Friday, June 12, 2020

قراقرم یونیور سٹی میں بلینڈڈ ایجوکیشن، ڈسٹنس، آن لائن کورس کی تصدیق و سرٹیفیکیشن فیکلٹی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا

گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیور سٹی میں بلینڈڈ ایجوکیشن،ڈسٹنس، آن لائن کورس کی تصدیق و سرٹیفکیشن فیکلٹی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مین کیمپس سمیت سب کیمپسزکے شعبہ جات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس
میں حتمی شکل دی گئی کہ تمام شعبہ جات ڈپارٹمنٹل آن لائن کورس ریویو کمیٹی سے منظور شدہ تمام کورسز کو اپ لوڈ کرسکیں نگے۔ تاہم کسی بھی کمی کے لئے، ایچ او ڈیز کو لازمی طور پر متعلقہ فیکلٹی سے منظور شدہ مرکب تدریسی پالیسی کے مطابق کورس کے مندرجات پیش کرنے کو کہا گیا۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق پیر کو پانچویں او اے سی میں تمام کورسز کو موسم بہار 2020 کے لئے آن لائن، بلینڈ ڈ ٹیچنگ  کے لانچنگ  کے لئے منظوری کیا جائے گی۔ جس کے بعد سمسٹر بہار 15 جون سے شروع ہوگا اور ستمبر 2020 کو ختم ہوگا۔ جبکہ تشخیص کی پالیسی تمام کورسز کے لئے یکساں ہے۔

No comments: