Monday, June 15, 2020

عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں، اپوزیشن بتائے اس کی حکمت عملی کیا ہے؟ کیا دیگر ممالک میں بھی کورونا عمران خان کی وجہ سے آیا، میرا تو ای سی ایل سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے، اگر جعلی رپورٹس دکھا کر فرار ہوا جا سکتا ہے تو اس کا کیا فائدہ؟ پی ایس ڈی پی میں ا سب سے زیادہ شیئر بلوچستان کا ہے،کراچی میں کے فور منصوبے کیلئے سب سے زیادہ پیسے رکھے ہیں، سندھ کے ساتھ ملکر اسے مکمل کریں گے، ایم ایل ون حقیقت بننے جا رہے رہا ہے، سی پیک کی بڑی سڑکوں پر کام جاری رہے گا،سی پیک میں تین اسپیشل اکنامک زون کی منظوری دی گئی ہے اور جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا،سکھر اور حیدرآبار منصوبے کیلئے 206ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے اس پر اس سال 50ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اسد عمرکاخواجہ محمد آصف کی تقریر کے جواب پر اظہار خیال

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار  ہیں، اپوزیشن بتائے اس کی حکمت عملی کیا ہے؟ کیا دیگر ممالک میں بھی کورونا عمران خان کی وجہ سے آیا، میرا تو ای سی ایل سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے، اگر جعلی رپورٹس دکھا کر فرار ہوا جا سکتا ہے تو اس کا کیا فائدہ؟ پی ایس ڈی پی میں ا  سب سے زیادہ شیئر بلوچستان کا ہے،کراچی میں کے فور منصوبے کیلئے سب سے زیادہ پیسے رکھے ہیں، سندھ کے ساتھ ملکر اسے مکمل کریں گے، ایم ایل ون حقیقت بننے جا رہے رہا ہے، سی پیک کی بڑی سڑکوں پر کام جاری رہے گا،سی پیک میں تین
اسپیشل اکنامک زون کی منظوری دی گئی ہے اور جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا،سکھر اور حیدرآبار منصوبے کیلئے 206ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے اس پر اس سال 50ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔پیر کوقومی اسمبلی  کے  بجٹ اجلاس میں لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کی تقریر کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ خواجہ آصف کی دعا بڑی خطرناک ہوتی ہے، مجھے ڈر ہے کہ (ن)لیگ کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔ انہوں نے جب کینسر ہسپتال کیخلاف تقریر کی تو اس سال ریکارڈ چندہ ملا تھا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب پتی لندن میں ہمیں کافی پیتے ہوئے نظر آتے ہیں، انہیں واپس آنا چاہیے۔ خواجہ اصف نے انھیں پھنسا دیا، بے چارے جعلی رپورٹس لے کر باہر بیٹھے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانی عوام کی طاقت کے ذریعے اقتدار تک پہنچے۔ یہی لوگ کہتے تھے کہ وہ کرکٹر ہیں، ان کو سیاست کا کیا پتا؟ اس سے قبل 2013 میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی۔ پانچ سال یہی سنتے تھے کہ پرویز خٹک ناکام ہوئے لیکن اس کے بعد ہمیں وہاں دوبارہ اقتدار ملا۔ اپوزیشن اپنے اعمال کا خود جواب دے، عمران خان کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے۔ شہباز شریف کے نوکروں کے اکانٹس میں سے اربوں روپے نکلے۔ نیب قوانین آپ نے بنائے اور چیئرمین نیب کو بھی آپ لوگوں نے نامزد کیا تھا۔ قانون آپ کا بنایا ہوا، نافذ کرنے والا آپ کا تعینات کردہ لیکن الزام پی ٹی آئی پر لگاتے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مکمل لاک ڈان کی پالیسی دنیا میں ناکام ہوئی۔ امیر ترین ممالک بھی زیادہ دیر تک لاک ڈان برداشت نہیں کر سکے۔ امریکا میں موجودہ صورتحال کی وجہ سے 4کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے۔ کورونا کے وجہ سے برطانیہ کی معیشت 20فیصد گر چکی ہے۔بھارت میں 65فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ وہاں لاک ڈان کے باوجود اموات بڑھیں۔ بھارت نے مکمل لاک ڈان کیا، پھر وہاں کورونا کیوں ختم نہیں ہوا؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے اعصاب پر ہمیشہ سے سوار رہتے ہیں۔ خواجہ آصف کی تقریر سے ایسا لگا جیسے کورونا عمران خان کی وجہ سے آیا۔ کیا دیگر ممالک میں بھی کورونا عمران خان کی وجہ سے آیا؟ کورونا وبا 180سے زیادہ ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان ممالک میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے۔خواجہ آصف کی تقریر سے لگا جیسے کرونا عمران خان کی وجہ سے آیا ہے، خواجہ آصف کھل کر بتائیں ان کی حکمت عملی کیا ہے؟ ن لیگ قرضے لے کر ملک کو اس حالت میں لے آئی، ن لیگ حکومت کی صرف ایک ہی پالیسی تھی قرضے لو، ڈر ہے ن لیگ کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں سخت لاک ڈان تھا لیکن پھر کرونا کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی، بھارت میں 25مارچ کو 653کرونا کیسز تھے، وہاں لاک ڈان میں لوگ پیدل گھروں کو گئے، بھارت کی حکومت نے لاک ڈان سے ہاتھ کھڑے کردئیے، لاک ڈان سے بھارت میں 12کروڑ لوگوں کا روزگار ختم ہوا اور بھوک اتنی بڑھی کہ لوگوں کو موت کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 8ماہ تک جواب دیتے رہے، 8ماہ بعد عدالت نے کہا وہ صادق بھی ہیں اور امین بھی، قانون آپ کا ہے، قانون کو نافذ کرنے والوں کو آپ نے تعینات کیا، کیا نیب قانون بنانے میں تحریک انصاف کا کوئی حصہ تھا؟۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی میں اس وقت سب سے زیادہ شیئر بلوچستان کا ہے،کراچی میں کے فور منصوبے کیلئے سب سے زیادہ پیسے رکھے ہیں سندھ کے ساتھ ملکر اسے مکمل کریں گے جبکہ کے سی آر کو بھی مکمل کریں گے،کراچی میں سیوریج کا بڑا مسئلہ ہے سندھ کیلئے پیسے بجٹ میں رکھے ہیں،شیخ رشید ایم ایل ون پر بڑی محنت کرتے ہیں، ایم ایل ون حقیقت بننے جا رہے رہا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ سی پیک کی بڑی سڑکوں پر کام جاری رہے گا،سی پیک میں تین اسپیشل اکنامک زون کی منظوری دی گئی ہے اور جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا،سکھر اور حیدرآبار منصوبے کیلئے 206ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے اس پر اس سال 50ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ 

No comments: