Sunday, May 17, 2020

یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور سب کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا،سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان

لاہور(آئی آئی پی)  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ یہ طے ہو گیا ہے کہ پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور سب کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، حکومت کی معاشی ٹیم کوروناوائرس کی وبا کے تھمنے کے بعد اس کے آفٹر شاکس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور مختلف شعبوں کو اربوں روپے کی مالی معاونت اسی سلسلہ کی کڑی ہے، مشکل
کی اس گھڑی میں مخیر حضرات نے جس طرح کردار ادا کیا ہے وہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا، اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے دیمک کی طرح ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں نظام جڑیں نہیں پکڑ سکا۔ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یہ طے ہو گیا ہے کہ اب پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ جن لوگوں نے کرپشن کی آبیاری کی انہوں نے ملک اور اس کی عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی ہے۔ پوری قوم کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیناہوگا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن وزیراعظم عمرا ن خان ہرگز مایوس نہیں بلکہ مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اپوزیشن کے چند رہنماں کے سوا پوری قوم اور دنیا اس کی معترف ہے۔حکومت معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کے لئے مختلف شعبوں کو اربوں روپے کی معاونت فراہم کر رہی ہے اور خدا کی ذات سے امید ہے کہ ہم جلد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے۔

No comments: