Thursday, June 11, 2020

ڈپٹی کمشنر سکردوکی کوششوں سے کواردو میں میوزیم بنانے کیلئے لوکل کونسل بورڈ جی بی سے سکیم منظور

سکردو(پ ر) ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ قدرتی آفات، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سکردو اور سول انجینئر کے ہمراہ کوار دو کا دورہ کیا جہاں لوکل کونسل بورڈ گلگت  بلتستان سے منظور شدہ سکیم فرمان میوزیم لوکل کونسل کواردو کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ کونسل سکردو کے ذریعے بنایا
جائے گا۔ دورہ کے دوران انہوں نے مسمی فرمان علی ساکن کواردو جوکہ عرصہ دراز سے نوادرات، تقافتی اور قدیمی چیزیں جمع کرتے رہے ہیں موقع پے جاکر ان نوادرات کا معائنہ کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قدیمی آشیاء کو مشکلات و مسائل کے ہوتے ہوئے اکھٹے کیئے۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کا مزید کہنا ہے کہ ان نوادرات کو محفوظ کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنے کے بعد ایک میوزیم سرکاری سطح پر منظور ہو چکاہے جسے جلد از جلد تعمیر کرکے قیمتی اشیاء کو محفوظ کیاجائے گا تاکہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر آنے والے سیاح اس میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے تاریخ، رسم الخط، رسم و رواج، ثقافتی ورثہ اور دیگر امور سے آگاہ ہو سکے اور اس میوزیم کے بننے سے علاقے کے معشیت مستحکم ہونگے اوریہاں کے سیاحت کو مزید فروغ ملے۔

No comments: