Friday, June 12, 2020

پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم۔۔۔ (ن)لیگ کی درخواست پر وزیر اعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس، جواب طلب

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیری مہم کے خلاف مسلم لیگ (ن)کی درخواست وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت صحت، وزارت
اطلاعات و نشریات، اور پا کستان تحریک انصاف سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ فریقین کو چودہ دنوں میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کو صحت کارڈ پر پارٹی جھنڈے کی تشہیر سے روکا جائے۔لیگی این این اے نورالحسن تنویر اور بیرسٹر محسن نوازرانجھا نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ محسن رانجھا نے کہاکہ پارٹی جھنڈے کی سرکاری وسائل سے تشہیر کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے سیاسی رہنما، پارٹی جھنڈے، یا نشان کی تشہیر پرپابندی عائد کی تھی، اشتہارات میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر بھی استعمال کی جارہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ شہبازشریف نے 55 لاکھ روپے رضاکارانہ واپس کر دئے تھے،وفاق پاکستان،صحت اور اطلاعات کی وزارتیں عوامی سرمایہ پی ٹی آئی کی تشہیر پر اندھا دھند خرچ کررہی ہیں،قومی ذمہ داری کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھی درخواست دی لیکن بدقسمتی سے کچھ نہ ہوا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیے

No comments: