Saturday, June 13, 2020

گلگت بلتستان میں نگران وزیراعلی کے کیلئے 2 درجن سے زائد نام تجویز، نگران وزیراعلی پر اتفاق رائے نہ ہوا تو وزیراعظم کسی کو بھی نامزد کرسکتے ہیں

 اسلام آباد (آئی این پی) گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے لیے نگران حکومت کے قیام کی جانب پیش رفت جاری ہے اور حکومت و اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعلی کے لئے 2 درجن سے زائد نام تجویز کئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں نگران وزیر اعلی کے لئے حکومت و اپوزیشن کی جانب سے 26 نام تجویز کئے گئے ہیں۔ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان نے نگران وزیر اعلی کے لئے 13 نام تجویز کئے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع نے بھی 13 نام تجویز کئے ہیں۔نگراں وزیر اعلی کیلئے مجوزہ ناموں میں سابق آئی جی پولیس افضل شگری اور سابق وفاقی سیکرٹری شاہد اللہ بیگ سمیت سابق ججز، بیوروکریٹس، سیاسی اور صحافت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت کی آئینی مدت 26 جون کو ختم ہورہی ہے۔ حکومت و اپوزیشن کے مابین نگران وزیر اعلی کے لئے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم کسی کو بھی نامزد کرسکتے ہیں۔

No comments: