زیورخ (این این آئی)کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیاہے،اس وقت برازیل میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 255،000 سے زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 16853 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مبصرین کے خدشے کے مطابق برازیل میں متاثرین اور اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔برازیل میں اس وبا سے نمٹنے سے متعلق واضح تقسیم پائی جاتی ہے۔ خطوں کے گورنرز نے لاک ڈاون کا نفاز کر رکھا ہے جبکہ برازیل کے صدر کے مطابق ایسے اقدامات وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز ایسے ہی ایک علاقے ساؤ پاؤلو کے ایک فییولا یعنی کچی آبادی کے مکینوں نے ریلی نکالی جس میں انھوں نے حکومت سے ان کے تحفظ سے متعلق مزید اقدامات اٹھانے کے بارے میں کہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ ان فیولاز میں رہنے والوں کی اکثریت گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے۔
BANG-E-SAHAR----In the twilight night heralds a SHIMMERING dawn... Lack of an independent media is one of the fundamental reasons behind the decade’s long suppression in Gilgit-Baltistan. Bang-e-Sahar strives to fill that gap by advocating undauntedly the human rights violation not only in the region but also Jammu Kashmir and chitral. Freedom of press is what we never compromise on.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment