Monday, June 15, 2020

قراقرم یونیورسٹی نے اپنے ایفلیٹٹ کالجز کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروادیا،اس حوالے سے شاندار آن لائن افتتاحی تقریب کا اہتمام...قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے ترتیب دیا گیا سسٹم کالجز میں ای لرننگ کی ضروریات پورا کریگا،ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ

گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اپنے ایفلیٹٹ کالجز کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروادیا۔اس حوالے سے شاندار آن لائن افتتاحی تقریب انعقاد کیاگیا۔تقریب میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،محکمہ تعلیم کے زمہ دارآفیسران سمیت یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ آفیسران،شعبہ جاتی ہیڈز سمیت یونیورسٹی سے ایفلییٹٹ کالجز کے پرنسپلز شریک تھے۔ تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کی جانب سے اپنے ایفلییٹٹ
کالجز کے لیے ترتیب کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کرنا اور اس سسٹم کے حوالے سے ایفلیٹٹ کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ کو سسٹم سے متعارف کروانا تھا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم کے زمہ دار افراد سمیت کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ نے قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے کالجز کے لیے لرننگ منیجمنٹ سسٹم متعارف کرنے کی کاوشوں سمیت مختلف امور پر بھرپور معاونت فراہم کرنے کوسراہا اور توقع ظاہر کیاگیاکہ جامعہ قراقرم مستقبل میں بھی اپنی کالجز اور ماتحت سکولوں کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کے لیے فنی مہارتوں کو بروئے کار لائے گی۔آن لائن تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود یونیورسٹی کی آئی ٹیم نے دن رات انتھک محنت کے نیتجہ میں ایفلییٹ کالجز کے لیے لرننگ منیجمنٹ سسٹم متعارف کرایاہے۔یونیورسٹی اپنے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ای لرننگ اور فاصلاتی نظامِ تعلیم کو متعارف کرایگی۔تاکہ جدید سہولیات کو بروکار لاتے ہوئے معیاری تعلیم وتحقیق کا سلسلہ جاری رہ سکے۔یونیورسٹی کی جانب سے مرتب کردہ لرننگ منیجمنٹ سسٹم کا نظام گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک تعلیم کی ترسیل کا ذریعہ بن جائے گاہے۔ کورونا وائر س کے آغاز سے لے کر اب تک قراقرم یونیورسٹی اپنے طلبہ وطالبات اور متصل تعلیمی اداروں کو متبادل نظام کی فراہمی کے لیے جدوجہد کررہی تھی۔بل آخریہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ آن لائن تقریب میں قراقرم یونیورسٹی کی آئی ٹیم کے ماہرین نے یونیورسٹی سے ایفلییٹ کالجز کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔یاد رہے بہت جلد کالجز کے اساتذہ کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم سے متعلق ٹریننگ بھی دی جائے گی۔



وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کابلینڈڈ لرننگ پالیسی اوربلینڈڈ لرننگ منیجمنٹ کے تحت سمسٹر بہار 2020کا آغاز کرنے سے متعلق پہلی آن لائن پریس کانفرنس،
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بلینڈڈ لرننگ پالیسی اوربلینڈڈ لرننگ منیجمنٹ کے تحت سمسٹر بہار 2020کا آغاز کرنے سے متعلق آن لائن پریس کانفرنس کیا۔آن لائن کانفرنس میں قراقرم یونیورسٹی سینئرمنیجمنٹ آفیسران اور شعبہ جاتی ہیڈ ز سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صحافیوں نے شرکت کی۔آن لائن پریس کانفرنس میں وائس چانسلر نے بلینڈڈ لرننگ ماڈل کے تحت سمسٹر شروع کرنے سمیت طلبہ وطالبات کو تعلیم وتعلم کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے اور طلبا کا قیمتی وقت کے ضائع کو بچانے سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی۔آن لائن پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے صحافیوں نے وائس چانسلر سے بلینڈ ڈ لرننگ سسٹم،ماسٹر طلبا کے فیس سمیت دیگر حوالوں سے سولات پوچھے۔جن کا وائس چانسلرنے تسلی بخش جوابات دئیے۔آن لائن پریس کانفرنس میں موجودگلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے صحافیوں نے قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے بلینڈڈ لرننگ سسٹم کے تحت تعلیم وتحقق کا سلسلے کو جاری رکھنے کو سراہا۔وائس چانسلر نے پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یو نیورسٹی نے اس سسٹم کو اپریل 2020 کے اوائل میں تیار کیا تھایونیورسٹی کھلنے کا انتظار تھا مگرکرونا کے باعث تعطیلات میں ستمبر 2020 تک مزید توسیع دی گئی جس کے باعث یونیورسٹی نے بلینڈڈ لرننگ سسٹم کے ذریعے سمسٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ستمبر 2020 کے بعد بھی یونیورسٹی کھلنے کا یقین نہیں ہے۔ ایسی صورت میں اگر یونیورسٹی متبادل طریقوں کے ذریعے سمسٹر شروع نہیں کریگی تو طلباء کا سمسٹر ضائع ہوگا۔پہلے ہی سمسٹر خزاں 2018 سے پہلے جو طلبا داخل ہوئے ہیں ان کا ایک سمسٹرضائع ہوگیاہے جس سے ان طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔ اگر جو طلبا بلینڈڈ لرننگ سسٹم سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے وہ ستمبر 2020 کا انتظار کر ئے یا پھر اپنے سمسٹر کو منجمد کراسکتے ہیں۔ کیونکہ موجودہ صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ستمبر میں بھی یونیورسٹی کھلنے کے امکانات کم نظر آرہے ہیں ا یسی صورت میں یونیورسٹی کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔جس کی وجہ سے یونیورسٹی نے بلینڈ ڈ لرننگ سسٹم کے تحت سمسٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن آ ف پاکستان کے بھی تمام یونیورسٹیوں کو واضح ہدایات ہیں کہ وہ طلبا کے سمسٹر کو بچانے کے لیے متبادل طریقہ کار اپنائے۔   COVID-19 کے باعث جو غیر یقینی کا صورت حال اور یونیورسٹیوں کی بندش کی وجہ سے طلباء کا قیمتی سال ضیاع ہونے کا خدشہ ہے جو ایک بہت بڑا نقصان ہوگا۔ایسے میں پاکستان بھر کی دیگر جامعات نے سمسٹر کو بچانے کے لئے بلینڈڈ لرننگ ماڈل شروع کیا ہے۔یونیورسٹی بلینڈڈ لرننگ ماڈل کے تحت سمسٹر شروع کرنے کے فیصلے کی وجہ بیشتر طلباء اور ان کے والدین کی طرف سے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا اور یونیورسٹی سے بچوں کے قیمتی سال کو بچانے کے لیے متبادل طریقوں سے تعلیم اور سیکھنے کے مواقع شروع کرنے کا مطالبہ بھی تھا۔وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر بلینڈ ڈ لرننگ ماڈل کو نافذ کیا اور اس ماڈل کے حوالے سے طلبہ و طالبات سمیت طلبا کے کلاسز کے نمائندوں کو اس ماڈل کو استعمال کرنے کی تربیت دی گئی۔کامیابی کے ساتھ بلینڈڈ لرننگ ماڈل کے تجربات کے بعد سمسٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی اپنے طلبا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔بلینڈ ڈ لرننگ سسٹم کے تحت یونیورسٹی اپنے رضاکاروں کے ذریعے پورے گلگت بلتستان میں سہولت کار مراکز کابھی قیام عمل میں لانے والی ہے۔جن کے ذریعے طلبا کو تعلیمی مواد کی بھروقت فراہمی سمیت طلبا کو رہنمائی کی بہترین سہولت میسر آئے گا۔


No comments: