Thursday, June 11, 2020

پاکستان میں کورونا کے وار،5834نئے کیسز، مزید101افراد جاں بحق،چوبیس گھنٹوں میں چھ ہزار کے قریب نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول

 اسلام آباد (اے ایف بی) پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے،چوبیس گھنٹوں میں چھ ہزار کے قریب نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس سے اب تک
کورونا سے متاثرہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 536 تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی کے مطابق ایک روز میں اس وبا سے متاثرہ 101 مریضوں کی اموات سے اس مرض سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر2356 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سب سے زیادہ 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے پنجاب میں سب سے زیادہ 45463 کیسز رپورٹ ہوئے،،سندھ میں 43790،خیبرپختون خواہ میں کورونا کیسز کی تعداد 15206 اور بلوچستان میں 7335 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 6236 ا?زاد جموں و کشمیرمیں 488 اور گلگت میں 1018 ہو گئی ہیاس کے علاوہ ملک بھر میں 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ چکے ہیں۔

No comments: