Friday, June 12, 2020

قراقرم یونیورسٹی ضرورت مند اور ہونہار طلبا کی مدد کرتا رہے گا، قراقرم یونیورسٹی نے سال2019-20 کے دوران 500 سے زائدطلبا کو اسکالرشپ دے۔وائس چانسلرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

  گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیور سٹی  ا سکالرشپ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت سکالرشپ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی۔اس اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔  وائس چانسلر کے آئی یو نے خصوصی دعوت  پر آن لائن اجلاس میں شرکت کیا۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ قراقرم یونیورسٹی نے مختلف
اسکالرشپ کے تحت طلبہ وطالبات کے درمیان سال  2019-20 تین کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی ہے۔ ان اسکالر شپ میں ایچ ای سی اسکالرشپ، احساس پروگرام، پاکستا ن بیت مال، یو ایس ایڈ اسکالرشپ اور دیگر سکالرشپ ہیں۔ان سکالر شپ سے سال 2019-20کے دوران 500 سے زائد طلبا نے فائدہ حاصل کیا۔  وائس چانسلر نے بتایا کہ بلینڈڈ لرننگ ماڈل کے تحت شروع سمسٹر بہار 2020 کے دوران یونیورسٹی ضرورت مند اور ہونہار طلبہ و طالبات کو 200 کے قریب مزید اسکالرشپ دے گی۔وائس چانسلر نے کمیٹی کے ٹیم ورک کو سراہا اور تاکید کیاکہ کسی بھی محتاج اور ہونہار طلبہ وطالبات ان سکالرشپ کو حاصل کرنے میں نہیں رہ جائے۔

No comments: