Sunday, May 31, 2020

سکردو میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو کی سفارش پر بینظیر چوک شق تھنگ کلفٹن پل روڈ تا ریڈیو پاکستان چوک اور ریڈیو پاکستان چوک نیورنگاہ تا بھٹو بازار چوک تک کے علاقے کو سیل کر دیا گیاہے:قائم مقام ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سکردو

سکردو (پریس ریلیز)آج مورخہ 31مئی 2020کوقائم مقام ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹسکردوحافظ کریم داد چغتائی نے شق تھنگ کلفٹن پُل ایریا میں مقامی سطح پر کروناوائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو کی سفارش پر  بینظیر چوک شق تھنگ کلفٹن پل روڈ تا ریڈیو پاکستان چوک اور ریڈیو پاکستان چوک نیورنگاہ تا بھٹو بازار چوک ایریاز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ایریاز میں جانے سے گریز کریں اور نہ کوئی شخص ان ایریا کے اندر جا سکتے ہیں اور نہ کوئی باہر آسکتے ہیں اور ہر قسم کی نقل و حمل اور آمدورفت پرتا حکم ثانی بند کر دیا گیاہے۔ان ایریاز میں اشیاء ضروریہ کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور سبزی شاپس کے علاوہ تمام مارکیٹس بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عوام کو تحفظ دینے اور کرونا وائرس کی مضر اثرات سے بچانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ لہذا تاحکم ثانی عوام ان ایریا ز کی طرف سفر نہ کریں اور ضلعی انتظامیہ سکردو سے مکمل تعاون کریں تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکیں۔

No comments: