Thursday, June 11, 2020

گزشتہ 5 دنوں میں ایس او پیز کی84 ہزار 294 خلاف ورزیاں

  اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد اور باقی صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور نمائندوں نے این سی او سی کو وڈیو لنک کے ذریعے صحت کے حوالے سے شکایات اور ہدایات کے بارے میں بتایا۔جمعرات کو این سی او سی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 5 دنوں میں پورے ملک میں ایس او پیز کی84 ہزار 294 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جس میں زیادہ تر 22 ہزار 405 مارکیٹس، دوکانیں 97 صنعتی علاقے اور 91 ہزار 197 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں جنہیں اس نتیجے میں جرمانے اور عارضی طور پر بند کیا گیا۔این سی او سی کے فورم کو بتایا گیا کہ ملک کے طول و عرض میں ٹی ٹی کیو طریقہ کار کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جس میں پنجاب کے اندر 884 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا جہاں پر 1 لاکھ 60 ہزار آبادی پر اس کا اثر ہوا۔ خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 500 کی آبادی پر 349 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا اسی طرح سے اسلام آباد میں 10 ہزار آبادی پر 9 مختلف جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔آزاد کشمیر میں 2 ہزار 4 سو آبادی پر9 مختلف جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔

No comments: