Monday, June 8, 2020

شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا‘خود کو اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ کر لیا،اگلے 14روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے‘اس دوران وہ کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے‘ خاندانی ذرائع

اسلام آباد (اے ایف بی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہا  کہ مطابق شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ کر لیاہے، شاہد خاقان عباسی اگلے چودہ روز تک آئیسولیشن میں
رہیں گے اور اس دوران وہ کسی قسم کی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے22 ہزار650 ٹیسٹ ہوئے جس دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار671 ہوگئی جن میں سے 34 ہزار 355مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے، ریلوے ترجمان نے بتایا کہ شیخ رشید کو بظاہر کرونا کی علامات نہیں ہیں تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ 2 ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ شیخ رشید نے بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے کرونا کی کوئی علامت نہیں ہے، پی ایس میں ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیسٹ کرایا تھا، اب میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، 7 دن بعد پھر ٹیسٹ کراں گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں اور احتیاط کریں، احتیاط ضروری ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

No comments: