Saturday, June 13, 2020

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 6472 نئے کیسز رپورٹ، کورونا سے متاثرہ مزید 88 مریض چل بسے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2551 ہوگئی

اسلام آباد (آئی این پی)   ملک بھر  میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے متاثرہ مزید 88 مریض چل بسے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2551 ہوگئی۔ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 ہوگئی۔ پنجاب میں 50 ہزار سے تجاوز کر گئی، سندھ میں 49256، خیبر پختونخوا میں 16415،
بلوچستان میں 7866، اسلام آباد میں 7163، گلگت میں 1044 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 574 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 2551 ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 938 ہوگئی، سندھ میں 793، خیبر پختونخواہ میں 642، بلوچستان میں 80، اسلام آباد میں 71 اور گلگت میں 16 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ایک ہی دن میں کورونا کے 9809 مریض صحتیاب ہوگئے ملک بھر ابتک 50ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ  29850 ٹیسٹ کئے گئے ابتک آٹھ لاکھ انتالیس ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

No comments: