Saturday, June 13, 2020

قراقرم یونیورسٹی نے قراقرم گریجویٹ سکول میں آن لائن و بلینڈ ڈلرننگ کے تحت باقاعدہ کلاسیں شروع کردیا۔۔۔مشکل حالات کے باوجود تعلیم وتحقیق کے مواقع فراہم کرنے پر طلبا کی جانب سے وائس چانسلر اور اس کی ٹیم کی تعریف

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے قراقرم گریجویٹ سکول میں آن لائن و بلینڈ ڈلرننگ کے تحت باقاعدہ کلاسیں شروع کردیا۔وائس چانسلر نے ایم ایس ایجوکیشن کے20 طلباء کے ساتھ پروجیکٹ مینجمنٹ پر اپنی پہلی کلاس لیا۔ وائس چانسلر کے ساتھ پہلی کلاس میں شعبہ ایجوکیشن کی ہیڈ ڈاکٹر دل انگیز بھی موجود تھی۔ ایم ایس اکنامک، اینیمل سائنس،
پلانٹ سائنس، بین القوامی تعلقات عامہ، آرتھ سائنسز، مینجمنٹ سائنسز کی کلاسز ہفتے سے شروع ہوگئیں جبکہ ایم ایس کیمسٹری، ریاضی، زراعت اور طبیعیات کی کلاسز اگلے ہفتہ سے شروع ہوں گی۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنے لیکچر میں ایک بار پھر موجودہ وبائی مرض میں اپنی تین بڑی ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ تمام طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا، طلباء کے سمسٹر اور تعلیمی سال کو بچانا اور یونیورسٹی کو کسی بھی مالی بحران سے بچنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں جن کے لیے دن رات انتھک محنت کررہے ہیں۔وائس چانسلر نے وبائی مرض کے باعث چھٹیوں کے بعد پہلی کلاس میں طلباء کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور بدلتے ماحول کے ساتھ ان کی موافقت کو سراہا۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ ہمیں کم از کم 1-2 سال مزید اس وبائی مرض کے ساتھ رہنا ہے اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنا ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ موجود صورت حال میں ہمیں آن لائن، آف لائن، فاصلاتی تعلیم اور ہائبرڈ / بلینڈڈ لرننگ سمیت مختلف طریقوں سے تعلیم و تعلم کو جاری رکھنا ہے۔ موجودہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود وائس چانسلر اور اس کی ٹیم کی جانب سے طلباء کے تعلیم تحقیق کے مواقعوں کی فراہمی کو یقین بنانے پر طلبہ وطالبات کی جانب سے کوششوں کو سراہا۔

No comments: