Friday, June 12, 2020

فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکیج کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان کردیا ہے،7 مختلف ایریاز میں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز مستفید ہوسکیں گے،ٹیکس چھوٹ, 3 سے 10 ملین تک شہدا پیکج مالی پیکج میں شامل ہوگا،کووڈ 19 سے لڑتے ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے پی پی ایز اور این 95 ماسک کی فراہمی
یقینی بنائی جائے گی،نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی اور عملہ جو کووڈ 19 مریضوں کی دیکھ بھال میں شامل ہیں مستفید ہوسکیں گے،پیمرا کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لیے ہیلتھ کئیر ورکرز کی کردار کشی روکنے کے لیے خصوصی ہدایات دی جائیں گی۔این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق نجی و سرکاری ہسپتالوں میں کریٹیکل کئیر میجمنٹ کے تحت ٹریننگ کروائی جائے گی،تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کے انفرادی مسائل کے حل کے لیے قومی ہیلپ لائن 1166 کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ضرورت کے وقت تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کے ٹیسٹ, ادویات کی فراہمی اور علاج ترجیحی بنیادوں پر کیے جاسکیں گے۔این سی او سی کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے نجی ہسپتالوں کو سود سے پاک قرض کی ادائیگی کی جائے گی، اعلامیہ کے مطابق قومی دنوں پر ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے قومی ایوااڈز اور اعزازات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

No comments: