم اے نے پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے لوگوں نے آن لائن بکنگ کے لئے تقریبا 24کروڑ روپے ہمارے اکانٹ میں بھیج دیے ہیں۔ ہمارے لئے یہ بڑا مسئلہ ہے کہ اگر سومواریا منگل تک ٹرینیں نہیں چلتی تو ہم عید کے 15دن کے بعد یہ 24کروڑ بغیر کسی کٹوتی کے ان مسافروں کو واپس کریں گے۔ اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس کے چاروں ریکس کو نئی چائنیز کوچز کے ساتھ چلا رہے ہیں جو کہ بلوچستان کے لوگوں کے لئے بہت اچھی خبر ہے۔ سکیورٹی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے سٹاپ والے ریلوے اسٹیشنوں کو کم کیا ہے صرف بڑے اسٹیشنز کوسٹاپ دیا گیا ہے ہر جگہ پولیس کے انتظامات ہیں۔ 7ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ریلوے آفیسرز کو بھی اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے بغیر ٹکٹ کے کسی دوسرے شخص کو اسٹیشن پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ صوبے بسوں اور جہازوں کو چلنے کی اجازت دے رہے ہیں لیکن ریل واحد سواری ہے جو دنیا بھر میں کرونا میں بھی چل رہی ہے جس میں خلاف ورزی کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن پاکستان میں یہ معاملہ الٹ ہے کہ یہاں ٹرین کو ابھی تک چلنے کی اجازت نہیں ملی۔ اگر سوموار اور منگل تک ٹرین چلانے کی اجازت نہ ملی تومسائل بڑھ جائیں گے کیونکہ رش اتنا بڑھ جائے گا کہ ریلوے سے کنٹرول نہیں ہوگا۔ ہم نے تمام ممکن حفاظتی تدابیرتیار کی ہیں، اگر منگل تک وزیراعظم پاکستان ہمیں اجازت دے دیں تو ہم 24گھنٹے کے نوٹس پر ٹرین آپریشن شروع کر دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ریلوے مزدورں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بغیر چھٹی کے 2ماہ میں دس ہزار چون کوچز کو ٹھیک کیا۔ 

اسرائیل کا ناپاک وجود پورے دنیا کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے۔اسرائیل اور اس کے حواریوں پرصیہونیت کی بالادستی منوانے کا جنون طاری ہے۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ننگی جارحیت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد(آئی آئی پی)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے اسرائیل کا ناپاک وجود پورے دنیا کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے۔اسرائیل اور اس کے حواریوں پرصیہونیت کی بالادستی منوانے کا جنون طاری ہے۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ننگی جارحیت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔تمام باشعور اقوام فلسطینی عوام کو اسرائیلی تسلط سے چھڑانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ 16مئی یوم مردہ باد کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وقت کے نمرود، شداد اور فرعون ہیں۔ ان کی رعونت ان کے لیے ذلت آمیز انجام ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا جو حکمران اسرائیل سے دوستی کے خواہاں ہیں وہ فکری طور پر یہود ونصاری کی غلامی کا شکار ہیں۔انہیں امت مسلمہ کے وقار کی بجائے ذاتی تعلقات زیادہ عزیز ہے۔ایسی کوئی مصلحت کسی مسلمان کے لیے قطع قابل قبول نہیں جس سے مسلمانوں کے غیرت و حمیت کو ٹھیس پہنچتی ہو۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی تسلط سے بہت جلد آزادی حاصل کر لیں گے۔عالمی طاقت کا توازن بڑی تیزی سے تبدیلی ہو رہا ہے۔ جو امریکہ اور اسرائیل کے لیے سخت تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔سپر پاور کے زعم میں مبتلا امریکہ و اسرائیل بدلتی ہوئی عالمی تبدیلیوں کی بدولت حواس باختہ ہو چکے ہیں۔تباہی و بربادی باطل قوتوں کا مقدر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا امت مسلمہ ظالموں سے دوری اختیار کر کے دنیا بھر کے مظلومین کی آواز اور درد کا مداوا بن سکتی ہے۔

کوئٹہ، کرونا وائرس کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی تاکہ صوبے کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہو سکے،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ(آئی آئی پی)  وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی تاکہ صوبے کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے مالیاتی اور ترقیاتی امور
کے ساتھ ساتھ آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور سیکریٹری خزانہ نے وزیراعلی کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی اور رواں مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار کا گزشتہ مالی سالوں کے اخراجات سے موزانہ پیش کیا اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس مالی سال کے آغاز یعنی جولائی ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے مالی سال کے آخری مہینوں میں فنڈز کے اجرا کا بوجھ کم ہوا ہے جس سے مئی اور جون میں خطیر فنڈز کے اجرا کے رجحان کا تدارک ہو گا وزیراعلی نے آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے گا ئیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آمدنی کے حصول کے حامل محکموں کی استعداد کار میں اضافے اور قدرتی وسائل کی ترقی کے خصوصی منصوبے آئیندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جائیں وزیراعلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مالی نظم و نسق کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کے آخری دو ماہ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں فنڈز کا اجرا صرف حقیقی ضروریات کے مطابق کیا جائے اور آئیندہ مالی کے بجٹ کی تیاری بھی ترجیحات کے مطابق کی جائے۔

ق لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت بھی تمام فیصلوں میں اتحادیوں سے مشاورت کرتی ہے۔ نیب سمیت کسی ادارے میں حکومتی مداخلت نہیں احتساب کے تمام ادارے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معاشی مسائل میں کمی لانا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور(آئی آئی پی)  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت بھی تمام فیصلوں میں اتحادیوں سے مشاورت کرتی ہے۔ نیب سمیت کسی ادارے میں حکومتی مداخلت نہیں احتساب کے تمام ادارے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معاشی
مسائل میں کمی لانا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے۔ہم پنجاب ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت اب تک ساڑھے سات لاکھ غریب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ وہ ہفتہ کے روز ابوا ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح اور کمالیہ سے تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ کو غریب خاندانوں کے لئے سرور فانڈیشن کی جانب سے راشن کی فراہمی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے ایم، این ا ے ریاض فتیانہ، سرور فانڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور، ابوا ہسپتال کے ایم ڈی خرم افتخار، بزنس کمیونٹی سے جنید سبحانی، وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن پنجاب محمد وسیم رامے اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپوزیشن کی کسی جماعت کی قیادت کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا نیب سمیت احتساب کے دیگر اداروں میں جو مقدمات ہیں وہ ماضی میں اپوزیشن کی جماعتوں نے ہی ایک دوسرے کے خلاف بنائیے ہیں۔ ہم شفاف اور بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں اور پہلے دن سے ہی ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا ہے کیونکہ مداخلت سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو مظبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں حکومت کی تمام پالیسیاں بھی ملک و قوم کے بہترین مفاد کے لئے ہی بنائی جارہی ہیں۔ کورونا بحران میں بھی حکومت غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خاں نے کورونا بحران سے بے روزگار ہونے والے غریب خاندانوں کے لئے جو ریلیف پیکج دیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ حکو ت کے ریلیف پیکج کی تقسیم بھی مکمل طور پر سیاسی تفریق کے بغیر کی جارہی ہے اور ہر حقدار کو اس کا حق دیا جارہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے اخوت، شیخ اعجاذ ٹرسٹ اور سرور فانڈیشن سمیت سات سے زائد تنظیموں کے ساتھ ملکر پنجاب ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے غریب خاندانوں کو راشن فراہم کیا ہے اور جب تک کورون ا بحران ہے ہم غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی شفاف طریقے سے جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سرور فانڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فانڈیشن اب تک 35 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے ہم صرف پنجاب ہی نہیں آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں میں بھی کورونا بحران سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور اگر تمام فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ملکر کام کریں گے تو یقینی طور پر ہم اس مشکل وقت سے نکلنے میں بھی کامیات ہوجائیں گے۔مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

آزاد کشمیر میں حکومت کے بروقت اقدامات، موثر لاک ڈاؤن اور ڈاکٹروں کی محنت اور کوشش کے نتیجہ میں اب تک کرونا وائرس کے صرف108 مریض سامنے آئے ہیں،صدر ریاست سردار مسعود خان

مظفرآباد ( نمانگار)پاکستان ریڈ کریسنٹ سو سائٹی آزاد کشمیر برانچ نے سی ایم ایچ مظفرآباد اور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی کٹس اور ادویات کی پہلی کھیپ ہسپتالوں کے ذمہ داروں کے حوالے کر دی ہے۔ ادویات اور حفاظتی ساز و سامان گزشتہ روز ریڈ کریسنٹ سو سائٹی کے چیف پیٹر ن اور
صدر ریاست سردار مسعود خان اور ریڈ کریسنٹ سو سائٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) طاہر یونس نے سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ بریگیڈئر اکرام نبی اور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مسعود بخاری کے حوالے کیا۔ حفاظتی سامان کی تقسیم کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے حوالے سے آزاد کشمیر میں صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ڈاکٹروں اور دوسرے طبی عملے میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے کا جذبہ موجود تھا اور عوام نے بھی ڈاکٹروں اور حکومت کی ہدایات پر مجموعی طور پر عمل کر کے ایک اچھی مثال قائم کی۔ کرونا کے خلاف جنگ طویل بھی ہو سکتی ہے کہ اس لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں اور لاک ڈاؤن میں نرمی سے فائدہ اُٹھا کر اپنی اور دوسروں کی جانوں سے کھیلنے کی کوشش سے مکمل گریز کریں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کے بروقت اقدامات، موثر لاک ڈاؤن اور ڈاکٹروں کی محنت اور  کوشش کے نتیجہ میں اب تک کرونا وائرس کے صرف108 مریض سامنے آئے ہیں جن میں  76 صحت یاب ہو چکے ہیں اور32 اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کوئی بھی خطرے کی حالت میں یا وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک کرونا سے صرف ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست میں کرونا کے مریضوں کی ریکوری کا ر یٹ پورے پاکستان  میں سب سے زیادہ ہے اور یہ سب کچھ اس لیے ممکن ہوا کہ ہماری حکومت عوام اور ڈاکٹر کمیونٹی سب یکسو تھے کہ ہم نے مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے اور اس طرح ہم اب تک اپنی کوششوں میں کامیاب رہے ہیں۔ کی جب یہ وبا آئی توہمارے پاس مریضوں کی آئسو لیشن کے لیے کوئی علیحدہ وارڈ یا ہسپتال نہیں تھا۔ لیکن الحمداللہ اب 68 آئسولیشن مراکز ہیں۔ وائرولوجی ڈیپارٹمنٹ کو بہتر بنا کر ٹیسٹنگ کی سہولت مظفرآباد کے علاوہ، راولاکوٹ اور میرپور میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ جبکہ کرونا وائرس سے مستقبل میں خطرات سے نمٹنے کے لیے 1500 افراد پر مشتمل طبی عملہ کی تربیت کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ عوام کی سمارٹ یا نرم لاک ڈاؤن کو سمجھنے میں غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ لاک ڈاون میں نرمی اس لیے لائی گئی ہے کہ بازار اور مارکیٹیں ضرور کھلیں لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار زندگی چلے۔ سمارٹ لاک ڈاؤں کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ بازاروں میں رش بڑھایا جائے اور احتیاطی تدابیر کو بھول جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی نقصان اور لوگوں کے کاروبار اور ذرائع آمدن میں کمی ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور صاف ثرو ت لوگ اپنے طور پر متاثرہ افراد کی مدد کر کے اس چیلنج سے نمٹنے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔ حکومت اپنے ذرائع سے بھی متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پاک فوج، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور خاص طور پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ عید نہایت سادگی سے منائیں اور بچت کر کے معاشرے کے غریب افراد کی مدد کی جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی نسبت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ہم نے لاک ڈاون عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے لگایا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈ اون کی آڑ میں عوام خاص طور پر نوجوانوں کو قتل کیا جار ہا ہے اور کرونا سے متاثر ہونے والوں کو علاج و معالجہ کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 

یورپین پارلیمانی سروس کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر

بھارت میں شہریت کو مذہب سے جوڑ کر یہ طے کر لیا گیا ہے جو ہندو ہے وہی ہندوستانی ہے۔ 
مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا کے بعد لاک ڈاؤن کی آڑ میں نوجوانوں کو قتل کر کے عسکریت پسند اور دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔ 
مظفرآباد (بانگ سحر نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے یورپین پارلیمنٹ کی ریسرچ سروس کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ مں بھارتی حکومت کے کشمیر کے متعلق اقدامات اور بھارتی مسلمانوں
کے ساتھ بد ترین امتیازی سلوک کو موثر انداز میں اُجاگر کیا گیا ہے۔ ریاست جموں و کشمیر ایک متنازعہ خطہ جس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ابھی ہونا باقی ہے، عالمی برادری کشمیر پر بھارت کے نا جائز اور غیر قانونی اقدامات پر صرف تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے ستر سال سے حل طلب اس تنازعہ کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ہفتہ کے روز یورپین پارلیمنٹری سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھارت میں بی جے پی حکومت اور اس کی نظریاتی اتحادی آر ایس ایس کی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کی مہم اور امتیازی سلوک کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ بھارت میں شہریت قانون میں تبدیلی کے نام پر ایسے قوانین لائے گئے کہ اب بھارت میں کسی شہری کے حقوق کا تعین اُس کے مذہب کی بنیاد پر ہو گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بھارت کے سیکولر ازم کی موت ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کے لیے کوشش کر رہا ہے جسے کشمیریوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اب ایسا لگتا ہے کہ جو ہندو ہے بس وہی ہندوستانی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف عوامی رد عمل کو براہ راست کچلنے کے بجائے مودی اب نسلی اور مذہبی کارڈ کھیلتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں مخالف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں وہ کشمیر کے سوال کو اپنی مسلم دشمن مہم میں خاص طور پر استعمال کر رہا ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال پانچ اگست کے روز مقبوضہ کشمیر پر حملہ کر کے جو محاصرہ کرفیو اور لاک ڈاون لگایا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔ اس محاصرے اور لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فوج نے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں بند کیا جہاں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ان سب کی زندگیاں خطرات سے دو چار ہیں۔ اب کرونا وائرس وبا پھوٹنے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پہلے سے محصور مقبوضہ ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کر کے کشمیر کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔ اور اس لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کر کے اُنہیں دہشت گرد، عسکریت پسند اور علیحدگی پسند کا نام دیا جا رہا ہے۔ یورپین پارلیمانی ریسرچ سروس کی رپورٹ پر مذید تبصرہ کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ رپورٹ کا یہ حصہ خاص طور پر قابل توجہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں جمہوریت، برداشت، قانون کی حکمرانی اور مختلف مذاہب کے مابین ہم آہنگی کا تصور مکمل طور پر اب تبدیل ہو رہا ہے اور اس کی جگہ اب ہندو بالا دستی اور ہندو قوم پرستی نے لے لی ہے جو پورے خطہ کے مستقبل کے لیے ایک خطرہ اور الارم ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں ہواوے کو الیکٹرانک چپس کی فراہمی پر پابندی

نیویارک (ساوتھ ایشین وائر)ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی چپ مارکیٹس سے ہواوے ٹیکنالوجیز کو سامان کی ترسیل پر پابندی لگادی ہے۔ خدشہ ہے کہ اس عمل سے امریکہ اور چین کے تعلقات میں کشیدگی بڑھے گی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امریکہ محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ وہ برآمدی قواعد میں تبدیلی کر رہا ہے، تاکہ ہواوے کو ان سیمی کنڈکٹرز کی فراہمی سے روکا جائے جن کی تیاری میں امریکی سافٹ وئیر اور ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چینی حکومت کے ذرائع نے اس خبر پر فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہواوے پر پابندیوں کے جواب میں امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ان ذرائع کے مطابق امریکی کمپنیوں ایپل، سسکو سسٹمز اور کوال کوم جیسی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز اور پابندیوں کا نفاذ کیا جا سکتا ہے، جبکہ بوئنگ سے خریداری معطل کی جا سکتی ہے۔
امریکی برآمدی قواعد میں تبدیلی نہ صرف ہواوے کے لیے بڑا دھچکا ہے جو دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے، بلکہ یہ تائیوان کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی، ایپل اور کوال کوم کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ٹی ایس ایم سی ہواوے کو چپس فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ہے جبکہ اس نے ایک دن پہلے ہی امریکی ریاست ایریزونا میں 12 ارب ڈالر کی چپ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ٹی ایس ایم سی نے جمعے کو کہا کہ وہ اپنے وکلا سے مشورہ کر رہی ہے، تاکہ ان قواعد کا جامع تجزیہ اور تشریح کی جاسکے۔ اس نے توقع کی ہے کہ کسی موثر تاریخ سے پہلے قانونی جائزہ مکمل کرلیا جائے گا۔
ہواوے کو اپنے اسمارٹ فونز اور ٹیلی کام مصنوعات کے لیے بڑی تعداد میں سیمی کنڈکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کمپنی امریکہ اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی کی دنیا میں تسلط قائم کرنے کی جدوجہد میں مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے۔
ہواوے نے نئی خبر پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ لیکن اس کے چئیرمین ایرک شو نے 31 مارچ کو کہا تھا کہ اگر ان کی کمپنی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی تو چینی حکومت ایک طرف بیٹھ کر تماشا نہیں دیکھے گی۔
امریکہ اپنے اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ مستقبل کے فائیو جی نیٹ ورکس سے ہواوے کی مصنوعات کو خارج کردیں کیونکہ انھیں چین جاسوسی کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ ہواوے مسلسل اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ ایک سال سے امریکی بلیک لسٹ میں ہونے کے باوجود ہواوے اپنے سیمی کنڈکٹر بنانے کے لیے امریکی سافٹ وئیر اور ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔
ترمیم شدہ قواعد کے مطابق چپ بنانے والے امریکی آلات کو استعمال کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ہواوے کو بعض چپس فراہم کرنے سے پہلے امریکی محکمہ تجارت سے لائسنس حاصل کریں۔ اس ترمیم کا ہدف ہواوے کے لیے بنائی جانے والی چپس ہیں۔

جرمنی میں کسی ملک کا پرچم جلانا قابل سزا جرم قرار

میونخ (ساوتھ ایشین وائر)جرمن حکام نے کسی بھی ملک کا پرچم جلانے کو قابل سزا جرم قرار دینے والے قانون کو ایک لازمی اقدام قرار دیا ہے۔ تاہم ایک جماعت کا موقف ہے کہ یہ شہریوں کے آزادی اظہار پر قدغن ہے۔
 جرمنی کی وفاقی پارلیمان نے جمعرات 14 مئی کو دیر گئے وہ قانون پاس کیا جس کے تحت جرمنی میں یورپی یونین یا کسی بھی ملک کا پرچم جلانا ایک قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کو تین برس تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس حوالے سے قانون سازی کے عمل کا آغاز مظاہرین کی طرف سے برلن کی سڑکوں پر اسرائیلی پرچم جلائے جانے کے بعد ہوا تھا۔
اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیگل پالیسی کے ترجمان یوہانس فیشنر کے بقول، ''جرمنی میں اسرائیلی پرچم جلانے کی اجازت نہیں ہے۔
جرمن وزیر انصاف کرسٹینا لامبریشٹ کے مطابق، ''عوامی سطح پر پرچم جلانا پر امن احتجاج نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد نفرت، غصے اور تشدد کو ہوا دینا ہوتا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس قانون سے قبل جرمن پینل کوڈ وفاقی ری پبلک اور دیگر خودمختار ممالک کی علامات کو تحفظ فراہم کرتا تھا مگر بعض شرائط کے ساتھ۔ مثال کے طور پر اس کے لیے ضروری تھا کہ جرمنی کے اس ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود ہوں۔
ایران میں غیر ملکی پرچم تیار کرنے والی سب سے بڑی فیکڑی کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس فیکڑی میں امریکی، برطانوی اور اسرائیلی پرچم صرف اس لیے تیار کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں مظاہروں کے دوران جلایا جا سکے۔
نئے قانون کا مقصد ان خامیوں کا خاتمہ اور یورپی یونین کے پرچموں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جو یورپی یونین کے مخالفین اور جرمنی میں دائیں بازو کے مظاہروں کے دوران اکثر جلائے جاتے رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جرمن وفاقی پارلیمان میں اس قانون کے خلاف ووٹ دینے والی واحد جماعت انتہائی دائیں بازو کی پارٹی 'آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لانڈ ہے۔ اس جماعت کا موقف تھا کہ یہ قانون جرمن شہریوں کے آزادی اظہار کے خلاف ہے۔

کورونا ویکسین تیار نہیں ہوئی مگر عالمی سطح پر اختلافات نے زور پکڑ لیا، فرانس ہوا امریکا پر برہم

پیرس  (ساوتھ ایشین وائر)فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ کی جانب سے کورونا ویکسین پر سب سے پہلا حق امریکہ کا قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکومت نے برہمی کا اظہار کر دیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ پال ہڈسن نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی کامیاب ویکسین کی تیاری کی صورت میں ابتدائی آرڈرز امریکہ کو فراہم کیے جائیں گے کیونکہ سب سے پہلے اس نے کمپنی کو ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کی۔فرانس کے وزیراعظم کے مطابق کسی بھی کامیاب ویکسین کو برابری کی بنیاد پر ہی تقسیم کیا جائے گا اور اس حوالے سے بحث کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابقفرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اس بارے میں کہا کہ ویکسین کو عالمی حیثیت حاصل ہونی چاہیے، دوا کو مارکیٹ کی قوتوں کے تابع نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کو ویکسین تک رسائی نہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ساتھ ہی کہا کہ وہ دوا ساز کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابقعالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہو گئی ہے.