Saturday, May 16, 2020

ق لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت بھی تمام فیصلوں میں اتحادیوں سے مشاورت کرتی ہے۔ نیب سمیت کسی ادارے میں حکومتی مداخلت نہیں احتساب کے تمام ادارے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معاشی مسائل میں کمی لانا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور(آئی آئی پی)  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت بھی تمام فیصلوں میں اتحادیوں سے مشاورت کرتی ہے۔ نیب سمیت کسی ادارے میں حکومتی مداخلت نہیں احتساب کے تمام ادارے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دینے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد معاشی
مسائل میں کمی لانا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے۔ہم پنجاب ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت اب تک ساڑھے سات لاکھ غریب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ وہ ہفتہ کے روز ابوا ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح اور کمالیہ سے تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ کو غریب خاندانوں کے لئے سرور فانڈیشن کی جانب سے راشن کی فراہمی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے ایم، این ا ے ریاض فتیانہ، سرور فانڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور، ابوا ہسپتال کے ایم ڈی خرم افتخار، بزنس کمیونٹی سے جنید سبحانی، وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن پنجاب محمد وسیم رامے اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپوزیشن کی کسی جماعت کی قیادت کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا نیب سمیت احتساب کے دیگر اداروں میں جو مقدمات ہیں وہ ماضی میں اپوزیشن کی جماعتوں نے ہی ایک دوسرے کے خلاف بنائیے ہیں۔ ہم شفاف اور بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں اور پہلے دن سے ہی ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا ہے کیونکہ مداخلت سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو مظبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں حکومت کی تمام پالیسیاں بھی ملک و قوم کے بہترین مفاد کے لئے ہی بنائی جارہی ہیں۔ کورونا بحران میں بھی حکومت غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خاں نے کورونا بحران سے بے روزگار ہونے والے غریب خاندانوں کے لئے جو ریلیف پیکج دیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ حکو ت کے ریلیف پیکج کی تقسیم بھی مکمل طور پر سیاسی تفریق کے بغیر کی جارہی ہے اور ہر حقدار کو اس کا حق دیا جارہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے اخوت، شیخ اعجاذ ٹرسٹ اور سرور فانڈیشن سمیت سات سے زائد تنظیموں کے ساتھ ملکر پنجاب ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے غریب خاندانوں کو راشن فراہم کیا ہے اور جب تک کورون ا بحران ہے ہم غریب خاندانوں کو راشن کی فراہمی شفاف طریقے سے جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سرور فانڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرور فانڈیشن اب تک 35 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے ہم صرف پنجاب ہی نہیں آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں میں بھی کورونا بحران سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور اگر تمام فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ملکر کام کریں گے تو یقینی طور پر ہم اس مشکل وقت سے نکلنے میں بھی کامیات ہوجائیں گے۔مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

No comments: