Monday, June 15, 2020

چین میں کرونا وائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، 49نئے مصدقہ کیسز رپورٹ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا،ملک میں 49نئے مصدقہ کیسز  سامنے آگئے جبکہ دارالحکومت بیجنگ میں  76ہزار 499لوگوں کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان میں سے 59 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ  مثبت آئے ہیں۔پیر کو چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ اتوار کے روز چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے 49نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 39مقامی سطح پر ترسیل جبکہ
10درآمدی کیسز ہیں۔قومی صحت کمیشن نے  اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے کیسز میں سے 36بیجنگ اور3صوبہ ہوبے میں سامنے آئے ہیں۔کمیشن کے مطابق اتوار کے روز ایک شخص کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اتوار تک مین لینڈ پر مجموعی کیسز کی تعداد83ہزار181تک پہنچ گئی جن میں سے 177مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ2مریض شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 78ہزار370افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اتوار تک چینی مین لینڈ پر کل 1ہزار837درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ ان کیسز میں سے 1ہزار745کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے اور 92ہسپتالوں میں ہیں۔درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی کمیشن نے کہاکہ اتوار کے روز 1 نیا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے جبکہ فی الحال 3مشتبہ کیسز تھے کمیشن کے مطابق 3ہزار852قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں جبکہ 392افراد کو اتوار کے روز طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  اتوار کو 76ہزار 499لوگوں کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ پیر کو منعقدہ پریس کانفرنس کے مطابق ان میں سے 59 افراد کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ  مثبت آئے ہیں۔بیجنگ نے اتوار کو نوول کروناوائرس کے مقامی منتقلی کے 36 نئے مصدقہ کیسز اور 6 نئے بغیر علامات والے کیسز رپورٹ کئے ہیں جس سے چین کے دارالحکومت  میں مجموعی مصدقہ مقامی کیسز کی تعداد 499 تک پہنچ گئی ہے یہ بات بلدیہ صحت کمیشن نے پیر کے روز بتائی ہے۔

No comments: