Tuesday, June 16, 2020

ادویات کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،ظفرمرزا

  اسلام آباد  (آئی این پی) حکومت نے خبردارکیاہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے زیراستعمال جان بچانے والی ادویات کی زائدقیمت وصولی یا اس کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔صحت کے معاون
خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے ایک بیان میں کہاکہ ادویات کے انضباطی ادارے کو کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے استعمال کی جانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے استعمال کئے جانے والے ٹیکے Tocilizumab/Actemra اور Remedesivir جامع طریقہ کار کے تحت صرف تشویشناک حالت والے مریضوں میں تقسیم کئے جائیں گے تاکہ مختلف ہسپتالوں کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ ٹیکوں کے لئے زائدقیمت وصول کئے جانے کی صورت میں ادویات کے انضباطی ادارے کواس کے ٹال فری نمبر0800-03727پرآگاہ کیاجائے۔

No comments: