Friday, June 12, 2020

اپوزیشن ممبران کی مشاورت سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے تین نام فائنل ہوچکے ہیں، کاچو امتیازحیدر خان

سکردو (پ ر) رکن جی بی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے بیان کہا ہے کہ تمام اپوزیشن ممبران کی مشاورت سے تین نام فائنل کیا ہے جسے حتمی سلیکشن کے لیے بیجاجائے گا۔اپوزیشن لیڈر ریٹائرڈ کیپٹن شفیع سے مشاوت کے بعد اپوزیشن ممبراسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے دیگر اپوزیشن ممبران سے رابطے کئے اور جی بی کے تینوں ریجن سے ایک ایک نام منتخب کیا ہے جس میں بلتستان ریجن سے فوزیہ سلیم عباس سابق ٹیکنوکریٹ ممبر اسمبلی، دیامر ریجن سے ریٹائرڈ ڈی آئی جی میر افضل خان جن کا فرزند ارجمن کرنل مجیب حالیہ دہشت گردی واقعے میں شہید ہوئے تھے اور گلگت ریجن سے راجہ ناظم الدین شامل ہیں یہ تمام اپوزیشن ممبران کی مشاوت سے اپوزیشن کی طرف سے ریٹائرڈ کیپٹن شفیع پیش کریں گے جس کے بعد اگلے مرحلے میں حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے تین ناموں کے ساتھ غور وحوض کے بعد کسی ایک نام کو فائنل کیا جائے گا۔

No comments: