اسلام آباد(اے ایف بی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی‘سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری‘وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی گئی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں وزارت خارجہ کے افسروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی۔ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی گئی۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Tuesday, May 19, 2020
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment