Sunday, May 17, 2020

تعطیلات میں مزید اضافے کی صورت میں یونیورسٹی ای لرننگ، بلینڈڈ لرننگ اور آن لائن نظام تعلیم کا آغاز کریگی،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ....... یونیورسٹی جولائی کے وسط میں نہیں کھولی گئی تو طلباء کا سمسٹر ضائع ہوجائے گا، جس سے طلباء سمیت یونیورسٹی کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی

اسلام آباد(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ تعطیلات میں مزید توسیع کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر یونیورسٹیوں کو جولائی کے وسط میں نہیں کھولا گیا تو طلباء کا سمسٹر ضائع ہوجائے گا، جس سے طلباء سمیت یونیورسٹی کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ یونیورسٹی کے پاس ای لرننگ، بلینڈڈ لرننگ اور آن لائن تعلیم کے متعدد آپشنز موجود ہیں۔ تعطیلات میں مزید توسیع ہونے کی صورت میں قراقرم
یونیورسٹی اس تعلیم کا آغاز کرے گا۔ اگر یونیورسٹی 15 جولائی کو کھلتی ہے تو، کمپریسڈ سمسٹر ستمبر 2020 کے آخر تک چلایاجائے گا اور اکتوبر سے جنوری تک سمسٹر خزاں کا آغاز کیا جائے گا۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق ان خیا لات کا اظہار وائس چانسلر نے 100 سے زیادہ یونیورسٹی کے مختلف کلاسوں کے نمائندہ لڑکوں و لڑکیوں سے ای آن لائن تعلیم، ای-لرننگ اور بلینڈڈ لرننگ کو متعارف کرانے کے لئے منعقدہ آن لائن ملاقات میں کیا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی  COVID-19 کے باعث تعلیم پر جو اثرات پڑے ہے اس کو کم سے کم کرنے کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف عمل ہے۔طلبا ء کے وقت کو بچانے کے لیے یونیورسٹی مختلف ممکنہ آپشنز پر غور کررہاہے تاکہ طلبا کا مزید وقت کا ضیا ع ہونے سے بچایا جاسکے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد فروری کے آخری ہفتہ میں بہارسمسٹر شروع کرنے کا منصوبہ تھا لیکن مارچ کے آخر تک یونیورسٹی COVID-19 کی وجہ سے ایک بار پھر بند کرناپڑااور بعد میں اس کی توسیع وفاقی حکومت نے 31 مئی تک کردی۔ اس دوران یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ای لرننگ اور بلینڈڈ لرننگ کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو تیار کرنے کے لئے دن رات کوشاں رہے اور آن لائن کلاسوں کے لئے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنایا گیا۔وائس چانسلر نے طلبا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی کم سہولت اور سست اسپیڈجیسے چیلنجوں سے آگاہ ہے اور ان چیلنجوں کو کم کرنے کے یونیورسٹی ایس او کے ڈی جی میجر جرنل فرحان علی اور سیکٹر کمانڈر کرنل ثاقب کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہیں تاکہ جہاں ضرورت ہو وہاں اسے بہتر بنایا جاسکے۔وائس چانسلر کہاکہ قراقرم یونیورسٹی اس وقت آزمائشی بنیادوں پر آن لائن کلاسز اور ای لرننگ کلاسز چلا رہا ہے۔ آن لائن کلاسز میں طلبا کی شرکت قابل تعریف ہے۔

No comments: