Saturday, May 16, 2020

اسرائیل کا ناپاک وجود پورے دنیا کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے۔اسرائیل اور اس کے حواریوں پرصیہونیت کی بالادستی منوانے کا جنون طاری ہے۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ننگی جارحیت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد(آئی آئی پی)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے اسرائیل کا ناپاک وجود پورے دنیا کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے۔اسرائیل اور اس کے حواریوں پرصیہونیت کی بالادستی منوانے کا جنون طاری ہے۔ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ننگی جارحیت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔تمام باشعور اقوام فلسطینی عوام کو اسرائیلی تسلط سے چھڑانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ 16مئی یوم مردہ باد کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وقت کے نمرود، شداد اور فرعون ہیں۔ ان کی رعونت ان کے لیے ذلت آمیز انجام ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا جو حکمران اسرائیل سے دوستی کے خواہاں ہیں وہ فکری طور پر یہود ونصاری کی غلامی کا شکار ہیں۔انہیں امت مسلمہ کے وقار کی بجائے ذاتی تعلقات زیادہ عزیز ہے۔ایسی کوئی مصلحت کسی مسلمان کے لیے قطع قابل قبول نہیں جس سے مسلمانوں کے غیرت و حمیت کو ٹھیس پہنچتی ہو۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی تسلط سے بہت جلد آزادی حاصل کر لیں گے۔عالمی طاقت کا توازن بڑی تیزی سے تبدیلی ہو رہا ہے۔ جو امریکہ اور اسرائیل کے لیے سخت تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔سپر پاور کے زعم میں مبتلا امریکہ و اسرائیل بدلتی ہوئی عالمی تبدیلیوں کی بدولت حواس باختہ ہو چکے ہیں۔تباہی و بربادی باطل قوتوں کا مقدر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا امت مسلمہ ظالموں سے دوری اختیار کر کے دنیا بھر کے مظلومین کی آواز اور درد کا مداوا بن سکتی ہے۔

No comments: