Friday, June 12, 2020

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کے مابین نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حتمی مشاورت،حافظ حفیظ الرحمن نے جی بی کے تینوں ریجن سے اہل اور قابل 13 ناموں کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تحریری طور پر پیش کیا، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے بھی 13 ناموں کو تحریری طور پر نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کیا

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور اپوزیشن لیڈر گلگت  بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کے مابین نگران وزیر اعلیٰ کیلئے حتمی مشاورت ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے گلگت  بلتستان کے تینوں ریجن سے اہل اور قابل 13 ناموں کو نگران وزیر اعلیٰ کیلئے
تحریری طور پر پیش کیا۔ اپوزیشن لیڈر گلگت  بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے بھی 13 ناموں کو تحریری طور پر نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے پیش کئے جانے والوں میں جسٹس (ر) صاحب خان، جسٹس (ر) مظفر علی، جسٹس (ر) محمد یعقوب، جسٹس (ر) عمر خان، شاہد اللہ بیگ (ریٹائرڈ فیڈرل سیکریٹری)، آئی جی پی (ر) افضل شگری، ڈی آئی جی (ر) میر افضل، دیدار علی (سابق ممبر گلگت  بلتستان اسمبلی)، برگیڈئر (ر) مسعود احمد، سینئر صحافی ایمان شاہ، عبدالحمید بلغار(ر) چیف پلاننگ، مفتی محمد صادق (دینی سکالر)اور ڈاکٹر محمد جلیل (ر) ڈائریکٹر ہیلتھ گلگت  بلتستان جبکہ اپوزیشن لیڈر گلگت  بلتستان کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دی جانے والوں میں آئی جی پی (ر) افضل شگری، دیدار علی (سابق ممبر گلگت  بلتستان اسمبلی)، شیخ ناصر زمانی، عدیل مراد خان، اسد اللہ ایڈووکیٹ، محمد علی خان، راجہ ناظم خان، فوزیہ سلیم، ہاشم خان،محمد علی قائد، نسیم گلگتی، برگیڈئر (ر) محمد حسین اور برگیڈئر (ر) اقبال شامل ہیں۔ امید ہے وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دیئے جانے والے ناموں میں سے نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب کریگی تاکہ جمہوری عمل بہتر انداز میں آگے بڑھے اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے۔

No comments: