Tuesday, June 16, 2020

کورونا وائرس، چین سے طبی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔۔۔طبی سامان صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو دیا جائے گا،صوبے کورونا کے جتنے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں کریں، سامان کی کمی نہیں ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی)  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے،جہاں طبی سامان کی چھٹی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور چینی سفیر
نے ائیرپورٹ پر سامان وصول کیا،اس موقع پرچیئرمین این ڈی ایم اے نے حکومت اور عوام کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ طبی سامان صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو دیا جائے گا،صوبے کورونا کے جتنے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں کریں، سامان کی کمی نہیں ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹر سیزیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے،پشاور اور کراچی جاکر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔چین سے آنے والے امدادی طبی سامان میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے ہینڈ سینیٹائزر گلوز سرجیکل اور این نانٹی فائیو ماسک شامل ہیں۔

No comments: