Sunday, June 7, 2020

وفاقی ترقیاتی پروگرام کے جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں ...... آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43ارب56کروڑ کے فنڈ دیے گئے

اسلام آباد(اے ایف بی)رواں مالی سال کے 11ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں، سب سے زیادہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 584ارب90کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے لیے 245ارب80کروڑ سے زائد کے فنڈدیے گئے، این ایچ اے کے ترقیاتی
منصوبوں کے لیے 173ارب53کروڑ سے زائد جاری ہوئے، سیکیورٹی کی بہتری کے لیے 49ارب73کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43ارب56کروڑ کے فنڈ دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویڑن کے لیے 35ارب16کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری کیے گئے، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے لیے 28ارب28کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 77ارب25کروڑ جاری ہوئے، ریلوے ڈویڑن کے لیے 8ارب67کروڑ سے زائد کے فنڈ کا اجرا کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ کے پی میں ضم اضلاع کے10سالہ ترقیاتی پلان کے لیے 23ارب جاری کیے گئے، ضم اضلاع کے دیگر منصوبوں کے لیے 14ارب87کروڑ جاری ہوئے، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 ارب65کروڑ فنڈ کی مد میں دیے گئے، وزارت ریلوے کے لیے 10ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈ جاری ہوئے۔ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 8ارب سے زائد کی رقم جاری کی گئی، وزارت قومی صحت کے منصوبوں کے لیے7ارب 56 کروڑ سے زائد جاری ہوئے۔

No comments: