اسلام آباد(اے ایف بی)حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل میراتھن اجلاس ہو گا، اجلاس میں بجٹ منظوری، قانون سازی اور آئینی ترامیم زیر غور آئیں گی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ا جلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment