Monday, June 15, 2020

ملک میں مالی اور معاشی بحران کے باوجود بغیر کسی اضافی ٹیکس عائد کئے بجٹ پیش کرنا وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، ہائیر ایجوکیشن اور تعلیم میں پہلے سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے گلگت بلتستان کے لیئے؎؎ گندم کی سبسڈی دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم رکھا ہے۔اسی طرح وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے میں کوشاں ہیں،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون

 گلگت(پ ر) گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وفاقی بجٹ 21-2020 کے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ  ملک میں مالی اور معاشی بحران کے باوجود بغیر کسی اضافی ٹیکس عائد کئے بجٹ پیش کرنا وفاقی حکومت کی کامیابی
ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وبائی بیماری کورونا کے پیش نظر لاک ڈاون کے دوران مالی مشکلات سے دوچار عوام کو ریلیف دینے کے لیئے  اشیاء خوردونوش سستی کرکے حقیقی طور پر عوامی لیڈر بننے کا ثبوت دیا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام پر بھاری ٹیکسز  عائد کرتے رہے ہیں جس کی تاریخ گواہ ہے۔ گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ مملکت عزیز اس وقت مسائل سے دوچار ہیں، سرحدوں میں بھارتی سازشوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اور کورونا ء کی ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے پاکستاں سمیت پوری دنیا معاشی مسائل سے نمٹ رہی ہے اس کے باوجود وفاقی حکومت نے غریب دوست اور معتدل بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیا ہے ہو اور بہترین پالیسیوں کا ثبوت دیا ہے،گورنر گلگت  بلتستان نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن اور تعلیم میں پہلے سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے گلگت  بلتستان کے لیئے گندم کی سبسڈی دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم رکھا ہے۔اسی طرح وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے میں کوشاں ہیں،گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

No comments: