Saturday, May 16, 2020

لاہور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا گندم و آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کا نوٹس

 لاہور(آئی آئی پی) سینئر ووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر گندم و آٹے کی وافر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے اور اس ضمن کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے اور نہ
ہی شہریوں کو فلور ملوں کی طرف سے مہنگے داموں گندم کی فروخت کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جینوئن فلور ملز مکمل تعاون کر رہی ہیں حکومت فلور ملوں کے لئے ہی گندم خرید رہی ہے البتہ گھوسٹ ملیں بلیک میل کرنا چاہتی ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کسی دبا میں نہیں آئے گی اور یکطرفہ طور پر قیمتوں میں اضافے کی کوشش کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ فلور ملوں کو72گھنٹے کا گندم کا سٹاک رکھنے کی اجازت ہے جس پر مکمل طور پر عمل ہو رہا ہے اور فلور ملوں کی جائز شکایات کو پہلے بھی حل کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ان کے لئے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم ختم ہونے کے بعد فلور ملوں کو مزید کوٹہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہریوں کو اس طرح فلور ملز کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا اور نہ ہی انہیں گندم و آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔ 

No comments: