Friday, June 12, 2020

چینی کمیشن رپورٹ، حکومت کا ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) حکومت نے چینی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج
کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی امید ہے جب وفاق کا موقف عدلیہ کے سامنے جائے گا تو امتناع ختم کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت کارروائی ہی نہیں کرسکے گی تو چینی 70 روپے کلو کیسے کرائے گی؟واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے چینی بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ روز اپنے حکم میں کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کو روک دیا۔

No comments: