Tuesday, June 16, 2020

وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کے زیر صدارت آن لائن اکیڈمک کونسل کی اہم اجلاس منعقد،اہم فیصلہ جات کئے گئے

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت آن لائن اہم اکیڈمک کونسل کااہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ اکیڈمک کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق آن لائن اجلاس میں بلینڈڈ لرننگ ماڈل ایجوکیشن کے تحت 16 جون سے سمسٹربہار 2020 شروع کرنے، طلبا کے لیے فیس چار اقساط میں جمع کرنے،ماسٹر طلبا کو فیس کی مد میں سابقہ واجبات ادا کرنے،طلبہ وطالبات کی آسانی کے لیے پورے گلگت بلتستان میں چھ مین حب اور30سہولت کار مراکز کاقیام عمل میں لانے سمیت دیگر کہی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں طے کیاگیاکہ طلبا کی آسانی کے لیے بلینڈڈ لرننگ ماڈل ایجوکیشن کے تحت شروع سمسٹر بہار میں طلبا چار اقساط میں سمسٹر فیس جمع کروائینگے۔ رجسٹریشن کے وقت 40فیصد، جولائی میں 25فیصد، اگست میں 20فیصدجمع کروائینگے جبکہ اجلاس میں طلبا کو ہدایت کی گئی کہ وہ پہلی قسط دا کرکے فیس رسید شعبہ فنانس اور شعبہ جاتی ہیڈز کو فراہم کریں۔ تاکہ وہ طلبا کو ایل ایم ایس پر رجسٹرڈ کرینگے۔ اگر طلبا ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان کی رجسٹریشن کو سسٹم سے ہٹا دیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ اگر کوئی بلینڈ ڈ لرننگ ماڈل کے تحت اپنی تعلیم جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں وہ اپنے سمسٹر کو منجمد کراسکتے ہیں۔

 وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی سے کمانڈرایس سی او کی ملاقات، باہمی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے کمانڈر کرنل ثاقب اقبال نے ملاقات کی۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلر اور کمانڈر ایس سی او کے علاوہ یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ کمانڈر ایس سی او کا و ائس چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں قراقرم یونیورسٹی میں ایس سی او کے تعاون سے آئی ٹی پارک کے قیام،انٹرنیٹ کی رفتار میں تیزی اور سروس کی بہترین فراہمی سمیت دیگر باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

No comments: