Sunday, May 17, 2020

کورونا وائرس کی عالمگیروباکے باوجود امریکامیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (آئی آئی پی) کورونا وائرس کی عالمگیروباکے باوجود امریکامیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اپریل میں ترسیلات زرمیں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے 10 ماہ یعنی جولائی 2019سے لیکر اپریل 2020تک کی مدت میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3.282 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.27 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 2.706 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 401.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا، یہ شرح گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 260.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی ترسیلات زرکی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ مین 5.51 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

No comments: