Sunday, May 17, 2020

گلگت،صوبے میں کرونامریضوں کی کل تعداد 540 ہو چکی ہے، گلگت مریضوں کی تعدا د کے حوالے سے سب سے اوپرہے جہاں اب تک 81مریضوں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،محکمہ صحت

گلگت (آئی آئی پی)  صوبے میں کوروناسے متاثر ہونے والے مریضوں کے بارے میں محکمہ صحت گلگت  بلتستان کی جانب سے جاری کردہ اعدا د و شمار کے مطابق کل مریضوں کی تعداد 540 ہو چکی ہے۔صوبے کے تمام اضلاع میں گلگت مریضوں کی تعدا د کے حوالے سے سب سے اوپرہے جہاں اب تک 81مریضوں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  دوسرے نمبر
پر سب سے زیادہ مریض ضلع استور میں ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کی تعدا د 52 ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ واحد ضلع  ہے جہاں کورونا سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے۔ گلگت  بلتستا ن میں کل ایکٹیو کیسزکی تعداد 168ہے، جو کہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام مختلف طبی مراکز میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ صوبے میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے ساتھ ہی حکومت گلگت بلتستان نے تمام اضلاع میں موجودہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں بہترین انتظامات کیے تھے، گلگت  بلتستا ن حکومت اور محکمہ صحت کے طبی ماہرین اور عملے کی جانب سے بہترین نگہداشت اور علاج کی بدولت اب تک مکمل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 368 ہو چکی ہے۔ کورونا کے متاثرین کو صحت بخش خوراک اور تازہ ترین پھل بھی فراہم کیی جا رہے ہیں، دواؤں اور ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہتر قوت مدافعت سے ہی اس مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔ 

No comments: