Monday, June 8, 2020

کرونا وائرس کے بعد دنیا بھر میں سائیکل کے استعمال میں اضافہ

واشنگٹن(این این آئی)کووڈ19 کے بعد سڑکوں پر بسیں، میٹرو اور گاڑیاں نظر نہیں آرہیں اور لوگوں نے وائرس سے بچنے کے لیے اب سائیکل کا انتخاب کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائیکل ایک ایسی سواری ہے جو کہ ماحول دوست اور سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بہترین ثابت ہوئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی دنیا بھر میں
لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے سائیکل استعمال کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔کورونا وائرس کے دوران جرمنی میں سائیکل کو ایک لازمی سواری قرار دیا ہے جبکہ آسٹریلیا میں سائیکلوں کی فروخت ٹوائلٹ پیپر کے مقابلے پر آگئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں پیٹرول کی محدود فراہمی کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے سائیکل کا استعمال ہی واحد حل لگتا ہے۔چونکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سماجی دوری کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب لوگوں کی جانب سے ذرائع نقل و حمل کے لیے سائیکل کا استعمال کیا جارہا ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دوران سائیکل چلانے والے افراد میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

No comments: