Saturday, May 16, 2020

لاہور،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس،کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظروبا پرقابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا

لاہور(آئی آئی پی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمد،
سپیشل سیکرٹری نادرچھٹہ، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڑری ہیلتھ کئیراجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، سی ای اومئیو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان اورڈاکٹرمحمودشوکت نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظروبا پرقابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت برسٹرنبیل احمدنے صوبائی وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج ووبائپرقابوپانے کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے باعث آئی سی یو، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس، وینٹی لیٹرز،  بستروں کی تعداد، جان بچانے والی ادویات ودیگرطبی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔ لاک ڈاون میں نرمی کامطلب کوروناوائرس کاخاتمہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ آج ہمیں کوروناوائرس سے بچاوکیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کرناہوگی۔ حکومت لوگوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھی جارہی۔ وزیرصحت نے کہاکہ ہمیں بطورقوم کوروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتناہے۔ نجی سیکٹرکے ہسپتالوں کوہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ کردیاجائے۔

No comments: