Monday, June 8, 2020

ہندوستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضے کی باتیں کر کے دن میں خواب دیکھ رہا ہے،راجہ سکندر خان

مظفر آباد (این این آئی)چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے کہا کہ ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر میں شکست ہوچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہندوستانی قبضے کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضے کی باتیں کر کے دن میں خواب دیکھ رہا ہے۔اس خطے کے عوام نہ صرف اپنے علاقے کا دفاع کریں گے بلکہ ہندوستانی فوج کو مقبوضہ علاقے سے مار بھگانے میں اہم کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں  نے کہا کہ نریندر مودی دہشت گرداور فاشسٹ ہے جس نے ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے ہیں اور کشمیر ی عوام پر زندگی تنگ کردی ہے۔ دنیا نے اس ظالم شخص کا ہاتھ نہ روکنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی اس کا نتیجہ ہے کہ آج ایشیاء میں تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان شدید کشیدگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غیر موثر ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اگر یہ ادارہ اپنی قرارداوں پر عمل کرانے میں دلچسپی لیتا تو جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہوچکاہوتا مگر اقوام متحدہ کا کردار بہت ناقص رہا، جس کی وجہ سے نہ صرف کشمیر بلکہ دنیا کے کئی اور تنازعات سنگین ہوتے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو  ذہنی طور پر جدوجہد اور مزاحمت کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ دشمن سے کسی بھی بات کی توقع نہیں کی ہوسکتی اور جارحیت کے مقابلے میں عوام کا کردار بہت اہم ہوجاتا ہے۔

No comments: