Tuesday, June 16, 2020

کورونا ملکی معیشت کیلئے بڑا دھچکا،پورے شہر کی بجائے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل نہ کرنیکی صورت میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، کوروناسے متاثرہ ٹارگیٹڈ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا، پوریشہر میں نہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں فرنٹ لائن ورکرزکورسک الانس جاری رکھنے کی توثیق کی گئی جب کہ بچوں کے حقوق تحفظ کے بل پرقانون سازی کی بھی منظوری دی گئی۔شبلی فراز نے
کہا کہ جب وبا سے دوچار ہوئے تو ملک میں 2لیبارٹیاں تھیں پھر ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور وینٹی لیٹر کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کیا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کورونا روک تھام کیلئے حکمت عملی بنائی اب  روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار کورونا کے ٹیسٹ کررہے ہیں۔ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عید کے دوران ایس اوپیز کاخیال نہیں رکھا،جس سے اموات بڑھیں، ایس او پیزپرعمل نہ کرنیکی صورت میں حالات مزیدبگڑسکتے ہیں،ہمیں نہیں معلوم کورونا وائرس کب تک چلے گا اگر عوام ایس اوپیز پرعمل کرتے تو نقصانات میں کمی کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ جن علاقوں میں ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیا وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کر کے سیل کیاجاسکتا ہے، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالوں کیلئے جرمانے اورسزائیں بھی تجویزکی گئی ہیں، کورونامتاثرہ ٹارگیٹڈ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا،پورے شہرمیں نہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کابینہ کی 10 جون کی تجویز کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں ایئرپورٹ کے گردونواح میں بلڈنگ کی بلندی سے متعلق بحث ہوئی۔شبلی فراز نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ترقیاتی پروگرام، زراعت اور تعمیراتی شعبے کو مراعات دی ہیں۔کابینہ اجلاس میں فرنٹ لائن ورکرز کو رسک الاونس جاری رکھنے کی توثیق کی گئی۔

No comments: