Tuesday, June 16, 2020

لداخ میں انڈیا اور چین کے درمیان جھڑپ، تین انڈین فوجی ہلاک

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت  کے زیر انتظام علاقے لداخ کی وادی گالوان میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان سرحد پر جھڑپ ہوئی ہے۔چین اور بھارت مابین  سرحد پر کم از کم تین مقامات پر تقریبا ایک ماہ سے کشیدہ صورت حال تھی۔ابھارتی سرکاری بیان کے مطابق یہ تصادم وادی گالوان کی سرحد پر فوجیوں کی واپسی کے دوران ہوئی ہے۔ انڈین فوج کا کہنا ہے کہ پیر کو لداخ میں انڈیا چین سرحد پر واقع وادی گالوان میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں بھارت کی جانب سے ایک آرمی افسر اور دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔چین کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق سرحدی کشیدگی کو حل کرنے کے لیے فی الحال دونوں ممالک کے سینیئر فوجی افسران کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔اس سے قبل کئی دنوں سے ممالک کے درمیان فوجی سطح پر کئی بار بات ہوئی ہے لیکن کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ اس سے قبل انڈیا نے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے فوجیوں کی سرحد پر اپنی تعیناتی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

No comments: