Sunday, May 17, 2020

کورونا سے بچا ؤکیلئے بز نس کیمونٹی اور عوام نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔لاک ڈاؤن سے مڈل کلاس اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت کو پریشانی ہے کہ لوگ کورونا سے شاید نہ مریں، بھوک سے مر سکتے ہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

لاہور(آئی آئی پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا بحران سے بے روزگار 10لاکھ غر یب خاندانوں میں عید سے پہلے راشن تقسیم کر نے کا ٹارگٹ مکمل کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچا ؤکیلئے بز نس کیمونٹی اور عوام نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔لاک ڈاؤن سے مڈل کلاس اور مزدور
طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت کو پریشانی ہے کہ لوگ کورونا سے شاید نہ مریں، بھوک سے مر سکتے ہیں۔ حکومت نے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کی پالیسی بنائی، مالی امداد کا پروگرام چل رہا ہے، 100 ارب روپے سے زائد تقسیم ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں غر یب خاندانوں کی مدد کر نیوالی سماجی کارکنوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرسرور فانڈیشن کی وائس چیئر پرسن بیگم پروین سرور، اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت دیگر بھی موجو د تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا بحران صرف پاکستان یا کسی ایک حکومت اور صوبہ کیلئے نہیں پوری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے اور امر یکہ جیسے ممالک بھی کورونا بحران کی وجہ سے پیدا ہونیوالے معاشی اور دیگر حالات کا سامنا نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں حکومت نے تمام تر مشکل حالات کے باوجود عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے اقدامات کر نے کے ساتھ ساتھ کورونا بحران سے بے روزگارہونیوالے غر یب خاندانوں کی بھی بھر پور مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاک ڈان میں نر می کے بعد اب اگر لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کو ایک بالغ النظر قوم کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کر نا ہوگا حکومت اپنے وسائل کے مطابق لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اگر بز نس کیمونٹی سمیت عوام کورونا سے بچا کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کر یں توانشا اللہ ہم عمران خان کی قیادت میں اس بحران سے بھی نکل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی این کیساتھ ملکر پہلے ساڑھے 7لاکھ غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کا ٹارگٹ رکھا مگر اب ہم نے اس کو دس لاکھ غر یب خاندان کیلئے کر دیا ہے اور رمضان المبارک کے دوران ہم یہ ٹارگٹ مکمل کر لیں گے اسکے بعد بھی ہم کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

No comments: