Sunday, June 7, 2020

مزید 34افراد جاں بحق،ملک میں کورونا سے ہلاکتیں 2000 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی

 اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2032 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 101173 تک پہنچ گئی،33465 مریض صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2946 کیسز اور 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ میں 16 ہلاکتیں اور 1744 کیسز، خیبرپختونخوا میں 14 ہلاکتیں اور 486 کیسز جب کہ اسلام آباد سے 656 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے 30، 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 656 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل
کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 4979 جب کہ 49 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں،اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 30 کیسز کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 361 ہوگئی ہے، علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے بھی کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 927 ہو گئی ہے جب کہ 13 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، 541 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37090 اور ہلاکتیں 683 ہیں، صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8109 ہے۔اتوار کو سندھ میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 650 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1744 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 38108 تک جا پہنچی ہیانھوں نے بتایا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 776 ہو گئی ہے۔

No comments: